مبارکباد م م مغل کو شادی کی دوسری سالگرہ مبارک

کاشفی

محفلین
السلام علیکم۔۔میری طرف سے بھی م م مغل بھائی کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔۔۔

اللہ رب العزت آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عنایت فرمائے۔۔۔اور آپ کا سایہ آپ کے بچوں پر تادیر قائم و دائم رکھے۔۔آپ سب کو خوش و خرم رکھے۔۔۔۔۔ اور آپ سب کو دین و دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کرے۔۔۔آمین ثم آمین۔۔
 

مغزل

محفلین
آج مورخہ 26 جون کو اس محفل کے جانے پہچانے رکن م م مغل کی سالگرہ ہے۔
محمود بھائی اردو محفل کی جانب سے سالگرہ کی بہت بہت مبارک قبول کیجیئے۔
مبارک ہو محمود۔ کتنے برس ہو گئے ہو آج؟
شکریہ باباجانی اور شمشاد صاحب،
بابا جانی میں‌نے آپ کا مراسلہ مدون کیا ہے ۔ (کے ) کو ہٹایا ۔ ہے۔ :grin:
26 جون میری شادی کی دوسری سالگرہ تھی ، شاید کسی غلطی کی وجہ سے اسے میری سالگرہ سمجھ لیا گیا۔ :biggrin:
میری سالگرہ 12 نومبر کو ہوتی ہے ۔۔ محبتوں میں یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ بابا جانی ، سدا سلامت شاد باد :applause:
 

ظفری

لائبریرین
مغل بھائی ۔۔۔ میں نے سارے مراسلے پڑھے تو معلوم ہوا کہ آپ کی شادی کی دوسری سالگرہ ہے ۔ میری طرف سے آپ کو بہت بہت مبارک باد ہو ۔ اللہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو ڈھیروں خوشیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔
 

مغزل

محفلین
مبارم کس زبان کا لفظ ہے؟
عزیز امین صاحب ، میں عرض کرتا ہوں۔
مبارم ، عربی زبان میں دخیل اسم مشتق ہے ، مبرم بھی لکھا جاتا ہے ، جبکہ بنیادی لفظ ’’ ابرام ‘‘ ہے جس کے معنی ’’ لعنت ملامت کرنے کے ہیں ‘‘

میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو

بہت شکریہ خوشی، گرچہ وضاحت کرچکا ہوں ، سو تب بھی مبارکباد سر آنکھوں پر ، کہ میں‌اسے اپنی شادی کی سالگرہ کی ذیل میں قبول کرتا ہوں :battingeyelashes:
(شمشاد انکل آپ عنوان بدل دیں، بجائے اس کے کہ دوستوں کو کوفت ہو ) :hypnotized:

بہت بہت مبارک ہو مغل بھائی
اس بار اپنی تاریخ پیدائش کیوں‌ چھپائی ہے ؟‌

ایسا میں نے کچھ نہیں کیا جناب ، میرے تعارف میں مکمل سوانح موجود ہے رجو ع کیجے ، مبارکباد سر آنکھوں پر جناب، :lovestruck:

مغل صاحب بہت بہت مبارک ہو، امید ہے ٹائپنگ کی غلطی کو نظر فرمائیں گے اور مبارم کو مبارک ہی پڑھیں گے

شکریہ سرمد صاحب ، یقینا ً میں اسے مبارک ہی پڑھوں گا، کہ جب میں آیا تو تدوین کی جاچکی تھی۔:biggrin: محبتوں کے لیے سراپا تشکر ہوں۔:battingeyelashes:

اعتراض کرنے کی بجائے اگر انہیں مبارک دیتے تو اچھا تھا۔ ویسے آپ کو پیغام میں اتنا بڑا بڑا مبارک لکھا نظر نہیں آیا۔

ارے چچا جان اب جانے بھی دیجیے ، نرم گوشہ نکال لیں، ’’ بچہ ہے غلطی ہوگئی ہوگی ‘‘ :biggrin: :rollingonthefloor:
 

مغزل

محفلین
اس بار کیا مطلب، کیا یہ تاریخ پیدائش بدلتے رہتے ہیں؟

ایں ں ں ۔۔ ایسا کب ہوا، ہمیں تو معلوم نہیں ،ویسے بھی منتظمین کو خبر ہوتی ہے کہ کیا ہم نے ایسا کوئی عمل کیا ہے آج تک ،
ماسوائے دستخط میں تبدیلی کے ۔ اگر ایسا ہے تو ۔۔ میرے لیے شرم کا مقام ہے ۔ کیوں شمشاد صاحب کیا کہتے ہیں آپ۔؟ :confused:

جناب مغل صاحب سالگرہ مُبارک ہو ۔

بہت بہت شکریہ شاہ جی شادی کی دوسری سالگرہ پر آپ کی طرف سے مبارکبا د سر آنکھوں پر۔:happy:

محمود سالگرہ مبارک ہو۔
ویسے چار دن بعد میری بھی سالگرہ ہے۔;)

بہت بہت شکریہ شکاری صاحب، مجھے خوشی ہوئی کہ آپ تکلف کے دائرے سے باہر آکر مخاطب کررہے ہیں۔ :noxxx:
انشا اللہ آپ کی سالگرہ زیادہ دھوم دھام سے منائی جائے گی ، مگر محفل میں آپ کی حاضر نہ ہونے کے برابر ہے ، کیوں ؟

او ہو ! تو آج مغل بھیا کا جنم دن ہے۔
بہت بہت بدھائی ہو بھائی!
:flower: :flower: :flower: :flower: :flower: :flower: :flower: :flower: :flower:
اللہ آپ کو بہت خوش رکھے اور دین و دنیا میں آپ کے لئے بہت ساری آسانیاں پیدا فرمائے (آمین)
ہمیشہ خوش رہیے، آباد رہیے۔

نہیں بھیا ، جنم دن تو نہ کہیں اس دن تو ہماری شادی خانہ آبادی ہوئی تھی ، :notlistening:
حالانکہ اس دن تو۔۔ ُپرسہ دیا جاتا ہے ناکہ ، مباکباد :rollingonthefloor:
 

مغزل

محفلین
ممتاز مغل جی کو جنم دن پر بداہیاں ہوں۔​

جنم دن نہیں ، شادی کی سالگرہ جناب ، کسی ٍغلط فہمی کی بنیاد پر اسے جنم دن ٹھہرایا جارہا ہے ، :grin:
حالانکہ شمشاد صاحب نے عنوان ’’ سالگرہ مبارک ‘‘ رکھا ہے ، نہ کہ جنم دن۔۔ :biggrin:
محبتوں کے لیے سراپا تشکر ہوں‌جناب سدا خوش رہیں ، :blushing:
سدا سلامت شاد باد و آباد :praying:

مبارک ہو مغل بھائی۔ آج شاید تیس کے ہوگئے ہیں آپ۔ اللہ تعالی آپ کو اور بڑا کرے۔

بہت بہت شکریہ صابر صاحب، جی ہاں میں تیس سال کا ہوجاؤں گا مگر نومبر میں ، :battingeyelashes:
اگر زندگی رہی تو۔ دعا کیجے اللہ مجھے اپنا رکھے ، آمین،
سدا سلامت رہیں جناب شاد و آباد رہیں۔

ابھی تو بس 35 برس ہوئی ہے عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشاللہ
اور کتنا بڑا کرے بجلی کے کھمبے جتنا بڑا کرنا ہے کیا

یہ کس مفروضے کی بنیا پر آپ ہمیں‌5 سال مزید بڑا کررہے ہیں :noxxx: اور بجلی کے کھمبے سے ماپ رہے ہیں۔ :notlistening: :rollingonthefloor:

مبروک یا محمود مغل

شکراً یا سیدی ، الف نظامی۔ :yawn: :nailbiting:
( آپ کی ناراضگی مجھے محسوس ہورہی ہے) :monkey:
 

شاہ حسین

محفلین
جناب مغل صاحب پھر شادی کی سالگرہ قبول فرمائیں ۔
اللہ پاک آپ کو ازواجی مسرّتیں عطا فرمائے (آمین) ۔

ویسے شادی مرد کے لئے دوسرا جنم ہی ہوتی ہے (خاص کر فرمابردار شوہر کے لئے )‌ :)
 

مغزل

محفلین
جی ہاں سچ کہا جناب ، مگر میں آواگون پر یقین نہیں رکھتا، جنم و سیما پر اور کیا کہوں۔؟
 

مغزل

محفلین
آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو مغل صاحب، خوش رہیئے قبلہ!

بہت بہت شکریہ وارث صاحب ، اللہ آپ کو ہمیشہ شاد و کامران رکھے، آمین۔

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو مغل صاحب!

شکریہ فرخ منظور صاحب ، سدا سلامت شاد باد

محفل میں میرے فیورٹ ترین رکن مغل بھائی کو میری طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے یوم پیدائش مبارک ہو اللہ پاک آپکی زندگی کو خوشیوں سے ہرا بھرا رکھے آمین

شکریہ عابد بھائی ، ’’ فیورٹ ترین ‘‘ کی ترکیب اچھی لگی ، یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے چائنیز چکن رائس کے ساتھ پودینے کی چٹنی اور لسی کا گلاس دسترخوان پر چن دیا جائے ، ہی ہی ہی :rollingonthefloor:
سدا سلامت رہیں شاد وآباد رہیں ۔ بہت بہت شکریہ ۔ دعاؤں کے لیے ممنون ہوں ، باری تعالی ہم سب کے بشمول آپ کے ، سبھی کے حق میں دعائیں قبول فرمائے ، آمین۔
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم۔۔میری طرف سے بھی م م مغل بھائی کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔۔۔
اللہ رب العزت آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عنایت فرمائے۔۔۔اور آپ کا سایہ آپ کے بچوں پر تادیر قائم و دائم رکھے۔۔
آپ سب کو خوش و خرم رکھے۔۔۔۔۔ اور آپ سب کو دین و دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کرے۔۔۔آمین ثم آمین۔۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاۃ، بہت بہت شکریہ کاشفی صاحب، دعاؤں کے لیے ممنو ن اور قبولیت کے لیے دعا گو ہوں۔،
سدا خوش رہیں صاحب ، مالک و مولٰی ہمیشہ شادو کامران رکھے ، آمین


بہت بہت شکریہ انیس فاروقی صاحب، بہت شکریہ :battingeyelashes: :battingeyelashes:
( میں شرمسار ہوں ، مگر جیسے ہی بحالی ممکن ہوتی ہے میں ، حسبِ وعدہ پیش کرتا ہوں)

مغل بھائ جنم دن مبارک !
مع السلام

شکریہ علی ذاکر صاحب ، مگر یہ میری شادی کی سالگرہ ہے نہ کہ ، جنم دن :biggrin:

24 مراسلے ہو گئے اور حضرت کو خبر ہی نہیں ہوئی ابھی تک۔

با با جی میں‌رات بھر کینٹ اسٹیشن پر کھڑا سوکھ رہا تھا، ابھی بھی نیند کے خمار میں ہی دفتر آیا ہوں، :worried:
سو نظر نہ پڑی مگر گزشتہ 2 گھنٹوں سے تو اسی لڑی میں ہوں ، آپ کہاں غائب ہیں زارا میرے مراسلے بھی دیکھ لیں امید ہے کوئی گنجائش نکل ہی آئے گی ۔:grin:

سالگرہ مبارک جناب۔

بہت بہت شکریہ دوست صاحب ، سدا سلامت رہیں :battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں محمود بھائی، اتنا مجھے یاد تھا کہ کوئی سالگرہ ہے ضرور۔ بہرحال عنوان درست کر دیا ہے۔
 

زین

لائبریرین
میں اس لئے حیران تھا کہ دوسری سالگرہ اتنی جلدی کیسی آگئی ، جبکہ میرا محفل میں ابھی سال پورا نہیں‌ہوا
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم
مغل بھائی
تاخیر کی معذرت
]
نایاب

بہت بہت شکریہ نایاب نقوی صاحب، ہم سے بھی تاخیر ہوئی ، سو حساب برابر ، معذرت کی ضرورت نہیں، سدا خوش رہیں ، اللہ سلامتی نصیب فرمائے۔ آمین

معذرت چاہتا ہوں محمود بھائی، اتنا مجھے یاد تھا کہ کوئی سالگرہ ہے ضرور۔ بہرحال عنوان درست کر دیا ہے۔

بہت شکریہ شمشاد بھائی، بہت شکریہ ، معذرت کی کوئی بات نہیں ،ہم سے بھی ہوجاتا ہے ، میرے لیے ، آپ کی محبتیں، کافی ہیں ، سدا سلامت شاد باد۔:blushing:
 

خوشی

محفلین
م م جی مبارک ہو


مگر یہ شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارک باد وصول کر رھے ھیں یا دوسری شادی کی:surprise::surprise::surprise:
 
Top