میرا تازہ کلام

دھن وہ چھیڑو کہ یہاں ہر کوئی ہنستا جائے

وقت بھی ٹہر سا جائے ہمیں سنتا جائے

میں سنوں یار سے دلکش سی کہانی اور وہ

بند آنکھوں سے کہانی کو سناتا جائے

آستیں میں نہ رکھو ایسے کسی یار کو تم

بن کے جو سانپ تمہیں بس یونہی ڈستا جائے

رب کرے اس کا بھلا ، اس کو معافی دے دے

جو گناہوں بھری دلدل میں ہی گرتا جائے

چاہے ریحانہ کبھی ایسا سکوں مل جائے

جو رگوں اور مرے دل میں اترتا جائے

ریحانہ اعجاز
 
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر

آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.
 
ام اویس

محفلین
دھن وہ چھیڑو کہ یہاں ہر کوئی ہنستا جائے

وقت بھی ٹہر سا جائے ہمیں سنتا جائے

میں سنوں یار سے دلکش سی کہانی اور وہ

بند آنکھوں سے کہانی کو سناتا جائے

آستیں میں نہ رکھو ایسے کسی یار کو تم

بن کے جو سانپ تمہیں بس یونہی ڈستا جائے

رب کرے اس کا بھلا ، اس کو معافی دے دے

جو گناہوں بھری دلدل میں ہی گرتا جائے

چاہے ریحانہ کبھی ایسا سکوں مل جائے

جو رگوں اور مرے دل میں اترتا جائے

ریحانہ اعجاز
اچھا خیال ہے۔
لیکن !
اگر آپ شاعری میں دل چسپی رکھتی ہیں تو پہلے شاعری سیکھیں۔ شاعری بالکل بھی مشکل نہیں لیکن بغیر سیکھے کوئی بھی کام بہترین انداز میں نہیں کیا جا سکتا۔
شعر کسے کہتے ہیں؟ قافیہ اور ردیف کیا ہوتا ہے؟ شعر کا وزن، بحر، زمین وغیرہ وغیرہ
سیکھ کر جو کام کیا جائے وہی صحیح ہوتا ہے پھر اس پر محنت سے اسے درجہ کمال تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
یہاں آپ کو بہت اچھی شاعری ملے گی،اسے پڑھیں ، اصلاح سخن کی لڑیاں دیکھیں،
سیکھنے کے لیے اردو محفل میں بہت کچھ ہے۔
خوش رہیں۔
 
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر

آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.
 
سب ترے نام ہے میرا تو رہا کچھ بھی نہیں
دل ترا جاں بھی تری مجھ میں بچا کچھ بھی نہیں

درد وہ سہہ لیا ہے میں نے زمانے میں کہ اب
درد ہے حیراں اثر مجھ پہ ہوا کچھ بھی نہیں

لب پہ میرے ہے وہ نادیدہ سا تالا جو لگا
ہلتے ہیں لب یہ مگر آتی صدا کچھ بھی نہیں

رنگ چہرے کا اڑا کیوں جا رہا تم ہی کہو
ایسا تو میں نے ابھی تم سے کہا کچھ بھی نہیں

نام کیوں آیا فسانے میں ہمارا کہیں بھی
میں نے اور تم نے تو ریحانہ کیا کچھ بھی نہیں

ریحانہ اعجاز
 
اچھا خیال ہے۔
لیکن !
اگر آپ شاعری میں دل چسپی رکھتی ہیں تو پہلے شاعری سیکھیں۔ شاعری بالکل بھی مشکل نہیں لیکن بغیر سیکھے کوئی بھی کام بہترین انداز میں نہیں کیا جا سکتا۔
شعر کسے کہتے ہیں؟ قافیہ اور ردیف کیا ہوتا ہے؟ شعر کا وزن، بحر، زمین وغیرہ وغیرہ
سیکھ کر جو کام کیا جائے وہی صحیح ہوتا ہے پھر اس پر محنت سے اسے درجہ کمال تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
یہاں آپ کو بہت اچھی شاعری ملے گی،اسے پڑھیں ، اصلاح سخن کی لڑیاں دیکھیں،
سیکھنے کے لیے اردو محفل میں بہت کچھ ہے۔
خوش رہیں۔

ام اویس بہت شکریہ۔
 
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر

آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.
جی بہت شکریہ ۔ بحر و اوزان تو مکمل ہیں آپ نے صحیح نشاندھی کی ہے لفظ " ہمست
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر

آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.

جی بحر و اوزان میں تو کوئی کمی نہیں ۔
لفظ " ہنستا" قوافی کی رو سے غلط ہے۔۔
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر

آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.

جی بحر و اوزان میں تو کوئی کمی نہیں ۔
قوافی کی رو سے اگر رہنمائی ہو جائے تو اچھی بات ہے۔
 
اصلاح سخن کے زمرے میں ہر غزل کے لیے الگ الگ لڑی بنائی جاتی ہے اور یہی تو بہتر ہوتا ہے ۔
شعرا اور اساتذہ، دونوں کے لیے ۔
وہ کیسے؟ مطلب مجھے دوسری غزل الگ سے پوسٹ کرنا ہو گی یہاں نہیں؟
ایک اور بات ۔۔۔
اگر ٹائپنگ مسٹیک ہو جائے یا کوئی بھی غلطی تو کیا ہم اسے ڈیلیٹ یا ایڈیٹ کر سکتے ہیں؟
رہنمائی درکار ہے۔۔۔
 
اردو محفل فورم میں خوش آمدید۔

جی ہاں ہر نئی غزل کے لیے علیحدہ لڑی بنائیے۔ مندرجہ ذیل لنک پر جاکر

https://www.urduweb.org/mehfil/forums/اِصلاحِ-سخن.37/create-thread

مزید یہ کہ ٹائپنگ کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے آپ کے پاس 24 گھنٹے ہوتے ہیں۔ تدوین کے آپشن پر جاکر کرسکتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وہ کیسے؟ مطلب مجھے دوسری غزل الگ سے پوسٹ کرنا ہو گی یہاں نہیں؟
جی ہاں ریحانہ اعجاز صاحبہ ۔کیوں کہ اس لڑی میں پیش کردہ غزل نظم یا تخلیق پر تنقید، تبصرہ اور دیگر گفتگو ہو گی ۔ لڑی سے وابستہ محفلین بھی اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں اور اساتذہ کی تجاویز و مشورے بھی یہیں آتے رہیں گے جن سے سب استفادہ کر سکتے ہیں ۔ اس طرح ایک غزل یا نظم سے کافی سیکھنے کو ملتا ہے اور نکات منظم رہتے ہیں جنہیں آسانی سے حوالے کے طور پر یاد کیا جاسکتا ہے ۔
 
Top