میدان جنگ

ملائکہ

محفلین
ڈرو نہیں ہم ہیں ناں ، تمھارے ساتھ ، تم صرف مجاہدوں کو پانی پلانا ۔ ٹھیک ؟؟

جاسوسی کرنا ہے تمہیں۔
اگر تو ہاں تو تمہیں اپنا اسسٹنٹ بنانے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے:p

پانی پلانے والا کام آسان ہے پر جاسوسی بھی کی جاسکتی ہے :heehee:
 
فہیم

لائبریرین
لگتا ہے نبیل بھائی نہیں چاہتے کہ جنگ شروع ہو۔
تبھی ابھی تک وہ آکر اس جنگ کو شروع کرنے پر روشنی نہیں ڈال رہے۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
ویسے محمود بھائی نے تو دریا دور اور ابھی سے پائنچے گھٹنوں سے اوپر کےمثل سپہ سالاری شروع بھی کردی ۔

ٹھنڈی کھائیں جناب پہلےسلطنتیں تو ترتیب دے لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چچا جی السلام علیکم

پتہ نہیں کس کی جنگ ہورہی ہے مجھے جاسوسی کرنے بجھیج رہیں ہیں:grin:

و علیکم السلام

خبردار جاسوسی کرنے نہیں جانا، یہ سب سے زیادہ خطرناک کام ہوتا ہے۔ تم پیچھے بیٹھ کر کہیں سلکی / لاسلکی پیغامات منتقل کرنے کی ذمہ داری لے لینا۔
 
مغزل

محفلین
ایکس ٹو، تنویر، عمران، جولیانا فٹرواٹر، مائیکل، ٹائیگر اور سلمان ، فوراً پہنچیں ، میری تحریک ِ ریشمی رومال آپ سب نے چلانی ہے ، یہاں فہیم میاں ہماری بٹیا رانی (ملائکہ) کو ہمارے خلاف جاسوسی پر اکسا رہے ۔ہیں ، محمود ، فرحت، شوکی ، کامران، توصیف، جمشید، بھی فوراً آئیں ، ’’ جنت میں‌قتل ‘‘ کی پوری ٹیم بیک اپ پر ہوگی، ۔۔ رابیل، تیمور، فرحاد، فرزانہ تیسری ٹیم میں ہونگے ، جو ان دونوں دستوں کو بیک کریں گے ، کسی ہنگامی صورتحال میں ایکس ون یعنی ہم سی سی 1867 کلوہرٹز کی فریکونسی پر رابطے میں ہونگے ، اپنی اپنی سولام اور ڈیوائسز ایکٹو رکھیں۔ دانتوں میں‌کیپسول رکھ لیں ۔ گرفتاری کی صورت میں منھ نہ کھولیں ۔ کیپسول چبالیں اور شہادت کے رتبےپر فائز ہوجائیں۔
 
مغزل

محفلین
ویسے محمود بھائی نے تو دریا دور اور ابھی سے پائنچے گھٹنوں سے اوپر کےمثل سپہ سالاری شروع بھی کردی ۔

ٹھنڈی کھائیں جناب پہلےسلطنتیں تو ترتیب دے لیں۔

صاحب ابھی دیکھا ہے کیا ہے آپ نے ، میرا درج بالا مراسلہ پڑھ لیں ۔ ہماری ٹیم پہنچ چکی ہے ۔ باقی حکمتِ عملی ظاہر نہیں کروں کا دشمن کو فائدہ ہوگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
لگتا ہے کہ محفل فورم کا ہر راز فہیم ہی افشا کرتے ہیں۔ :)
میدان جنگ دراصل ایک role playing game ہے جسے فی الحال فعال نہیں کیا گیا ہے۔ میری غفلت کی وجہ سے اس کا ربط فورم کے صفحے پر ظاہر ہو گیا تھا جسے اب میں نے ہٹا لیا ہے۔ میں محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر کچھ گیمز پیش کرنا چاہ رہا ہوں، اور یہ گیم بھی انہی میں شامل ہے۔ اس گیم کے قواعد مجھے بھی صحیح طور پر معلوم نہیں ہیں۔ صرف اتنا معلوم ہے کہ فورم کے ارکان مختلف گروہ تشکیل دے کر ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوتے ہیں۔ اس گیم کا علیحدہ پوائنٹس سسٹم ہے۔ میں نے اس گیم کے نام Realm Conquest کا اردو ترجمہ میدان جنگ کیا ہے۔ اگر کسی دوست کے ذہن میں بہتر ترجمہ موجود ہے تو وہ اسے یہاں تجویز کر سکتے ہیں۔
 
وعلیکم السلام

شکریہ نبیل بھائی۔

نام تو میدان جنگ سے بہتر اور کوئی نہیں ہوسکتا۔
واہ کیا نام ہے:grin:

بس مجھے تو اب اس جنگ کے ہونے کا انتظار رہے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایکس ٹو، تنویر، عمران، جولیانا فٹرواٹر، مائیکل، ٹائیگر اور سلمان ، فوراً پہنچیں ، میری تحریک ِ ریشمی رومال آپ سب نے چلانی ہے ، یہاں فہیم میاں ہماری بٹیا رانی (ملائکہ) کو ہمارے خلاف جاسوسی پر اکسا رہے ۔ہیں ، محمود ، فرحت، شوکی ، کامران، توصیف، جمشید، بھی فوراً آئیں ، ’’ جنت میں‌قتل ‘‘ کی پوری ٹیم بیک اپ پر ہوگی، ۔۔ رابیل، تیمور، فرحاد، فرزانہ تیسری ٹیم میں ہونگے ، جو ان دونوں دستوں کو بیک کریں گے ، کسی ہنگامی صورتحال میں ایکس ون یعنی ہم سی سی 1867 کلوہرٹز کی فریکونسی پر رابطے میں ہونگے ، اپنی اپنی سولام اور ڈیوائسز ایکٹو رکھیں۔ دانتوں میں‌کیپسول رکھ لیں ۔ گرفتاری کی صورت میں منھ نہ کھولیں ۔ کیپسول چبالیں اور شہادت کے رتبےپر فائز ہوجائیں۔

اس کتاب کا اگلا صفحہ کہاں ہے؟
 
ابھی طبل جنگ بجا نہیں اور مغل صاحب نے زہر کا کیپسول کھانے کا مشورہ بھی دے دیا !

ویسے اب میدان جنگ سج ہی جانا چاہیئے
 
فہیم

لائبریرین
لیکن طالبان کے پاس جاسوس طیارے تو ہیں ہی نہیں۔

اس سے اچھا تو امریکہ والے مانگے لیتے:rolleyes:
 
Top