میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

بعض الفاظ کے مناسب متبادل الفاظ موجود نہیں ہیں۔ ان الفاظ کو اردو میں اسی طرح رائج ہو جانا چاہیے۔ مثال کے طور پر، گلاس، موبائل وغیرہ!
لفظ "گلاس" کو جس انداز میں ہم اردو والے استعمال کرتے ہیں اس طرح تو انگریز بھی استعمال نہیں کرتے ہونگے بس ہمارے ہتھے چڑھ کر جیسے رائج ہوگیا ہے چلنے دینا چاہئے مگر موبائل فون کا متبادل موجود ہے مگر اسے استعمال کرنا اخلاقیات پر پورا نہیں اترے گا شاید
موبائل = گشت کرنے والا ، یعنی ہوگیا گشتی فون
 
فلک شیر

محفلین
Corruption......
بدعنوانی ..... فصیح ترجمہ
دو نمبری....... عوامی ترجمہ
حرام خوری..... (وسعت کے اعتبار سے دونوں پہ حاوی)

دیکھیے تو . .. کسی کو کرپٹ کہنے سے بد عنوان، اس سے دو نمبر اور اس سے بڑھ کر حرام خور کہنے میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے خیال میں جن انگریزی الفاظ کے ہلکے پھلکے اردو فارسی عربی متبادل موجود ہیں ان کے متبادل ہی استعمال کرنے چاہئیں چاہے وہ انگریزی لفظ جتنا چاہے میڈیا یا بول چال میں استعمال ہوتا ہو۔
درست!

ویسے وقت ہی صحیح فیصلہ کرتا ہے، جیسے "لاؤڈ اسپیکر" کا مناسب متبادل ڈھونڈنے کا کام دہائیوں سے جاری ہے لیکن "آلہ مکبر الصوت" ہے کہ یہاں رائج ہوتا ہی نہیں اور "بلند گو" کی طرف علما و فضلا کا دھیان ہی نہیں جاتا! :)

"بلند گو " سے اُن کا دھیان کسی اور طرف چلا جاتا ہوگا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
Corruption......
بدعنوانی ..... فصیح ترجمہ
دو نمبری....... عوامی ترجمہ
حرام خوری..... (وسعت کے اعتبار سے دونوں پہ حاوی)

دیکھیے تو . .. کسی کو کرپٹ کہنے سے بد عنوان، اس سے دو نمبر اور اس سے بڑھ کر حرام خور کہنے میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے

محفل کے قوانین کا پاس رکھتے ہوئے ہم پہلا ترجمہ استعمال کریں گے تاہم قریبی احباب سے درخواست کریں گے کہ اسے تیسرے ترجمےپر محمول کیا جائے۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
Corruption......
بدعنوانی ..... فصیح ترجمہ
دو نمبری....... عوامی ترجمہ
حرام خوری..... (وسعت کے اعتبار سے دونوں پہ حاوی)

دیکھیے تو . .. کسی کو کرپٹ کہنے سے بد عنوان، اس سے دو نمبر اور اس سے بڑھ کر حرام خور کہنے میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے
حرام خور بدعنوان کا سپرلیٹو ڈگری ہے:p
 
سید عاطف علی

لائبریرین
Corruption......
بدعنوانی ..... فصیح ترجمہ
دو نمبری....... عوامی ترجمہ
حرام خوری..... (وسعت کے اعتبار سے دونوں پہ حاوی)
دیکھیے تو . .. کسی کو کرپٹ کہنے سے بد عنوان، اس سے دو نمبر اور اس سے بڑھ کر حرام خور کہنے میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے
بد عنوانی کا تصور وسیع تر ہے اس میں اقرباء پروری بھی شامل ہو سکتی ہے مثلاََ ۔ آپ نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی پلاٹ کسی عزیز کو دلوا دیا اور کچھ پیسے نہیں لیے۔ یہ بد عنوانی تو ہوئی دو نمبری بھی ہوئی اور حرام بھی ہوئی ، مگریہ براہ راست حرام خوری نہیں ہوئی ۔اس لیے کہ حرام خوری خودناجائز فائدہ اٹھانے کا تصور رکھتی ہے۔جبکہ بد عنوانی کا مفہوم زیادہ تعمیم کا اثر رکھتا ہے۔
یہ محض میری رائے ہےالبتہ۔
 
انگریزی میں صفت کی کمپیریٹو اور سپرلیٹو ڈگریز ہوتی ہیں۔جیسے صفت ہے good، اس کا comparative ”degree “better اور ”superlative degree “best hoga.
اس لفظ "سپر لیٹو" کا اردو متبادل کیا ہوگا،
اچھا کیا انگریزی لفظ کی وضاحت بھی کردی 22 سال ہوگئے تھے کالج چھوڑے ہوسکتا ہے کچھ بھول بھال بھی گیا ہو
 
محمداحمد

لائبریرین
بد عنوانی کا تصور وسیع تر ہے اس میں اقرباء پروری بھی شامل ہو سکتی ہے مثلاََ ۔ آپ نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی پلاٹ کسی عزیز کو دلوا دیا اور کچھ پیسے نہیں لیے۔ یہ بد عنوانی تو ہوئی دو نمبری بھی ہوئی اور حرام بھی ہوئی ، مگریہ براہ راست حرام خوری نہیں ہوئی ۔اس لیے کہ حرام خوری خودناجائز فائدہ اٹھانے کا تصور رکھتی ہے۔جبکہ بد عنوانی کا مفہوم زیادہ تعمیم کا اثر رکھتا ہے۔
یہ محض میری رائے ہےالبتہ۔

دراصل فلک بھائی کے ذہن میں آج کل کے بدعنوان (قریبی احباب سمجھ گئے ہوں گے) لوگ رہے ہوں گے اور اُن کے بارے میں یہ سوچنا بھی محال ہے کہ وہ حرام خوری کیے بغیر کسی اور کو فائدہ پہنچائیں گے۔
 
فہد اشرف

محفلین
اس لفظ "سپر لیٹو" کا اردو متبادل کیا ہوگا،
اچھا کیا انگریزی لفظ کی وضاحت بھی کردی 22 سال ہوگئے تھے کالج چھوڑے ہوسکتا ہے کچھ بھول بھال بھی گیا ہو
تفضیل نفسی، بعض اور کُل بالترتیب پازیٹیو، کمپیریٹو اور سپرلیٹو کے اردو متبادل ہیں۔
 
برادر احمد ، یہ والا تھریڈ تو بہت ہی انٹریسٹنگ ہے ۔ آپ نے بہت ہی امپورٹنٹ ٹاپِک کو ٹچ کیا ہے ۔ اس کے لئے آپ کا تھینک یو ۔
میں ٹاپک پر اپنے کمینٹس بعد میں پوسٹ کروں گا ۔

تھینک یو بگ برادر! آپ کی سپورٹ ہمارے لئے بہت ہیلپ فل ثابت ہوگی۔ ہوپ فلی یو ول پارٹیسیپیٹ :)

مقدس
 
Top