تعارف میں بھی جھانک لوں ادھر اگر اجازت ہو

رانا

محفلین
السلام علیکم
خاکسارکو کچھ ہی دن ہوئے ہیں محفل کے سنگ چلتے ہوئے۔ پتہ لگا کہ تعارف کی روایت بھی ہے اس لئے آج ادھر کا رخ کیا ہے۔
کراچی میں رہائش ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائینس میں ماسٹرز کر رہا ہوں۔ تھرڈ سمسٹر کے پیپرز سے ابھی کچھ دن پہلے ہی فارغ ہوا ہوں۔ ہمار ایم سی ایس کا آخری بیچ ہے۔ محفل کا پتہ تو تقریبا دو سال سے ہے لیکن گھر پر نیٹ کی سہولت نہ ہونے کے سبب جوائن نہ کرسکا۔ اب گذشتہ ماہ ہی نیٹ لگوایا ہے تو سوچا کہ یہاں بھی حاضری لگوا لینی چاہیے۔ مجھے محفل واقعی بہت اچھی لگی ہے شائد اس لئے کہ یہاں ایک ہی جگہ بہت سے علم دوست احباب جمع ہیں۔ امید ہے کہ آپ دوستوں کی معیت میں اچھا وقت گزرے گا۔
والسلام
رانا
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
کراچی میں رہائش ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائینس میں ماسٹرز کر رہا ہوں۔ تھرڈ سمسٹر کے پیپرز سے ابھی کچھ دن پہلے ہی فارغ ہوا ہوں۔ ہمار ایم سی ایس کا آخری بیچ ہے۔
رانا
وعلیکم السلام
آپکو اردو محفل میں خوش آمدید
ویسے یہ آخری بیچ سے کیا مراد ہے آپکی ؟؟
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید رانا ۔
کمپیوٹر سے متعلق خوب جاننے والی ایک اور شخصیت کا اضافہ اچھی خبر ہے۔
وسلام
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کے علم و ہنر سے ہمیں بھی مستفید ہونے کا پورا پورا موقع ملے گا۔
 

رانا

محفلین
وعلیکم السلام
آپکو اردو محفل میں خوش آمدید
ویسے یہ آخری بیچ سے کیا مراد ہے آپکی ؟؟

آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ۔

آخری بیچ سے مراد ہے کہ اب ہمارے بعد کسی کو MCS میں داخلہ نہیں ملے گا (مارننگ میں)- بھائی اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔ دراصل کراچی یونیورسٹی اب صرف BS پروگرام کو ہی سپورٹ کرے گی جو کہ چار سالہ پروگرام ہے جس میں انٹر کے بعد داخلہ ملتا ہے اور اس طرح BS بھی 16 سال کا تعلیمی عرصہ بن جاتا ہے اور MCS بھی 16 سالہ تعلیمی عرصہ ہے۔ اسطرح ڈگری کے لحاظ سے ایک طرح یہ کہہ سکتے ہیں کہ BS اور MCS ایکویلنٹ ہیں۔ BS والے BS کے بعد MS کو اپروچ کرسکتے ہیں جو ایم فل کے برابر ہے اور ہم MCS والے بھی MCS کے بعد MS میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں۔ لیکن بھائی سچی بات تو یہ ہے کہ BS والوں کی ویلیو MCS سے زیادہ ہے کیونکہ وہ چار سال میں 48 کورسز پڑھتے ہیں جبکہ ہم دو سال میں 24 کورسز پڑھتے ہیں اب ظاہر ہے کہ ان کے نالج ہم سے زیادہ ہی ہوتی ہے بس یہی وجہ ہے کہ کراچی یونیورسٹی نے MCS پروگرام اب آئندہ بند کردیا ہے۔

یہ بھی میرے لئے ایک دلچسپ بات ہے کہ مجھے دو سال سے ایک دوست مسلسل کہہ رہے تھے کہ تم نے بی ایس سی math میں کیا ہے تم ایم سی ایس میں اپلائی کرو لیکن میں یہ سوچ کر انکار کرتا رہا ہے کہ اس کی فیس ادا کرنا میرے بس کی بات نہیں لیکن ایک دن انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پرائیویٹ ادارہ تھوڑی ہے چھ ماہ کے سممسٹر کی فیس دس ہزار ہے تو میں نے سوچا کہ اگلے سال ٹیسٹ کی تیاری کرکے اپلائی کروں گا لیکن ان کے مجبور کرنے پر اسی سال اپلائی کردیا اوربعد میں انٹروڈکشن ڈے میں جب سر بدر سمیع نے بتایا کہ یہ ایم سی ایس کا آخری بیچ ہے تو اللہ کا شکر ادا کیا کہ بروقت اپلائی کردیا ورنہ اگلے سال تو چانس ہی نہیں تھا۔
 
Top