تعارف میرا نام حبیبہ قاری ہے ۔جھے اردو سے محبت ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میرا نام حبیبہ قاری ہے۔والد کا نام قاری خالد ہے۔
میں فتح پور شریف جو ضلع اوکاڑہ کا قصبہ ہے وہاں کی رہائشی ہوں اب میں کراچی میں رہائش پذیر ہوں۔میرا باپ مچھلی کا کاروبار کرتا ہے۔ہر پاکستانی کی طرح مجھے بھی اپنی قومی زبان سے پیار ہے۔
میں تو زیادہ تر فیس بک پر ہوتی ہوں۔ بی سی ایس کیا ہےاور پی ٹی سی ایل میں کمپیوٹر آپریٹر کی شوقیہ جاب کرتی ہوں۔ورنہ میرے گھریلو حالات بہت اچھے ہیں۔ میرے ابو بہت بڑے ٹھیکدار ہیں۔
کبھی کبھا ر ادھر اردو محفل پر بھی چکر لگ جاتا تھا ۔کسی چیز نے اتنا متاثر نہیں کیا ۔جتنا جبرائیل کنگ111 کے کالم نے کیا ہے۔ میں نے بھی آج سے فیس بک چھوڑ دی ہے۔ اور ہمیشہ کیلئے اپنی اردو محفل پر آگئی ہوں۔میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ جبرائیل کنگ111 جیسےاردو کے دیوانےموجود ہیں۔ اس کے علاوہ میں ایک جمناسٹر بھی ہوں۔
جمناسٹک کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہتی ہوں۔ کیوں کہ انسان کو ہمیشہ اپنے لئے اپنے وطن کیلئے توانا رہنا چاہیے۔
اردو محفل زندہ باد ۔جس پر جبرائیل کنگ جیسے دیوانے موجود ہیں۔
اور میں جبرائیل کنگ111 سے التجا کرتی ہوں کہ مجھے اپنا ای میل عنائت فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ اردو محفل اور اردو چاہنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کی خوشیاں دے۔
جمناسٹک سیکھنے والی لڑکیا ں کچھ بھی رہنمائی لے سکتی ہیں۔

آپ تو پرانے ہیں بھائی مجھے آپ جبرائیل کنگ111 کا بتانا پسند کریں گے۔
میں اس سے کسطر ح رابطہ کروں
میں روزانہ اسی وقت بھائی جان فارغ ہوتی ہوں پھر جمناسٹک کی ایکسر سائز کیلئے بھی جانا ہوتا ہے۔
میں یہاں نئی ہوں۔
لازمی بھائی بتائو
 
ساقی۔

محفلین
خوش آمدید۔
مارشل آرٹ کا شوق ہے ہمیں تھوڑا سا ۔اور مارشل آرٹ میں جمناسٹک بھی کسی حد تک شامل ہے۔
مزید راہنمائی کہ لیے آپ یہ بتایئے کہ جمناسٹک سیکھنے کے لیے عمر کا کونسا حصہ سب سےبہترہے یا کہ ہر عمر میں سیکھی جا سکتی ہے ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آہاں !!!
ویسے تو لوگ یہاں اردو کی محبت میں کھنچے چلے آتے ہیں ، لیکن پہلی بار سنا ہے کوئی ایسا جو کہ دو دن پہلے آئے کسی نئے ممبر کی وجہ سے بھاگا چلا آیا !
ایسے ہی دو چار نئے لوگ آ جائیں جن سے آپ انسپائر ہیں ، تو محفل کی تو بلے بلے ہو گئی حبیبہ :)
اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی کہ آپ کے تعارف میں کچھ کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے ،
ایک جانب آپ نے لکھا ہے والد محترم مچھلی کا کاروبار کرتے ہیں ، اور دوسری جانب یہ کہ وہ ٹھیکدار ہیں ! دونوں میں کونسی بات سچ ہے ؟
مزید ایک سوال آپ سے پوچھنے کی گستاخی کرنا تھی کہ آپ نے لکھا کمپیوٹر آپر یٹر کی جاب شوقیہ کرتی ہیں ، تو کمپیوٹر میں آپریٹر کے علاوہ بھی کئی جابز مل سکتی ہیں ، وہ کیوں نہیں کرتی آپ ذرا اس پر روشنی ڈالئے ؟
اور جہاں تک کنگ جبرائیل کا تعلق ہے تو میں چونکہ یہاں پچھلے پانچ چھ سال سے ہوں تو یہ میری تازہ ترین اطلاع کے مطابق وہ ابھی دو چار دن پہلے ہی آئے محفل پر، ان کے علاوہ جتنے بھی یہاں موجود ہیں اردو محفل اردو ادب اور اردو کے چاہنے اور محبت کرنے والے ہیں ان کے بارے آپ کا کیا خیال ہے ؟؟
  • جبرائیل کنگ میری جمناسٹک کی ایکسرسائز کا وقت ہو گیا ۔
    (آج بوقت 2:29 شام)
اور آپ کا حالیہ کیفیت نامہ تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کنگ جبرائیل کو آپ جانتی ہیں ، پھر ان کا ای میل کیوں درکار ہے آپ کو ؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین
خوش آمدید۔

جمناسٹک کا شوق غالباً مچھلیوں کو پھدکتا دیکھ کر ہوا ہو گا۔
آہاں !!!
ویسے تو لوگ یہاں اردو کی محبت میں کھنچے چلے آتے ہیں ، لیکن پہلی بار سنا ہے کوئی ایسا جو کہ دو دن پہلے آئے کسی نئے ممبر کی وجہ سے بھاگا چلا آیا !
ایسے ہی دو چار نئے لوگ آ جائیں جن سے آپ انسپائر ہیں ، تو محفل کی تو بلے بلے ہو گئی حبیبہ :)
اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی کہ آپ کے تعارف میں کچھ کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے ،
ایک جانب آپ نے لکھا ہے والد محترم مچھلی کا کاروبار کرتے ہیں ، اور دوسری جانب یہ کہ وہ ٹھیکدار ہیں ! دونوں میں کونسی بات سچ ہے ؟
مزید ایک سوال آپ سے پوچھنے کی گستاخی کرنا تھی کہ آپ نے لکھا کمپیوٹر آپر یٹر کی جاب شوقیہ کرتی ہیں ، تو کمپیوٹر میں آپریٹر کے علاوہ بھی کئی جابز مل سکتی ہیں ، وہ کیوں نہیں کرتی آپ ذرا اس پر روشنی ڈالئے ؟
اور جہاں تک کنگ جبرائیل کا تعلق ہے تو میں چونکہ یہاں پچھلے پانچ چھ سال سے ہوں تو یہ میری تازہ ترین اطلاع کے مطابق وہ ابھی دو چار دن پہلے ہی آئے محفل پر، ان کے علاوہ جتنے بھی یہاں موجود ہیں اردو محفل اردو ادب اور اردو کے چاہنے اور محبت کرنے والے ہیں ان کے بارے آپ کا کیا خیال ہے ؟؟

اور آپ کا حالیہ کیفیت نامہ تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کنگ جبرائیل کو آپ جانتی ہیں ، پھر ان کا ای میل کیوں درکار ہے آپ کو ؟؟؟
میں یہاں کچھ لکھنا چاہ رہا تھا لیکن آپ دونوں کی آمد کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میری ضرورت باقی نہیں رہی لیکن پھر بھی میں اگلے مراسلے میں ذرا اپنا فرض ضرور پورا کرنا چاہوں گا۔ :rollingonthefloor:
 
آبی ٹوکول

محفلین
پہلی مرتبہ ایسا عجیب سا تعارف پڑھا ہے کہ جس میں اردو سے محبت کا بھی ذکر ہے مگر تلاش کسی ممبر کی ہے اور اردو سے محبت کا یہ عالم ہے کہ ایک جگہ اپنے والد محترم کو محض والد کہہ کر مخاطب کیا اور ساتھ ہی اگلی لائن میں میرا باپ مچھلی کا کاروبار کرتا ہے عجیب سا لگا اور خلاف ادب بھی بحرحال خوش آمدید
 
تیسرا لقب تو آپ بھول گئے۔۔۔
والد کا نام قاری خالد ہے۔
میرا باپ مچھلی کا کاروبار کرتا ہے۔
میرے ابو بہت بڑے ٹھیکدار ہیں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ تو پرانے ہیں بھائی مجھے آپ جبرائیل کنگ111 کا بتانا پسند کریں گے۔
میں اس سے کسطر ح رابطہ کروں
میں روزانہ اسی وقت بھائی جان فارغ ہوتی ہوں پھر جمناسٹک کی ایکسر سائز کیلئے بھی جانا ہوتا ہے۔
میں یہاں نئی ہوں۔
لازمی بھائی بتائو

آہ !
آپ کی بے تابی دیکھ کر تو میں سوچ رہی ہوں کہ ہائے ہائے ہائے کل پرسوں تعارف کے دھاگے پر جبرائیل کنگ نے جو ای میل ایڈریس دیا تھا اس پر ایک نظر ہی ڈال لی ہوتی ! واللہ میرے فرشتوں کو بھی علم نا تھا کہ آپ اتنی بے قرار ہوں گی ورنہ میں نیکی کے کام میں کبھی دیر نا کرتی !
خیر آپ ایک دو روز کے لئے اپنی جمناسٹک کی ایکسرسائز ترک کر دیں ہو سکتا ہے کہ کنگ صاحب کی خدمت میں آپ کی حاضری قبول و منظور ہو ہی جائے ( ایک مخلصانہ مشورہ )
:)
 
آخری تدوین:

آبی ٹوکول

محفلین
خیر جبرائیل کنگ111 صاحب عرف حبیبہ قاری صاحبہ آپ کو محفل میں خوش آمدید۔۔۔
لیکن ذرا اپنا وہ کالم تو عنایت کیجیے جس میں آپ نے اردو کی بے انتہا خدمت کر ڈالی ہے۔ :)
فاتح بھائی کیا کرتے ہو کچھ پردے رہنے بھی دیا کرو ۔ ۔ ۔ خیر انھے لگتا ہوگا کہ ابھی تک یہ ٹرک اتنا پرانا نہیں ہوا
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی کیا کرتے ہو کچھ پردے رہنے بھی دیا کرو ۔ ۔ ۔ خیر انھے لگتا ہوگا کہ ابھی تک یہ ٹرک اتنا پرانا نہیں ہوا

مجھے لگتا ہے کہ جونہی انتظامیہ نے یہاں سے حضرت جبرائیل کی ای میل آئی ڈی ڈیلیٹ کی۔۔۔ انھوں نے اپنی ای میل آئی ڈی کی مانگ میں اضافہ دکھانے کے لیے یہ آئی ڈی بنا کر ایک تعارف لکھ مارا ای میل آئی ڈی کے لیے :laughing: :laughing: :laughing:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top