ساتویں سالگرہ میں، محفل، محفلین اور دیوانِ محفل

ضجاز بھائی کافی سارے نام بعد میں یاد آئے، مگر چونکہ تدوین کا آپشن نہیں تھا، اس لئے لکھ نہیں سکا۔معذرت
خیر آپ کے لئے ایک بہت ہی پیارا شعر

تمہاری یاد کسی مفلس کی پونجی طرح ہے حجاز
جسے ہم ساتھ رکھتے ہیں، جسے ہم روز گنتے ہیں
جناب بہت شکریہ آپ کا اس خوبشکل شعر کے لئے۔۔۔
 
خواتین کے بارے میں کیا بیان صدق کرتا ہے۔

میں نے تو اس معاملے میں صرف دو اشعار سے ہی کام چلایا ہے۔:)
اس طرح کی باتیں مخفیانہ طور پر کی جاتی ہیں حضور و الا خواتین کی جماعت سے روئے جنگ موڑنے کے برابر ہوتا ہے۔۔۔۔۔:ROFLMAO:
 

تبسم

محفلین
بہت بہت شکریہ بھائی آپ نے تو بہت ہی اچھی تحریر لکھی ہے اور اشعار تو بہت ہی اچھے لکھے آپ نے مجھے تو اشعار لکھ نے نہیں آتے ہیں اس یے یہ لے لیں آپ
11rxds7.jpg
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت بہت شکریہ بھائی آپ نے تو بہت ہی اچھی تحریر لکھی ہے اور اشعار تو بہت ہی اچھے لکھے آپ نے مجھے تو اشعار لکھ نے نہیں آتے ہیں اس یے یہ لے لیں آپ
11rxds7.jpg

بہت بہت شکریہ آپ کا۔
اور اشعار تو بہت ہی چھوٹی چیز ہیں۔
پھولوں کے تحفے سے بڑھ کر بھلا کیا ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ ادا نہیں کرتا۔۔۔ اس لئے بھی کہ حساب دوستاں در دل دوستاں ہوتا ہے، اور پھر یہ بھی کہ اس کے الفاظ کہاں سے لاؤں؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
شکریہ ادا نہیں کرتا۔۔۔ اس لئے بھی کہ حساب دوستاں در دل دوستاں ہوتا ہے، اور پھر یہ بھی کہ اس کے الفاظ کہاں سے لاؤں؟

استادِ محترم آپ آئے، آپ نے اتنا پیارا کمنٹ کیا، آپ کا بہت بہت شکریہ۔ سمجھ تو مجھے نہیں آ رہا ہے کہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لئےالفاظ کہاں سے لاؤں؟
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت خوب بہت عمدہ، بہت محبت، بلال بھائی، خدا کرے کہ یہ محبت ہمیشہ ہمیشہ قائم رہے اور پیاری محفل ہمیشہ شاد آباد رہے۔ آمین۔
 
اب باری آتی ہے وارث بھائی کی۔ پتہ یہ مجھے ہی لگتا ہے یا واقعی وارث بھائی کی آنکھوں میں کچھ ہے۔ وارث بھائی مجھے آپ کی آنکھیں بہت پسند ہیں،سو آپ کے لئے( محمد وارث )
مسکراتی ہوئی آنکھوں والےلوٹ لیتے ہیں خزانے دل کےہم نے کب اُسے نہ چاہا محسنہم نے کب قول نہ مانے دل کے​
واہ بھائی کیا خوب تعریف کی۔بہت خوب
 
Top