تعارف میرا تعارف

محمدظہیر

محفلین
شکریہ. بس اردو ادب پسند ہے. میرے گھر میں انگریزی اردو ادب کافی پسند کیا جاتا ہے. کافی عرصے سے کسی اردو فورم کی تلاش تھی. کچھ اشعار ڈھونڈ رہی تھی تو یہاں تک رسائی ہو گئ. ہسبینڈ سے مشورہ کیا تو انہوں نے کہا بالکل جوائن کیجئے. بس
بہت اچھا کیا جوائن کرکے:)
مجھے بھی استادوں سے رابطہ رکھنا اچھا لگتا ہے۔:)
ویسے مجھے ظہیر کہتے ہیں ساؤتھ انڈیا سے تعلق ہے۔ 5 سال سے محفل پر ہوں :)
آپ کے نام کے معنی کیا ہیں؟
 
ظل عرش

محفلین
وعلیکم السلام!!
اردو محفل میں خوش آمدید ذی العرش :) آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
نمل یونیورسٹی سے کتنے عرصے سے منسلک ہیں؟؟ کن کن زبانوں میں ریسرچ کرواتی ہیں۔ اور آپ کو کتنی زبانوں پر عبور ہے؟؟ :) :)
شکریہ لاریب.. تقریباً دس برس ہو گئے نمل کے ساتھ. عبور تو خیر کسی زبان پر نہیں. البتہ تھوڑا سا علم ہے انگریزی کا. میں سرائیکی، سندھی، پشتو، پنجابی، چینی، اسپینش زبان میں ریسرچ کروا چکی ہوں لیکن سب انگریزی کے ریفرنس سے ہوتی ہے.
 
لاریب مرزا

ماشاء اللہ!! کافی تجربہ ہے آپ کا اس فیلڈ میں۔ آپ کی اپنی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
نہیں کچھ اتنا خاص نہیں. میں نے انگریزی ادب اور لسانیات میں ایم فل کیا ہے. آپ زیادہ متاثر نہ ہوں. مجھے اتنا کچھ نہیں آتا
جبھی تو آپ نے لٹریچر اور لسانیات میں ایم فل کر لیا کہ آپ کو اتنا کچھ نہیں آتا۔ ;) ویسے ہم نمل یونیورسٹی کی کئی ایک طالبات کو جانتے ہیں جنہوں نے وہاں سے انگریزی ادب اور لسانیات میں ماسٹرز کیا ہے۔ :)
 
محمدظہیر

محفلین
بہت اچھا کیا جوائن کرکے:)
مجھے بھی استادوں سے رابطہ رکھنا اچھا لگتا ہے۔:)
ویسے مجھے ظہیر کہتے ہیں ساؤتھ انڈیا سے تعلق ہے۔ 5 سال سے محفل پر ہوں :)
آپ کے نام کے معنی کیا ہیں؟
معذرت! شاید زیادہ لکھ دیا میں نے۔ پتا نہیں کیوں تعارف پڑھ کر اپنے کسی قریبی دوست سے بات کرنے جیسا لگا۔
 
یاز

محفلین
وعلیکم السلام دی العرش صاحبہ۔
محفل پہ خوش آمدید۔ امیدِ واثق ہے کہ آپ کے علم اور تجربے سے اہلِ محفل کو کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
معذرت! شاید زیادہ لکھ دیا میں نے۔ پتا نہیں کیوں تعارف پڑھ کر اپنے کسی قریبی دوست سے بات کرنے جیسا لگا۔
اررے!! ہمارے خیال میں تو اس میں کچھ بھی زیادہ نہیں تھا ظہیر بھائی! شاید ان کا دھیان نہ گیا ہو گا کیونکہ ہم نے ان کو باتوں میں الجھا لیا۔ :)
 
ظل عرش

محفلین
معذرت! شاید زیادہ لکھ دیا میں نے۔ پتا نہیں کیوں تعارف پڑھ کر اپنے کسی قریبی دوست سے بات کرنے جیسا لگا۔
کوئ ایسی بات نہیں. . بالکل معذرت کی ضرورت نہیں. یہ دراصل ذالعرش نہیں ظل عرش ہے. وہ آٹو ٹائپ ہو گیا ہے مجھے اسکو تبدیل کرنا نہیں آ رہا. آپ بالکل معذرت نہ کریں.
 
ظل عرش

محفلین
اررے!! ہمارے خیال میں تو اس میں کچھ بھی زیادہ نہیں تھا ظہیر بھائی! شاید ان کا دھیان نہ گیا ہو گا کیونکہ ہم نے ان کو باتوں میں الجھا لیا۔ :)
بالکل درست کہا. ایسی کوئی بات نہیں الحمدللہ. اور میں رب اور لوگوں کے بارے میں ہمیشہ خوش گمان رہتی ہوں. کوئی معذرت والی بات ہے ہی نہیں
 
ظل عرش

محفلین
جبھی تو آپ نے لٹریچر اور لسانیات میں ایم فل کر لیا کہ آپ کو اتنا کچھ نہیں آتا۔ ;) ویسے ہم نمل یونیورسٹی کی کئی ایک طالبات کو جانتے ہیں جنہوں نے وہاں سے انگریزی ادب اور لسانیات میں ماسٹرز کیا ہے۔ :)
اچھا لگا سن کر
 
السلام و علیکم
میں ذالعرش ہوں. میں نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انگریزی سے منسلک ہوں. اور درس و تدریس کے علاوہ انگریزی ادب اور مختلف زبانوں میں گریجویٹ اور ماسٹر لیول پر ریسرچ کرواتی ہوں. مجھے پڑھنا، کوکنگ کرنا اور اچھے لوگوں سے رابطے میں رہنا بہت اچھا لگتا ہے. فی الوقت میری ترجیحات میں سرفہرست اپنے بچوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنانا ہے.. ریسرچ کے حوالے سے یا کسی اور مد میں اگر میں کسی کی مدد کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی.
محفل میں با ضابطہ خوش آمدید ۔
بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کے ۔ امید ہے آپ اردو محفل کے لیے ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی ۔
کچھ اپنے بچوں کے بارے میں بھی بتائیے ۔ ؟
 
Top