تعارف میرا نام حبیبہ قاری ہے ۔جھے اردو سے محبت ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کہنے کو چھوڑا ہی کیا ہے آپ لوگوں نے :)

بہرحال حبیبہ اسم بمسمی (؟) نکلیں!!
اپسپسسس بھیا مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ نے بھی کچھ کہنا ہے ، ورنہ شچی مچی میں ہاتھ ہولا رکھ لیتی !!!
لگتا تو یہی ہے فی الحال آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا :p
 
نین بھائی مانا احمد بھائی منجھے ہوئے شکاری ہیں مگر سب سے تجربہ کار شکاری کا نام لینا آپ بھول ہی گئے۔۔۔ اپنے محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔۔
فقط ایک مچھلی
محمد خلیل الرحمٰن
سمندر میں پکنک منانے گئے تھے
کہ ہم مچھلیوں کو رِجھانے گئے تھے
مگر ہاتھ آئی ، فقط ایک مچھلی
سمندر کی پیاری، بہت نیک مچھلی
سمندر نے ہم کو عطاکی جو مچھلی
وہ نیلی ، وہ پیلی، وہ خاکی ، وہ اصلی
بہت نیک اور خوبصورت سی مچھلی
فرشتہ صفت، ایک مورت سی مچھلی
کئی اِک شکاری وہاں تاک میں تھے
مگر اسکی خواہش، کوئی نیک پکڑے
پہنچ کر وہاں ہم نے کانٹا جو ڈالا
وہی دِل لبھانے کا رنگین آلا
جونہی اس میں چارہ ، (دِل اپنا ) لگایا
دِل اُس جل پری کا یونہی کِھنچ کے آیا
تو یوں صاحبو! ہم نے اُس دِن پکڑلی
وہ نازک سی چنچل سی ، دِ ل پھینک مچھلی
بہت خوبصورت ، بہت نیک مچھلی
شکاری کی قسمت، فقط ایک مچھلی
سبق اس کہانی سے ملتا یہی ہے
سمندر کی مخلوق بھی جل پری ہے
مگر اپنا حصہ فقط ایک مچھلی
بہت خوبصورت بہت نیک مچھلی
بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے پیارے دوست انیس الرحمن نے ہمیں یاد کیا اور وہ بھی رنگین مچھلیوں کے حوالے سے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top