م س ورڈ میں اردو تحریر کے مسائل

الف عین

لائبریرین
جیسا میں نے اوپن آفس کے بارے میں لکھا ہے، م س ورڈ میں بھی ایک مسئلہ تو وہ ہوتا ہی ہے کہ جہاں میں نے آسکی کیریکٹر ٹائہ کیا، وہاں فانٹ ٹائمس نیو رومن بن جاتا ہے۔ اردو محفل میں نبیل کے مشورے سے میں نے اعداد کو انگریزی میں کیا تو یہ مسائل اعداد میں تو پیش آتے ہی ہیں۔اور ساتھ ہی اگر آسکی تخاطبی نشان استعمال کروں تو لیکن جب عربی کے تخاطبی نشان (’ اور ‘ ۔ لفظ اور کے دونوں طرف کے نشانات) استعمال کروں تب بھی کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے۔ اور سب سے زیادہ تعجّب ہوتا ہے جب میں ہمزہ واؤ یا تشدید استعمال کرتا ہوں (یہ تو خاص عربی کیریکٹرس ہیں) پھر فانٹ کیوں تبدیل ہو جاتا ہے۔
یہ اطلاع مزید دے دوں کہ ایک سسٹم میں میرا نارمل ڈاٹ ٹیمپلیٹ کی نارمل سٹائل میں کامپلیکس سکرپٹ فانٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہے اور دوسرے میں میرا نیا ’نگارش‘، ویسٹرن سکرپٹ فانٹ دونوں میں ٹائمس نیو رومن۔ اور جب فانٹ بدل جاتے ہیں تو چاہے میں اس پیرا کو پھر نارمل سٹائل میں تبدیل کرنا چاہوں تو یہ تب تک ممکن نہیں ہوتا جب تک کہ میں محض تبدیل شدہ الفاظ کو سیلیکٹ کر کے پھر نارم سٹائل میں فارمیٹ نہ کروں (شارٹ کٹ کنجی۔ کنٹرول شفٹ این)۔
ایک اور مزے کا مشاہدہ یہ ہے کہ جب ونڈوز کا اردو کی بورڈ فعّال ہوتا ہے تب بھی ورڈ میں کچھ شارٹ کٹ کی کنجیاں کام کرتی ہیں۔ خاص کر کنٹرول والی۔ لیکن آلٹ والی نہیں۔
 
Top