میں کہاں ہوں کوئی بتلاؤ مجھے

میں کہاں ہوں کوئی بتلاؤ مجھے
کھو گیا ہوں کوئی لے آؤ مجھے

کچھ بھی معلوم نہیں ہے کب سے
خبر اپنی کبھی دے جاؤ مجھے

میں بھی دیوانہ نہیں تھا آخر
کاش سمجھو تو نہ سمجھاؤ مجھے

مرحمت عشق کیا ہجر کیا
اب عطا صبر بھی فرماؤ مجھے

میں نہیں چشمِ سیہ ہے مخمور
ہوش ہے ہوش میں مت لاؤ مجھے

میں ہوں آئینہ تمھارے غم کا
دیکھنا دیکھ اگر پاؤ مجھے

عشق کچھ کھیل نہ نکلا راحیلؔ
پڑ گئے الٹے مرے داؤ مجھے

راحیلؔ فاروق
۱۳ مارچ ۲۰۱۷ء
 
یوسف سلطان

محفلین

عاطف ملک

محفلین
میں بھی دیوانہ نہیں تھا آخر
کاش سمجھو تو نہ سمجھاؤ مجھے
اتنی سمجھداری کی امید؟؟؟؟
عشق کچھ کھیل نہ نکلا راحیلؔ
پڑ گئے الٹے مرے داؤ
اگلی بار اچھی مشق کرنی ہے داو پیچ کی،
اور کھانے پینے کا بھی خیال کریں۔
کبھی آپ کا زور کم پڑتا ہے تو کبھی داؤ الٹے پڑ جاتے ہیں :p:D

غزل کے لیے بہت سی برادرانہ محبت اور آپ کے زورِ قلم کے لیے بہت سی مخلصانہ دعائیں بھی ان مدبرانہ ارشادات کے ساتھ شامل ہیں۔
سلامت رہیں راحیل بھائی!
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
مصرع ہوا ہے گرہ لگائیے
تم کبھی بھاڑ میں بھجواؤ مجھے
صرف دھمکی سے میں نہیں ڈرتا
تم کبھی بھاڑ میں بھجواؤ مجھے
وزن کو تو شاید بھجوا بھی دیا ہے بھاڑ میں :biggrin:
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
میں کہاں ہوں کوئی بتلاؤ مجھے
کھو گیا ہوں کوئی لے آؤ مجھے​
جی پی ایس کوآرڈینیٹ آ جاتے ہیں
کوئی اچھا فون دلواؤ مجھے
ابھی پہلا شعر ہی پڑھا تھا کہ یہ جواب آ گیا اور اس کے بعد اگلے شعر کو پڑھنے لگا تو پتا چلا کہ اوہو یہ تو الگ بحر میں ہے۔ تب علم ہوا کہ پہلا شعر دونوں بحروں میں تقطیع ہو سکتا ہے۔
چلیے تو اب غزل پڑھ کر داد بھی دے دیتے ہیں۔ واہ واہ کیا خوب غزل ہے
 
میں بھی دیوانہ نہیں تھا آخر
کاش سمجھو تو نہ سمجھاؤ مجھ
بہت خوب !
آداب، لالہ!
بہت عمدہ راحیل بھائی
شکریہ، تابش بھائی۔
مصرع ہوا ہے گرہ لگائیے
تم کبھی بھاڑ میں بھجواؤ مجھے
صاف صاف کہیے۔ اشارے ڈی کوڈ کرنے نہیں آتے ہمیں! :jokingly::jokingly::jokingly:
واہ کیا گرما گرم غزل ہے۔ مزا آ گیا۔
عنایت، قبلہ و کعبہ۔ :):):)
بہت خوب غزل کہی۔ بہت سی داد آپ کے لیے۔
بہت سا شکریہ آپ کے لیے!
:in-love::in-love::in-love:
بہت خوب بھیا ۔ لاجواب اور بہترین ۔ زبردست وغیرہ ۔
ڈھیروں داد ۔
مسیحا، میں شکرگزار ہوں! :):):)
اتنی سمجھداری کی امید؟؟؟؟

اگلی بار اچھی مشق کرنی ہے داو پیچ کی،
اور کھانے پینے کا بھی خیال کریں۔
کبھی آپ کا زور کم پڑتا ہے تو کبھی داؤ الٹے پڑ جاتے ہیں :p:D

غزل کے لیے بہت سی برادرانہ محبت اور آپ کے زورِ قلم کے لیے بہت سی مخلصانہ دعائیں بھی ان مدبرانہ ارشادات کے ساتھ شامل ہیں۔
سلامت رہیں راحیل بھائی!
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔

صرف دھمکی سے میں نہیں ڈرتا
تم کبھی بھاڑ میں بھجواؤ مجھے
وزن کو تو شاید بھجوا بھی دیا ہے بھاڑ میں :biggrin:
:redheart::redheart::redheart:
:):):)
شکریہ!
اس شعرکو پڑھ کر بہت لطف اٹھایا میں نے
میرے لیے اعزاز کی بات ہے، راہی خاتون! :in-love::in-love::in-love:
محبت آپ کی، عظیم بھائی۔ :):):)
جی پی ایس کوآرڈینیٹ آ جاتے ہیں
کوئی اچھا فون دلواؤ مجھے
ابھی پہلا شعر ہی پڑھا تھا کہ یہ جواب آ گیا اور اس کے بعد اگلے شعر کو پڑھنے لگا تو پتا چلا کہ اوہو یہ تو الگ بحر میں ہے۔ تب علم ہوا کہ پہلا شعر دونوں بحروں میں تقطیع ہو سکتا ہے۔
چلیے تو اب غزل پڑھ کر داد بھی دے دیتے ہیں۔ واہ واہ کیا خوب غزل ہے
ہاہاہاہاہاہاہا۔ چلیے تو ہم شکریہ بھی ادا کر دیتے ہیں۔ آداب آداب، فاتح بھائی! :):):)
سونا، بھڑبھونجے جی، کندن کر دو
تم کبھی بھاڑ میں بھجواؤ مجھے
نادر خیال ہے۔ :angel3::angel3::angel3:
 
Top