فراز میں کہ پرشور سمندر تھے مرے پاؤں میں - احمد فراز

محمداحمد

لائبریرین
غزل​
میں کہ پرشور سمندر تھے مرے پاؤں میں​
اب کہ ڈوبا ہوں تو سوکھے ہوئے دریاؤں میں​
نامرادی کا یہ عالم ہے کہ اب یاد نہیں​
تو بھی شامل تھا کبھی میری تمناؤں میں​
دن کے ڈھلتے ہی اُجڑ جاتی ہیں آنکھیں ایسے​
جس طرح شام کو بازار کسی گاؤں میں​
چاک دل سی کہ نہ سی زخم کی توہین نہ کر​
ایسے قاتل تو نہ تھے میرے مسیحاؤں میں​
ذکر اُس غیرتِ مریم کا جب آتا ہے فراز​
گھنٹیاں بجتی ہیں لفظوں کے کلیساؤں میں​
احمد فراز​
 

الف عین

لائبریرین
برادرم احمد صاحب۔ خدارا یہ رقاع انٹ نہ استعمال کریں، پڑھنے میں بے حد دقت ہوتی ہے۔ یہ محض ھیڈنگس کے لئے مناسب ہے، اور اس سورت میں بھھی حروف ایک کے اوپر ایک چڑھ جاتے ہیں تو پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔
ہاں۔ یہ ’ئو‘ تو اردو میں کوئی حرف ہوتا ہی نہیں۔۔ ’ؤ‘ کو درست لکھا کریں۔
غزل فراز کی ہے، یہی کافی ہے کہنا۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں کہ پرشور سمندر تھے مرے پائوں میں
اب کہ ڈوبا ہوں تو سوکھے ہوئے دریاؤں میں


عمدہ انتخاب!
بہت شکریہ احمد :)
 

محمداحمد

لائبریرین
برادرم احمد صاحب۔ خدارا یہ رقاع انٹ نہ استعمال کریں، پڑھنے میں بے حد دقت ہوتی ہے۔ یہ محض ھیڈنگس کے لئے مناسب ہے، اور اس سورت میں بھھی حروف ایک کے اوپر ایک چڑھ جاتے ہیں تو پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔
ہاں۔ یہ ’ئو‘ تو اردو میں کوئی حرف ہوتا ہی نہیں۔۔ ’ؤ‘ کو درست لکھا کریں۔
غزل فراز کی ہے، یہی کافی ہے کہنا۔۔

آداب اعجاز عبید صاحب!

دراصل میں نستعلیق کا اتنا عادی ہو چکا ہوں کہ یونی کوڈ فونٹ آنکھوں میں جچتا ہی نہیں ہے ۔ شاید اسی لئے مختلف فونٹس نظر آئے تو انہیں استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ان میں سے نفیس رقعہ کچھ بہتر لگا تو استعمال شروع کر دیا۔ اب آپ نے کہہ دیا ہے تو نہیں کریں گے۔

رہی بات "پائوں" کی تو میں بھی "و" کے ساتھ حمزہ ایسے ہی لکھا کرتا ہوں (ہاتھ کی لکھائی میں بھی ، اور ان پیج میں بھی) جیسے آپ نے لکھا ہے ۔ لیکن یونیکوڈ میں نہیں لکھ پایا تھا اور میرا خیال تھا کہ یہ یونی کوڈ کی خامی ہے سو ایسے ہی لکھتا رہا۔ اب آپ کا لکھا دیکھا ہے تو پھر آپ سے ہی رہنمائی کی درخواست بھی ہے ۔ امید ہے آپ مجھے مطلوبہ چابیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

غزل پر تبصرے کے لئے ممنون ہوں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت کوب احمد بھائی۔۔۔۔۔
میں بھی پہلے ئو یوں ہی لکھتا تھا کسی احباب نے یہاں رہنمائی فرمائی تھی سو ٹھیک کر لیا ؤ یعنی ڈبلیو شفٹ کے ساتھ ؤ بناتا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
ملائکہ اور راجہ آپ دونوں کا بہت شکریہ!

راجا بھیا آپ کی دعا سے اور شمشاد بھائی کی مہربانی سے اب ہم بھی لکھنا سیکھ گئے سو ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
فراز صاحب یہ خوبصورت غزل، مجھے محفل پہ نہیں ملی تو سوچا شئیر کر دوں۔ پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔​
میں کہ پر شور سمندر تھے مرے پاؤں میں
اب کہ ڈوبا ہوں تو سوکھے ہوئے دریاؤں میں
نامرادی کا یہ عالم ہے کہ اب یاد نہیں
تو بھی شامل تھا کبھی میری تمناؤں میں
دن کے ڈھلتے ہی اُجڑ جاتی ہیں آنکھیں ایسے
جس طرح شام کو بازار کسی گاؤں میں
چاک دل سی کہ نہ سی زخم کی توہین نہ کر
ایسے قاتل تو نہ تھے میرے مسیحاؤں میں
ذکر اُس غیرتِ مریم کا جب آتا ہے فراز
گھنٹیاں بجتی ہیں لفظوں کے کلیساؤں میں
(دردِ آشوب)
 

محمداحمد

لائبریرین
نامرادی کا یہ عالم ہے کہ اب یاد نہیں​
تو بھی شامل تھا کبھی میری تمناؤں میں​
دن کے ڈھلتے ہی اُجڑ جاتی ہیں آنکھیں ایسے​
جس طرح شام کو بازار کسی گاؤں میں​
چاک دل سی کہ نہ سی زخم کی توہین نہ کر​
ایسے قاتل تو نہ تھے میرے مسیحاؤں میں​
خوب ہے بلال بھیا۔۔۔۔۔!
ابھی غزل کی شدت کم ہے تب تو یہ حال کہ پڑھ کر دل کٹ کر رہ جاتا ہے۔​
اس سے زیادہ ہونی بھی نہیں چاہیے۔ :)
 
Top