مہرنستعلیق فونٹ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کےلیے

اس میں حیرانی کی کیا بات ہے مصباحی بھائی۔ یہ لیں تھوڑا اور حیران ہو لیں۔
یہ سارے ہمارے ہی مختلف نستعلیق فونٹس ہیں ۔ ان کا موازنہ کریں اور تھوڑا سا اور حیران ہو لیں۔ :) ان میں جلی اور خفی فونٹس کی پہچان کریں ;)

nastaliq%2Bvariations.png

اب تو میں بوجہ حیرانی شدید قریب گرنے کے ہوں. :ROFLMAO:
 
سعادت

تکنیکی معاون
آپٹیکل سائز کا استعمال یقینا latin ٹیکسٹ پر ہو سکتا ہے۔ نستعلیق کے اوزان(قط کے حساب سے پیمائش) فکس ہوتے ہیں خصوصا جلی نستعلیق میں ۔ اس لیے اگر جلی نستعلیق کو آؤٹ لائن وغیرہ لگا کر موٹا کر لیا جائے تو بھی ظاہر ہے اوزان وہی رہیں گے لہذا اسے خفی نستعلیق نہیں کہہ سکتے۔ خفی نستعلیق اپنے اوزان ہی بدل لیتا ہے۔ مثلا دائرے جو جلی نستعلیق میں ساڑھے تین قط کے تھے وہ خفی میں تین قط یا اس سے بھی کم ہو جاتے ہیں، نیزجلی نستعلیق کو آؤٹ لائن لگانے سے بند اشکال کے اوزان بگڑ جاتے ہیں جس سے اس کا حسن متاثر ہوتا ہے۔
بھائی، آپٹیکل سائز کی اصطلاح صرف لاطینی خط کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ کسی بھی فونٹ کے مختلف آپٹیکل سائزز (یا ’آپٹیکلز‘) کا مطلب یہ ہے کہ مختلف سائزز میں استعمال کے لیے ٹائپ‌فیس کے ڈیزائن میں موزوں تبدیلیاں کی گئی ہیں، چاہے یہ تبدیلیاں نستعلیق کے معاملے میں خفی اور جلی کے اوزان کے مطابق ہوں، یا لاطینی خط کے معاملے میں stems کی چوڑائی اور سپیسنگ/ایکس‌ہائیٹ وغیرہ کی ایڈجسٹمنٹ ہو۔
 
آصف اثر

معطل
اس میں حیرانی کی کیا بات ہے مصباحی بھائی۔ یہ لیں تھوڑا اور حیران ہو لیں۔
یہ سارے ہمارے ہی مختلف نستعلیق فونٹس ہیں ۔ ان کا موازنہ کریں اور تھوڑا سا اور حیران ہو لیں۔ :) ان میں جلی اور خفی فونٹس کی پہچان کریں ;)

nastaliq%2Bvariations.png
یہ تو وہی لطیفہ ہوا کسی سے پوچھا گیا تم نے کتنا پڑھا ہے؟ جواب ملا بی۔اے تک۔
سوال کرنے والا حیران ہوا۔ کہا بس صرف بی۔اے تک؟ اور وہ بھی الٹا!

متلاشی بھائی کچھ وضاحت بھی فرمادیجیے۔ ان سب میں فرق کیا ہے؟ جلی کون سا خفی کونسا؟
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین

آصف بھائی فرق ہی تو سمجھایا تھا اوپر کتنے مراسلوں میں ذکر کر چکا ہوں ۔ آخری دفعہ سمجھنے کے لیے آسان ترین الفاظ میں اسے یوں ہی سمجھا سکتا ہوں کہ
جلی اور خفی کو موٹا اور پتلا(Bold and thin) کے معنی میں ہرگز ہرگز نہ لیں۔
جلی کا مطلب نمایاں۔ یعنی بڑے سائز کی لکھائی۔ اشتہارات ، پینا فلیکس، اور عنواوین وغیرہ کے لیے۔
خفی کا مطلب چھوٹی لکھائی۔ کتب و اخبارات کی کی ریگولر لکھائی کا فونٹ سائز ۔
دوسرے لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ خفی نستعلیق کمپیوٹر پر ۸ سے ۲۵ پوائنٹ فونٹ سائز تک کے لیے ہوتا۔
اور جلی نستعلیق ۲۵ سے بڑا جتنا بھی فونٹ سائز ہو اس کے لیے جلی نستعلیق استعمال ہوتا۔
 
ٹرومین

میرے خیال میں آصف بھائی کے استفسار کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دیے گئے نمونہ جات میں سے کون کون سے خط جلی ہیں اور کون کون سے خفی جیسا کہ آپ نے ناظم رضا مصباحی سے بھی خطوط کی پہچان کی بابتاستفسار کیا تھا۔ :)
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
آصف بھائی فرق ہی تو سمجھایا تھا اوپر کتنے مراسلوں میں ذکر کر چکا ہوں ۔ آخری دفعہ سمجھنے کے لیے آسان ترین الفاظ میں اسے یوں ہی سمجھا سکتا ہوں کہ
جلی اور خفی کو موٹا اور پتلا(Bold and thin) کے معنی میں ہرگز ہرگز نہ لیں۔
جلی کا مطلب نمایاں۔ یعنی بڑے سائز کی لکھائی۔ اشتہارات ، پینا فلیکس، اور عنواوین وغیرہ کے لیے۔
خفی کا مطلب چھوٹی لکھائی۔ کتب و اخبارات کی کی ریگولر لکھائی کا فونٹ سائز ۔
دوسرے لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ خفی نستعلیق کمپیوٹر پر ۸ سے ۲۵ پوائنٹ فونٹ سائز تک کے لیے ہوتا۔
اور جلی نستعلیق ۲۵ سے بڑا جتنا بھی فونٹ سائز ہو اس کے لیے جلی نستعلیق استعمال ہوتا۔
شکریہ متلاشی بھائی۔ مسکراہٹ ساتھ ساتھ۔ بچوں کو پڑھانے کا شائد کبھی اتفاق نہیں ہوا:)۔ ہم تو فونٹ سازی میں طفلِ مکتب بھی نہیں۔ چہ جائیکہ اتناباریک فرق پکڑ سکے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ ہمیں اب بھی دونوں میں سطر بعد سطر نقاط کے علاوہ کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔ اتنا ضرور سمجھ گیے کہ ایک سطر پتلے قلم سے دوسرا موٹے قلم (یعنی قط) سے تحریر کیاگیا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
Top