منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
نہ جانا آج تک کیا صحیح خوشی ہے
ہماری زندگی بھی زندگی ہے

تیرے غم سے شیکایت سی رہی ہے
مجھے سچ مچ بڑی شرمندگی ہے
(فراق گورکھپوری)
 

الف عین

لائبریرین
یہ میرا کیا پاگل پن ہے
کیسی الٹی سوچ لگی ہے
میرے بنا کیا کھایا تو نے
جانے کیا ساری پہنی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو
پیار کے زخم امانت ہیں دیکھایا نہ کرو
(محسن نقوی)
 

الف عین

لائبریرین
واں کرم کو عذرِ بارش تھا عناں گیرِ خرام
گریے سے یاں پنبہٴ بالش کف سیلاب تھا

پھر غالب
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے ہاتھوں سے یوں چہرے کو چھپاتے کیوں ہو
مجھ سے شرماتے ہو تو سامنے آتے کیوں ہو
 

الف نظامی

لائبریرین
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے
غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا​
نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسیں وہی طہ​
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ تیرے کرم کا صدقہ ہے یہ تیری نظر کا جادو ہے
[align=left:a502f1c2ec]ہے دل میں تیرا سودا جب سے کہتے ہیں مجھے سب سودائی[/align:a502f1c2ec]
ہر سانس میں تیرا نام لیا ہر بار پکارا ہے تجھ کو
[align=left:a502f1c2ec]ہے یاد تری نس نس میں بسی تو ملجائی تو ماوائی[/align:a502f1c2ec]
از واصف علی واصف
 

شمشاد

لائبریرین
زبان سخن کو سخن بانکپن کو ترسے گا
سخن کدہ میری طرزِ سخن کو ترسے گا
(ناصر کاظمی)
 

F@rzana

محفلین
میں ہوں مجبور پر اللہ تو مجبور نہیں
تجھ سے میں دور سہی وہ تو مگر دور نہیں
۔
۔
۔
 

F@rzana

محفلین
تم یاد آتے ہو

تصور میں تمہارے سنگ بیتی بارشیں اکثر تمہیں آواز دیتی ہیں
نگاہوں میں تمہاری دھوپ کا اک دیپ جلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

کسی فٹ پاتھ پر بازار میں باغات میں یا پھر کسی دریا کنارے پر
بہت خوش ہوکے جب کوئی کسی کے ساتھ چلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں یاد آتا ہوں، چلیں یہ تو مان لیا (J/K)

لیکن شعر تو آپ کو حرف ‘ ی ‘ سے دینا تھا، یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے۔
 

F@rzana

محفلین
چہرا میرا ہو نگاہیں اس کی تو یادیں باتین سب کچھ گڈ مڈ ہو جاتی ہیں، واہ رے خوش فہمی :lol:
لیجئے “یہ“ بھی حاضر ہے

یہ جان کر بھی کہ دونوں کے راستے تھے الگ
عجیب حال تھا جب اس سے ہورہے تھے الگ

یہ حرف و لفظ ہیں دنیا سے گفتگو کے لئے
کسی سے ہم سخنی کے مکالمے تھے الگ
 
Top