تعارف منصور آفاق صاحب کو اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

محمد وارث

لائبریرین
آج صبح اردو محفل پر حاضر ہوا تو منصور آفاق صاحب کے کچھ پیغامات یہاں دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔

منصور آفاق صاحب عہدِ حاضر کے ایک انتہائی اہم اور معتبر شاعر ہیں، صاحبِ کتاب ہیں، اور ان کا دیوان آن لائن مختلف سائٹس پر موجود ہے اور اعجاز عبید ( الف عین ) صاحب کی کتب کی سائٹ پر بھی موجود ہے۔

منصور آفاق صاحب اپنی تازہ کاری کیلیے خاص طور پر مشہور ہیں اور اپنی شاعری میں اردو میں مستعمل دیگر زبانوں کے الفاظ کو خوبصورتی سے پروتے ہیں۔ شاعری کے علاوہ شاعری پر تنقیدی مضامین بھی آپ خاص طور پر لکھتے ہیں۔ آپ ماہر علم عروض بھی ہیں اور رباعی پر آپ کے کچھ مضامین بھی میری نظر سے گزرے ہیں۔ آپ کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانے سے ہے کہ آپ کے برادرِ محترم کی رباعیات کی ایک کتاب شائع ہو چکی ہے۔

مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ منصور صاحب اردو محفل کا حصہ بنے، اس پر میں ان کا شکرگزار ہوں اور انہیں صمیمِ قلب سے یہاں خوش آمدید کہتا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
منصور آفاق صاحب اردو محفل صمیمِ قلب سے خوش آمدید
ہمیں خوشی ہے کہ آپ ایسی ہستی ہماری بزم میں ہمیں میسر ہے
امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا
 

منصور آفاق

محفلین
میں تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اردو محفل میں مجھے خوش آمدید کہا ہے خاص طور محمد وارث کا۔ جن کی اردو زبان و ادب کےلئے خدمات صدیوں تک اپنا خراج مامگتی رہیں گی ۔اردو محفل مجھے بہت پسند آئی ہے ۔ میری کوشش رہے گی کہ میں زیادہ وقت آپ دوستوں کے ساتھ گزارا کروں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اردو محفل میں مجھے خوش آمدید کہا ہے خاص طور محمد وارث کا۔ جن کی اردو زبان و ادب کےلئے خدمات صدیوں تک اپنا خراج مامگتی رہیں گی ۔اردو محفل مجھے بہت پسند آئی ہے ۔ میری کوشش رہے گی کہ میں زیادہ وقت آپ دوستوں کے ساتھ گزارا کروں ۔

یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے منصور صاحب کہ آپ کو اردو محفل پسند آئی، امید ہے تشریف لاتے رہیں گے اور ہمیں فیضیاب کرتے رہیں گے۔
 

منصور آفاق

محفلین
محمد وارث کے نام​
دوتازہ رباعیات​
میں حجلہ ء گلبرگ کہاں رکھتا ہوں​
بس حسرتِ تعمیر ِ مکاں رکھتا ہوں​
منصور مری شومی ء قسمت ، توبہ​
اٹھتا ہے دھواں ، پائوں جہاں رکھتا ہوں​
۔۔۔۔​
کیا مسئلہ درپیش ہے کیا چاہتے ہو​
یہ خاک شرف کیش ہے کیا چاہتے ہو​
سانپوں کو بھی ہے دوردھ یہاں پر ملتا​
یہ خانہ ء درویش ہے کیا چاہتے ہو​
منصور آفاق​
 

منصور آفاق

محفلین
خوش آمدید منصور آفاق صاحب۔ یقین کیجیے آپ کو اردو محفل میں دیکھ کر دلی راحت محسوس ہو رہی ہے۔ خوش آمدید برادرم۔
فاتح بھائی مجھے یہ محفل بہت پسند آئی ہے ۔ اور آپ بھی یہاں موجود ہیں ۔یہ اور بھی خوبصورت بات ہے ۔ انشاللہ ۔خوب گزرےگی جو مل بیٹھیں کے دیوانے دو۔۔۔چار
 

منصور آفاق

محفلین
محمد وارث کے نام​
دوتازہ رباعیات​
میں حجلہ ء گلبرگ کہاں رکھتا ہوں​
بس حسرتِ تعمیر ِ مکاں رکھتا ہوں​
منصور مری شومی ء قسمت ، توبہ​
اٹھتا ہے دھواں ، پائوں جہاں رکھتا ہوں​
۔۔۔ ۔​
کیا مسئلہ درپیش ہے کیا چاہتے ہو​
یہ خاک شرف کیش ہے کیا چاہتے ہو​
سانپوں کو بھی ہے دوردھ یہاں پر ملتا​
یہ خانہ ء درویش ہے کیا چاہتے ہو​
منصور آفاق​
وارث بھائی یہ رباعیات آج ہی کہی تھیں ۔میں نے سوچا کسے سنائی جائیں ذہن میں آپ کا نام در آیا
 
محمد وارث کے نام​
دوتازہ رباعیات​
میں حجلہ ء گلبرگ کہاں رکھتا ہوں​
بس حسرتِ تعمیر ِ مکاں رکھتا ہوں​
منصور مری شومی ء قسمت ، توبہ​
اٹھتا ہے دھواں ، پائوں جہاں رکھتا ہوں​
۔۔۔ ۔​
کیا مسئلہ درپیش ہے کیا چاہتے ہو​
یہ خاک شرف کیش ہے کیا چاہتے ہو​
سانپوں کو بھی ہے دوردھ یہاں پر ملتا​
یہ خانہ ء درویش ہے کیا چاہتے ہو​
منصور آفاق​

بہت خوب۔ نہایت عمدہ و اعلیٰ۔ خوبصورت رباعیات۔ داد قبول کیجیے جناب منصور آفاق بھائی
امید ہے منتظمین ان رباعیات کو بزمِ سخن میں بھی کاپی کردیں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث کے نام​
دوتازہ رباعیات​
میں حجلہ ء گلبرگ کہاں رکھتا ہوں​
بس حسرتِ تعمیر ِ مکاں رکھتا ہوں​
منصور مری شومی ء قسمت ، توبہ​
اٹھتا ہے دھواں ، پائوں جہاں رکھتا ہوں​
۔۔۔ ۔​
کیا مسئلہ درپیش ہے کیا چاہتے ہو​
یہ خاک شرف کیش ہے کیا چاہتے ہو​
سانپوں کو بھی ہے دوردھ یہاں پر ملتا​
یہ خانہ ء درویش ہے کیا چاہتے ہو​
منصور آفاق​

واہ واہ واہ، کیا کہنے منصور صاحب، انتہائی خوبصورت رباعیات ہیں، بہت داد قبول کیجیے محترم۔

اور شکریہ آپ کا اس ذرّہ نوازی کیلیے۔
 
Top