میں آؤں

اکمل زیدی

محفلین
لڑی کے عنوان سے تو لگا کسی بلی نے رکنیت اختیار کی ہو ۔۔۔ اور وہ اذنِ بازیابی چاہ رہی ہو ۔۔۔۔
مگر پھر دیکھا تو پتہ چلا۔۔۔۔یہ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئلِ اردو محفل ہے ۔۔۔جس کی کوک ۔۔سے محفل کافی دنوں محروم تھی -
----------------
باقی کیسے حال ہیں محترمہ ۔۔۔امید ہے طبیعت بہتر ہو گی ۔۔۔نہیں تو بتائیں ابھی صاف کیے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لڑی کے عنوان سے تو لگا کسی بلی نے رکنیت اختیار کی ہو ۔۔۔ اور وہ اذنِ بازیابی چاہ رہی ہو ۔۔۔۔
مگر پھر دیکھا تو پتہ چلا۔۔۔۔یہ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئلِ اردو محفل ہے ۔۔۔جس کی کوک ۔۔سے محفل کافی دنوں محروم تھی -
----------------
باقی کیسے حال ہیں محترمہ ۔۔۔امید ہے طبیعت بہتر ہو گی ۔۔۔نہیں تو بتائیں ابھی صاف کیے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
ہاں ہاں صاف کیجئےطبیعت مگر شہد کی مکھیوں کی۔
طبیعت بہتر ہے بھی اور نہیں بھی مگر الحمد للہ گھر تشریف آوری ہو چکی ہے۔ اور پورے چودہ دن کے بعد آج جیسی خوبصورت صبح دیکھنے کو ملی ہے ورنہ تو سفید سفید لباس ہی ہر طرف دکھائی دیتے تھے۔ نہ معکوم پڑتا تھا کہ دنیا میں ہیں
ہاں تو بات ہو رہی تھی صبح کی خوبصورتی کی۔ اس کا ذرا لطف اٹھا لیں چائے کی تین مگوں سمیت۔ باقی لڑنے والی باتوں پہ لڑائی تو ہونی ہی ہے نا واپس آ کر
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
صحتیابی مبارک ہو آپکو۔
شہد کی مکھیوں پھولوں پر اپنا ضروری کام کر رہی ہوتی ہیں
انکو تنگ مت کیا کیجیئے ۔
 

علی وقار

محفلین
خوش آمدید!
میرا ایک ہی سوال ہے کہ یہ حادثہ چھتے تک رسائی میں ناکامی کا نتیجہ تھا یا خونخوار جتھے نے بے وجہ ہی آپ تک کامیابی سے رسائی پا لی تھی؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوش آمدید!
میرا ایک ہی سوال ہے کہ یہ حادثہ چھتے تک رسائی میں ناکامی کا نتیجہ تھا یا خونخوار جتھے نے بے وجہ ہی آپ تک کامیابی سے رسائی پا لی تھی؟
:cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
بے وجہ تو کچھ نہیں ہوتا وقار بھائی جبکہ شہد کی مکھیاں ہم سے زیادہ خونخوار تو نہ تھیں۔ بس ایک ہی بات ان کے حق میں جاتی ہے کہ چھتہ اس جتھے کا تھا۔
ذکر سے ہی وہء کیفیت ہونے لگتی ہے اس لیے ابھی تک داستان الم سنانے سے گریز کر رہے۔ مگر سناتے ہیں جلدی کہ چھہانے جیسا تو کچھ نہیں ہے سوا اپنی عقلمندی کے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوش آمدید!
امید ہے کہ اب مکمل صحت یاب ہو گئی ہوں گی۔
سلامت رہئیے عرفان بھائی۔
صحتیابی کی طرف رواں دواں ہے دھیرے دھیرے۔ کانوں میں ابھی تک وہی بھنبھباہٹ قابض ہے جیسے انھوں نے اپنی زبان میں کہا ہو
ATTACK
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحتیابی مبارک ہو آپکو۔
شہد کی مکھیوں پھولوں پر اپنا ضروری کام کر رہی ہوتی ہیں
انکو تنگ مت کیا کیجیئے ۔
خیر مبارک
آپ کے انداز سے لگ ریا کہ آپ نے شہد کی مکھیوں کو بھی مبارک دی ہو گی کہ
مبارک مبارک تم نے اپنا دشمن زیر کر لیا :cry:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دراصل انہیں محفلین سمجھ کر تنگ کرنے بیٹھ گئی تھی اور انہوں نے منتظمین بن کر معطلی تھما دی۔
بیٹھی کہاں روفی بھیا۔ اچھے سے معلوم پڑ گیا کہ سر پر پاؤں رکھ کر کیسے بھاگا جاتا ہے۔ قسم سے کیا ہی رفتار تھی ۔ مت پوچھئے گا کہ کس کی۔زحم ہرے ہو جاتے ہیں:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی بٹیا کہ تم بنفس نفیس صحت یاب ہو کر محفل میں آ گئیں۔ اب محفل کی ساری مکھیاں بچ کر رہیں! اور تم بھی اب چھتوں کے نزدیک بھی نہ جانا
محفل کی مکھیاں :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
سچ کہتے ہیں کہ الفاظ مرہم کا کام دیتے ہیں جو آپ نے انجانے میں کر ڈالا استاد محترم۔

نہیں نہیں بالکل نہ قریب جائیں گے چھتے کے۔ مگر ایک تجسس تو برقرار ہے ان کی حرکات و سکنات پہ نظر رکھنے کا۔ اس کا کیا کریں۔ :unsure:
 
مابدولت خواہرم گل یاسمین کو متذکرہ بالا حملۂ اذیت رساں اور اس کے نتیجے میں لاحق ہوئے عارضۂ صبرآزما سے صحتیابی پر قلبی مبارکباد اور محفل میں بار دگر قدم رنجہ فرمانے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ :) :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لڑی کے عنوان سے تو لگا کسی بلی نے رکنیت اختیار کی ہو ۔۔۔ اور وہ اذنِ بازیابی چاہ رہی ہو ۔۔۔۔
ہاں نا۔۔ نظر کا چشمہ نہ پہن کر پڑھیں گے تو یہی کچھ ہونا ہے کراچیاؤں کے ساتھ۔
ذرا سوچیں تو بلی کو بھلا کاہے کو چاہئیے ہوتا ہے اذنِ بازیابی۔ وہ تو پنجے جھاڑتی ہے اور پیچھے ہی پڑ جاتی ہے۔ نہیں؟؟؟
ذرا بتائیے گا محمد عبدالرؤوف بھائی بلی کی کرامات۔ :ROFLMAO:
مگر پھر دیکھا تو پتہ چلا۔۔۔۔یہ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئلِ اردو محفل ہے ۔۔۔جس کی کوک ۔۔سے محفل کافی دنوں محروم تھی۔۔۔۔۔
کوئل کہہ کر دماغ کو الجھا دیا کہ یہ لفظ کہاں سنا تھا۔۔۔ سارا دن سر گھومتا رہا تو آخرکار یاد آیا کہ یہ تو کچھ ایسے سنا تھا
کوئل سی تیری بولی کوکوکوکو

پھر تھوڑی دیر گزری تو یاد آیا کہ نہیں یہ تو ایسے سنا تھا
سُنی اے تو کوک میری سن کدی ہوک وے
ایہو جہیا میرے نال کر ناں سلوک وے
جندڑی ملوک ، ایڈی گھٹ کے نہ پھڑ میری بانہہ
میں تھاں مر جانی آں
عاطف بھائی آپ یہ کس نے گایا ہے بھلا۔

بیٹھے بٹھائے ہمیں دو جانوروں سے تشبیہہ دے دی۔ حد ہے جی حد ہے۔ ایک طرف تو مکھیوں نے کوک کو ہوک بنا کر رکھا ہوا ہے۔ رہی سہی کسر آپ نے دل جلا کر نکال لی۔
 
Top