مہرنستعلیق فونٹ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کےلیے

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
نصراللہ مہر صاحب کے قلم کا شاہکارمہرنستعلیق فونٹ ۔ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لیے انشاء اللہ عنقریب منظرِ عام پر آر ہا ہے ۔
Untitled-1.png
 
arifkarim

معطل
اس فانٹ میں ریورس چیننگ کے استعمال سے گریز کریں کہ وہ پرنٹ پبلشنگ کے بے تاج بادشاہ اڈوبی انڈیزائن، فوٹوشاپ، السٹریٹر وغیرہ میں نہیں چلے گا۔
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
اس فانٹ میں ریورس چیننگ کے استعمال سے گریز کریں کہ وہ پرنٹ پبلشنگ کے بے تاج بادشاہ اڈوبی انڈیزائن، فوٹوشاپ، السٹریٹر وغیرہ میں نہیں چلے گا۔
جی مجھے علم ہے ۔ ویب فونٹ میں جان بوجھ کر ریورس چیننگ استعمال کی تھی کیونکہ وہ ویب فونٹ تھا۔
 
arifkarim

معطل
جی مجھے علم ہے ۔ ویب فونٹ میں جان بوجھ کر ریورس چیننگ استعمال کی تھی کیونکہ وہ ویب فونٹ تھا۔
باقی انڈیزائن فورم پر ریورس چیننگ کی ریکویسٹ کر دی ہے۔ امید ہے کوئی ڈویلپر چیک کرے گا۔ نہیں تو کسی اور طریقہ سے رابطہ کرتا ہوں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ذیشان بھائی یہ تو بہت اچھی خبر ہے ! ویب فونٹ کی اہمیت اپنی جگہ لیکن خطاطی کے اصولوں پر بنے اس نستعلیق فونٹ کی اصل افادیت تو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ ہی میں ہے ۔ چند ماہ پہلے آپ نے مہر نستعلیق میں محترم نصراللہ مہر صاحب کی تشکیل کردہ ایک قرآنی آیت یہاں لگائی تھی جو مجھے اچھی لگی۔ سورۃ النور کی اٹھارویں آیت ہے ۔ میں نے اسے فوٹو شاپ میں لے جاکر کچھ بٹن اِدھر اُدھر کلک کئے تھے ۔ آپ کی اجازت سے اسے یہاں لگانے کی سعادت حاصل کررہا ہوں ۔

[URL=http://s58.photobucket.com/user/shzaheer1968/media/ayat%20200_zpslfo0zn6q.jpg.html] [/URL]

ترجمہ: اور اللہ (تمہارے لئے) آیات کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے ۔ اللہ بڑا جاننے والا ، حکمت والا ہے ۔ ( النور : ۱۸)
 
پھر سے دھڑکنوں میں اضافہ، پھر سے انتظار کی شدت۔
بہت بہت مبارک ہو جناب، آپ کی کاوشیں آنے والی اور موجودہ نسلوں کی افادیت کا باعث بنیں۔ آمین
السلام علیکم!
نصراللہ مہر صاحب کے قلم کا شاہکارمہرنستعلیق فونٹ ۔ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لیے انشاء اللہ عنقریب منظرِ عام پر آر ہا ہے ۔

Untitled-1.png
 
متلاشی

محفلین
متلاشی بھائی کیا یہ مہر نستعلیق پرو ورژن ہے ؟
مہرنستعلیق کا یہ ورژن انشاء اللہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے تمام مسائل کا حل ہو گا۔
جدید ترین اوپن ٹائپ فیچرز کا حامل یہ فونٹ انشاء اللہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کرے گا۔
 
dxbgraphics

محفلین
مہرنستعلیق کا یہ ورژن انشاء اللہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے تمام مسائل کا حل ہو گا۔
جدید ترین اوپن ٹائپ فیچرز کا حامل یہ فونٹ انشاء اللہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کرے گا۔
متلاشی بھائی میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ مہر نستعلیق پرو کی جھلک ہم دیکھ چکے ہیں آیا یہ پرو ورژن ریلیز کیا جائے گا یا فی الحال مہر نستعلیق ویب کی طرح ایک ڈیسک ٹاپ ورژن ریلیز کیا جارہا ہے جو انڈیزائن یا کورل وغیرہ میں کام کرے گا۔
 
آپ شاید سمجھے نہیں ۔نستعلیق میں ویب فونٹ الگ ہوتا ہے اور ڈیسک ٹاپ کا فونٹ الگ۔ صرف ویب فونٹ میں مزید اشکال ڈالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ مہرنستعلیق ویب ایک باقاعدہ الگ اور مختلف فونٹ ہے ۔ اس فونٹ کی اشکال اور خطاطی نئے سرے سے ہو رہی ہے ۔ یہ ویب فونٹ سے یکسرمختلف ہو گا ۔
 
Top