نبیل احمد

محفلین
میں امجد بھائی کی کچھ تصاویر دیکھ چکا ہوں اور فوٹو گرافی میں جو مہارت انہیں حاصل ہے اس سے میں تو ابھی بہت بہت دور ہوں، امید بنی ہوئی ہے کہ امجد بھائی کی قیمتی آراء اور آپ سبھی کے تعاون سے مجھ جیسا نو آموز بھی کچھ سیکھ ہی جائے گا۔۔:)

حا تم آپ اٌخیر کرتے ہیں---
 
اسلم رضا غوری

لائبریرین
حاتم بھائی ۔بےشک آپ کی یہ تصاویر لاجوب ہیں۔ہم کراچی جیسے شہر کے شہری کو آپ نے آپ کے گاؤں کو دیکھنے کی خواہش پر مجبور کردیا ہے۔
 
حاتم راجپوت

پسندیدگی کا بہت شکریہ محترم۔۔۔ دراصل سبھی گاؤں ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، بہت اچھے اور بہت پیارے۔۔۔ بس دیکھنے والی آنکھ چاہئے۔۔ آپ نے دیکھا اور پسند کیا، ہماری محنت وصول ہو گئی۔۔ :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
خوبصورت ..... بہت دلکش تصویر کشی ہے .....
گاؤں سیالکوٹ سےشمال جنوب...... کسی اور جگہ کا بھی حوالہ لکھیے ....
پسندیدگی کا بہت شکریہ۔۔ سیالکوٹ کے شمال مغربی جانب علاقہ گوہد پور کے ساتھ ہی واقع ہے۔۔۔ائیر پورٹ روڈ سے چھوٹی لنک روڈ جاتی ہے چٹی شیخاں کی طرف ۔ ۔ ۔
 
زیک

مسافر
گاؤں کا پرانا نام صرف چٹی ہی تھا لیکن بعد میں شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے اس علاقے سے گزرتے ہوئے اس گاؤں میں ایک ہفتہ کے لگ بھگ قیام کیا تھا اور اسی مناسبت سے اس گاؤں کا نام پہلے چٹی شیخاں دی اور بعد میں سکڑ کر صرف چٹی شیخاں رہ گیا ۔ ۔ ۔
مجھے علم نہیں تھا کہ عبدالقادر جیلانی برصغیر آئے تھے
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
مجھے علم نہیں تھا کہ عبدالقادر جیلانی برصغیر آئے تھے
ہممم۔۔۔۔ ہاں میں بھی دیکھ رہا ہوں لیکن ان کے برصغیر آنے کا تذکرہ کہیں نہیں مل رہا۔۔۔ یا پھر شاید مجھے ہی مغالطہ ہو رہا ہے۔ ۔ ۔میں صبح آپ کو کنفرم کر کے بتاتا ہوں۔ ۔ ۔اگر وہ نہیں تھے تو عجیب بات ہے کیونکہ میرے ذہن میں رہ رہ کر انہی کا نام آرہا ہے۔ ۔ ۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
مجھے علم نہیں تھا کہ عبدالقادر جیلانی برصغیر آئے تھے
معذرت کہ مجھے درست سے یاد نہیں رہا تھا ، اب کچھ دستاویزات کے مطالعہ کے بعدتھوڑی بہت تفصیل یہ ہے۔ تقریباً ایک ہزار سال پہلے اس علاقے میں ایک گجر قبیلہ آباد تھا جس کی ایک سرکردہ عورت کا نام چٹی تھا،سو اسی کے نام کی مناسبت سے یہ علاقہ چٹی کہلاتا رہا۔اب سے قریباَچھ سو سال پہلے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے پوتے شیخ بدرالدین سلیمان چشتی( یہ غیر واضح ہے کہ شیخ بدرالدین بابا فرید کے پوتے تھے یا پڑپوتے) ، چشتیاں سے چٹی اُٹھ آئے اور کچھ سال یہیں قیام کیا۔ انہی کی اولاد یہیں آباد ہوئی اور اپنے آباء کے نام کی نسبت سے شیخ کہلائے۔(واضح رہے کہ شَیخ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سردار یا بزرگ کے ہیں)۔ سو اسی وجہ سے یہ علاقہ چٹی شیخاں دی اور بعد میں مختصر ہو کر چٹی شیخاں کہلایا۔ زیادہ تفصیل سیالکوٹ گزیٹیر شائع کردہ 1920 میں لکھی ہوئی ہے لیکن افسوس کہ مجھے آن لائن نہیں مل سکا ورنہ وہ بھی یہاں شئیر کرتا۔
 
قیصرانی

چٹی شیخاں دی، کافی مشکوک طرف چل پڑتا ہے یہ نام :)
 
جاسمن

لائبریرین
بہت خوبصورت گاؤں اور بہترین فوٹوگرفی۔ آپ کو اتنی اعلیٰ کارکردگی پر داد دی جاتی ہے۔:)
 
Top