میری اصلاح کیجئے !!

مغزل

محفلین
میرے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ چھپ کر وار کرنے والوں‌نے
شکایتی طور پر لکھا ہے کہ میں : ’’ تعصب پرور ہوں ‘‘ اور عصبیت کو ہوادیتا ہوں
چلیئے یہ سوال میں آپ سب سے پوچھتا ہوں۔
’’ کیا میں تعصب پرور ہوں ؟؟ ‘‘
یا
’’ مذہبی و اخلاقی منافرت کا مرتکب ہورہا ہوں‌ ؟؟ ‘‘
کیا آپ جواب دیں گے مجھے ۔۔۔تاکہ میں اپنی اصلاح کرسکوں ؟؟
(یاد رہے کہ آپ کے جواب پر ہی میری دنیا و آخرت کا انحصار ہے (
جواب دینے اور نوک جھونک نہ کرنے کیلئے پیشگی شکریہ
والسلام
م۔م۔مغل
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تعصب پرور کیا ہوتا ہے؟؟؟؟؟؟؟

م م مغل صاحب جو لوگ پیچھے سے وار کرتے ہیں وہ لوگ یا تو کم زور ہوتے ہیں یا پھر مکار آپ کو ان لوگو کی پروا نہیں کرنی چاہے ۔ جو جیسا ہوتا ہے وہ دوسروں کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے مجھے تو آپ کہی سے بھی تعصب پرور نہیں لگے
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کے دونوں سوالوں کا جواب نفی میں ہے لیکن میرے خیال میں آپ مذہبی معاملات میں کچھ زیادہ "سختی" یا "شدت پسندی" کا مظاہرہ کر جاتے ہیں!
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ کے دونوں سوالوں کا جواب نفی میں ہے لیکن میرے خیال میں آپ مذہبی معاملات میں کچھ زیادہ "سختی" یا "شدت پسندی" کا مظاہرہ کر جاتے ہیں!



میرے خیال میں مذہبی معاملات میں تو سب ہی ، اگر سب نہیں تو زیادہ تر شختی ہی کرتے ہیں
 

فاروقی

معطل
میں جہاں تک اپ کو جان سکا ہوں آپ ایک سلجھے ہوئے انسان ہیں .....محمد وارث صاھب نے جو مذہبی معاملات والی بات کی ہے وہ کچھ درست ہے لیکن جب آپ کو ان معاملات کی صحیح صورت حال معلوم ہو جاتی ہے ....آپ بے چون چرا اسے قبول کر لیتے ہیں........
 

محمداحمد

لائبریرین
مغل بھائی

ایسی کوئی بات نہیں ہے میں سمجھتا ہوں کہ آپ وارث بھائی کی رائے کے اریب قریب ہی ہیں اور آپ کی فہم وفراست اور سلجھی ہوئی فطرت سے کسی کو انکار نہیں ہے۔




ہم یہ سند اتنی آسانی سے دینے والے نہیں تھے :grin: لیکن آپ نے نوک جھونک پر ہی پابندی لگا دی تو کیا کیا جائے ۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
’’ کیا میں تعصب پرور ہوں ؟؟ ‘‘
یا
’’ مذہبی و اخلاقی منافرت کا مرتکب ہورہا ہوں‌ ؟؟ ‘‘

آپ کے سوالوں کے جواب میں مجھے تو ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔

اب جس رکن نے آپ کے متعلق یہ رائے قائم کی ہے، وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور آ کر بتائیں کہ انہوں نے ایسی آراء کیونکر قائم کیں۔
 

تعبیر

محفلین
بحت سے بچنے کے لیے ہی میں سیاست اور اسلامی سیکشن میں نہیں جاتی پر جہاں جہاں اپ سے بات ہوئی ہے اچھا ہی لگا ہے۔ ایسی کوئی بات میں نے تو آج تک نوٹ نہیں کی
بلکہ میں نے تو آپ کو کئی زبانیں بھی بولتے دیکھا ہے یہاں جس سے اج تک یہ بھی پتہ نہیں لگا کہ اپکی مادری زبان کیا ہے۔
بے فکر رہیں مجھے بھی منفی پواٹس مل چکے ہیں اور وجہ یہ تعصب ہی ہے ۔بڑی کوشش کی کہ پتہ چلے کہ ایسا میں نے کہاں اور کب کیا پر وجوہات نا معلوم لکھی آتی ہیں۔

چلیں مل کر مورچہ نکالتے ہیں کہ اس آپشن کو ختم کیا جائے :)
 

مغزل

محفلین
زبانِ‌خلق کو نقّارہِ خدا جان کر
مجھے میری اصلاح اور طمانیت کا موقع میسر آیا
چند ایک احباب کی مزید رائے کے بعد۔۔
یہاں ’’ نوک جھونک ‘‘ سے پابندی ہٹادی جائے گی۔
شکریہ بہت شکریہ
 

نوید صادق

محفلین
بھائی مغل جی!!

جس کسی نے بھی ایسی بات کی ہے، اسے ذرا ہم سے بھڑا دیجئے۔ ہم آپ کے بارے میں ایسی بات سننا قطعا" گوارا نہیں کریں گے۔ باقی رہی مزہب میں شدید ہونے کی بات تو اس میں کیا قباحت ہے، ہم سب اپنی اپنی جگہ کسی نہ کسی مسئلے میں شدید ہو سکتے ہیں اور ہوتے بھی ہیں۔
اب ہم تو آخر میں یہی دعا دیں گے۔

مغل صاحب!
جیتے رہئے
 

محمداحمد

لائبریرین
زبانِ‌خلق کو نقّارہِ خدا جان کر
مجھے میری اصلاح اور طمانیت کا موقع میسر آیا
چند ایک احباب کی مزید رائے کے بعد۔۔
یہاں ’’ نوک جھونک ‘‘ سے پابندی ہٹادی جائے گی۔
شکریہ بہت شکریہ

بہت شکریہ مغل بھائی

ہم انتظار کریں گے ترا قیامت تک
خدا کرے کہ قیامت ہو اور تو آئے :grin:

پابندی ہٹنے تک چھوٹے فونٹ سائز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ :hatoff:
 
سلام مسنون!

صاحب سوال تو مغل بھیا کا مناسب ہے پر میں خود کو اس سوال کا جواب دینے کا اہل نہیں پاتا۔ کیوں کہ ایک مجھے اپنی جانب دیکھنے کا موقع میسر نہیں آتا تو دوسروں پر رائے زنی چہ معنی دارد۔ اور محفل پر مکالموں، احباب سے بات چیت اور سب سے بڑھ کر ٹیلیفونک گفتگو میں کہیں‌کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی پر میں ایسا کہوں گا تو مغل بھیا یہی کہیں گے کہ سعود بھائی زبردستی کی تعریف نہیں چاہئے بلکہ سچ سچ بتائیے۔ ہا ہا ہا ہا ہا ہا

ویسی بھی مسلکی اختلاف کے چلتے اگر کوئی متعصب ہو تو اسے کم علم یا جاہل کے زمرے میں گردانا جاتا ہے۔ تو بھئی کوئی ہے جو ہمارے مغل بھیا کو کوتاہ علم کہ سکے؟
 

طالوت

محفلین
آپ بلاشبہ متعصب ہیں ۔۔۔
اور کون نہیں ہے ؟ جو جو احباب سیاسی و مذہبی معاملات میں اپنا نقطہ نظر سچائی کے ساتھ پیش کرنے کی جرات رکھتے ہیں وہ سب متعصب ہی ہیں ۔۔۔ آپ کی ایک اپنی سوچ ہے جس کے مطابق آپ اپنی رائے دیتے ہیں ۔۔۔ اور مخالف کی دلیل کو تسلیم نہیں کرتے تو یہ تعصب ہی ہوا نا جناب ۔۔۔ تاہم جہاں تک دوسری بات ہے ’’ مذہبی و اخلاقی منافرت کا مرتکب ہورہا ہوں‌ ؟؟ ‘‘ تو مذہبی منافرت تو ہماری اپنی پیدا کردہ اصطلاح ہے ، ورنہ اس کی کوئی وقعت نہیں ، جہاں اختلاف ہو اور وہ بھی نظریات و عقائد کے معاملے میں تو اس قسم کی چیزیں تو ہوتی ہیں اور ہر بندے میں ہوتی ہیں ۔۔۔ مثلا مجھے اہل تشیعہ کے ایک عقیدے یا واقعہ پر اعتراض کرنے کے حوالے سے "تعصب زدہ" قرار دیا گیا ہے ۔۔ تو کیا یہ صرف میں ہی ہوں ؟ یہ رائے دینا والا بھی تو متعصب ہی ہے نا ؟ میری نظر میں !
مختصر یہ کہ آپ کسی سے یا کوئی آپ سے مزہبی و سیاسی معاملات میں اختلاف رکھے گا تو وہ مخالف کی نظر میں متعصب ہی ہو گا ۔۔
وسلام
 
Top