میں حوا کی بیٹی

فرحت کیانی

لائبریرین
وَنی کی رسم کے بارے میں کچھ پڑھ رہی تھی کہ فاطمہ حسن کی ایک مختصر سی نظم ذہن میں آنے لگی۔
میں بھلا کون ہوں
کیا ہے میرا جواز
یاد رکھنا ہے کیا،
بھول جانا ہے کیا
کون بتلائے گا،
کس سے مانگوں جواب؟

اپنی سوچوں میں
یوں ہی الجھتی رہوں
پیچھے دیکھوں کہ
آگے میں بڑھتی رہوں۔
انہی فکروں میں کھوئی رہوں کب تلک!!!
ہے کہاں روشنی؟؟
ہے کہاں روشنی؟؟
ہے کہاں روشنی؟؟؟؟
 
Top