ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

خیر ہو ابھی تک ممتاز قادری کی حمایت میں کسی کا بیان سامنے نہیں آیا اپنی محفل میں :D
حمیرا آپی لوگ آپ سے ڈرتے ہیں صاحبہ۔ ویسے میری نظر میں سلمان تاثیر اور قادری دونوں غلط سو فیصد غلط اور بس غلط۔ بہت ساروں کا ماما بن کر جو ڈرامہ بازی سلمان تاثیر کر رہا تھا وہ بھی غلط تھی اور جو کچھ قادری نے کیا وہ بھی سوفیصد غلط تھا۔ میں مذہبی بحث نہیں کرتا لیکن سلمان تاثیر کو شراب وراب دو تو درکنار روسٹڈ سور کی فرنچ ڈشز کھاتے تو میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ لہذا مجھے نفرت اور گھن آتی تھی اس اوور ایکٹنگ شخص سے
 
مجھے ایک بات کی آج تک سمجھ نہیں آئی کوئی بندہ شراب پتا یا ہیم کھاتا ہے تو آپ اس سے قطع تعلق کر دیں باقی فیصلہ کرنے کا اختیار تو اللہ تعالٰی کی ذات کو ہے اور اللہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
 
میرے خیال میں اب آگے کیا ہو گا ممتاز قادری کے نام کے ساتھ عشقِ رسول شہید ملت ‏غازی شہید حضرت ممتاز حسین قادری رحمت اللہ علیہ السلام جیسے القابات جوڑ دیئے جائیں گے اور دربار بنا دیا جائے گا ہر سال عرس ہوگا اور چڑھاوے چڑھائے جائیں گے
 
نایاب

لائبریرین
غازی علم الدین شہید
میرے محترم روحانی بابا جی
یہ تو بہت زیادتی کی بات ہے کہ " عاشق اور ہوس پرست " کو اک ہی صف میں کھڑا کر دیا جائے ۔
کہاں نام و نمود و شہرت کے حامل معافی نامہ لکھنے والے مفاد پرست جنونی
کہاں اک سادہ سا " انسان "
"راج پال " کا واقعہ اور سلیمان تاثیر کا واقعہ ۔ دونوں میں واضح نشانیاں ہیں ۔
علم الدین شہید کی قدر کم نہ کریں ۔۔۔
اک کرگس ہے تو اک شاہین ۔۔۔۔۔۔۔
" شکر الحمداللہ ! میں یہی چاہتا تھا۔ بزدلوں کی طرح قیدی بن کر جیل میں سڑنے کے بجائے تختہ دار پر چڑھ کر ناموس رسالت پر اپنی جان فدا کرنا موجب ہزار ابدی سکون و راحت ہے"
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
مجھے ایک بات کی آج تک سمجھ نہیں آئی کوئی بندہ شراب پتا یا ہیم کھاتا ہے تو آپ اس سے قطع تعلق کر دیں باقی فیصلہ کرنے کا اختیار تو اللہ تعالٰی کی ذات کو ہے اور اللہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
مجھ ایسے اللہ کی مانتے کم ہیں مگر بزعم خود اللہ بننے کا موقع نہیں گنواتے کبھی ۔
اور پھر فتوی اور حکم کون سا دور ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
یاز

محفلین
حمیرا آپی لوگ آپ سے ڈرتے ہیں صاحبہ۔ ویسے میری نظر میں سلمان تاثیر اور قادری دونوں غلط سو فیصد غلط اور بس غلط۔ بہت ساروں کا ماما بن کر جو ڈرامہ بازی سلمان تاثیر کر رہا تھا وہ بھی غلط تھی اور جو کچھ قادری نے کیا وہ بھی سوفیصد غلط تھا۔ میں مذہبی بحث نہیں کرتا لیکن سلمان تاثیر کو شراب وراب دو تو درکنار روسٹڈ سور کی فرنچ ڈشز کھاتے تو میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ لہذا مجھے نفرت اور گھن آتی تھی اس اوور ایکٹنگ شخص سے

سلمان دانش بھائی! میں سلمان تاثیر سے نفرت کرتا تھا۔ جتنا آپ نے ذکر کیا ہے، اس سے بھی زیادہ اس کو ناپسند کرتا تھا۔ لیکن شاید ایک ہی نیکی اس نے کی تھی کہ ایک انسان کے بنائے قانون میں موجود ایک بہت بڑے سقم کی نشاندہی کی تھی کہ اس کو تبدیل کرنا چاہئے۔
کیا کسی کے ذاتی کردار کی وجہ سے اس کو توہینِ رسالت کے نام پہ گولی مار دینا جائز ہو سکتا ہے؟
کیا ایک غلط کردار والا بندہ درست بات کر ہی نہیں سکتا؟
 
‏حضرت غازی ممتاز قادری شہید کا عرسِ مبارک ہر سال ۲۰ جمادی الاول کو منایا جائے گا۔
قوالی، دھمال، موت کے کنوئیں اور سرکس کا خصوصی انتظام ہوگا
 
نایاب صاحب کے پوسٹ کردہ لنک سے ہی اقتباس
پڑھ کر خود ہی اندازہ لگا لیں کہ پہلے ہر طرح کی قانونی چارہ جوئی کی گئی
بقول نایاب صاحب ایک کرگس(ممتاز قادری) ہے تو ایک شاہین(غازی علم دین)

لاہور کے ایک ناشر راج پال نے بدنام زمانہ کتاب شائع کی۔ جس پر مسلمانوں میں سخت اضطراب پیدا ہوگیا. مسلمان رہنماؤں نے انگریز حکومت سےاس دل آزار کتاب کو ضبط کرانے اور ناشر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔مجسٹریٹ نے ناشر کو صرف چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ جس کے خلاف مجرم نے ہائی کورٹ میں اپیل کی جہاں جسٹس دلیپ سنگھ مسیح نے اس کو رہا کردیا۔ انگریز حکومت کی عدم توجہی پر مایوس ہوکر مسلمانوں نے متعدد جلسے جلوس منعقد کئے۔ مگر انگریز حکومت نے روایتی مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کرکے الٹا مسلمان رہنماؤں کو ہی گرفتار کرنا شروع کردیا۔ مسلمانوں میں یہ احساس جاگزیں ہونے لگا کہ حکومت وقت ملعون ناشر کو بچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یہ کہ اس ملعون کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ان کو خود ہی کچھ کرنا ہوگا۔

https://ur.m.wikipedia.org/wiki/غازی_علم_دین
 
سید ذیشان

محفلین
مجھے ایک بات کی آج تک سمجھ نہیں آئی کوئی بندہ شراب پتا یا ہیم کھاتا ہے تو آپ اس سے قطع تعلق کر دیں باقی فیصلہ کرنے کا اختیار تو اللہ تعالٰی کی ذات کو ہے اور اللہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
اگر قطع تعلق کرنا ہے ایسے شخص سے تو سب سے پہلے بابائے قوم قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ سے کرنا پڑے گا۔ سوچ لیں۔
 
میرے خیال میں اب آگے کیا ہو گا ممتاز قادری کے نام کے ساتھ عشقِ رسول شہید ملت ‏غازی شہید حضرت ممتاز حسین قادری رحمت اللہ علیہ السلام جیسے القابات جوڑ دیئے جائیں گے اور دربار بنا دیا جائے گا ہر سال عرس ہوگا اور چڑھاوے چڑھائے جائیں گے
حمیرا آپی یہ بڑا حساس اور نازک سا معاملہ ہے۔ آپ کے کچھ بھی کہنے سے کسی کی دل آزاری بھی ہو سکتی ہے۔حمیرا آپی آپ مانو کہ ہمارا قانونی اور عدالتی نظام بڑا بیہودہ اور مضحکہ خیز ہے۔ اس الو کے پٹھے قانون کے بارے کیا کہو گی کہ ایک قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دیکر شہید بنا دیا گیا اور ایک قاتل ریمنڈ ڈیوس کو اپنا سگا ماما بنا کر باعزت چھوڑ کر قومی غیرت کا جنازہ نکال دیا گیا۔ بتائیں کیا یہ انصاف ہے؟
 
اگر قطع تعلق کرنا ہے ایسے شخص سے تو سب سے پہلے بابائے قوم قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ سے کرنا پڑے گا۔ سوچ لیں۔
ذیشان صاحب ، حضرت قائد اعظم شراب پیتے ہوں گے مگر مجھے یقین ہے کہ وہ خنزیر نہیں کھاتے تھے۔ اور انہوں نے کبھی اپنے مذہب یا کسی اورکے مذہبی عقائد کی بھی توہین نہیں کی تھی۔ سلمان تاثیرکی بے غیرتی اور بیہودگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ تو اپنی بیٹیوں کے ساتھ بیٹھ کر شراب بھی پیتا تھا اور حرام خنزیری کھانے بھی کھاتا تھا۔ بحرحال سب لوگ دعا یہ کریں کہ ملک میں فتنہ فساد اور انارکی نہ پھیلے۔
 
سلمان دانش بھائی! میں سلمان تاثیر سے نفرت کرتا تھا۔ جتنا آپ نے ذکر کیا ہے، اس سے بھی زیادہ اس کو ناپسند کرتا تھا۔ لیکن شاید ایک ہی نیکی اس نے کی تھی کہ ایک انسان کے بنائے قانون میں موجود ایک بہت بڑے سقم کی نشاندہی کی تھی کہ اس کو تبدیل کرنا چاہئے۔
کیا کسی کے ذاتی کردار کی وجہ سے اس کو توہینِ رسالت کے نام پہ گولی مار دینا جائز ہو سکتا ہے؟
کیا ایک غلط کردار والا بندہ درست بات کر ہی نہیں سکتا؟
یازصاحب میں نے بھی سلمان تاثیر کو قتل کیے جانے کو غلط ہی کہا ہے۔ بہت لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ سلمان تاثیر مذہبی عقائد پر کس قدر شدت سے دل آزارانہ تنقید کرتا تھا۔ اس کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات اس کے قتل کا سبب بنے ۔ اور تماش بین لوگوں کو ایک اور "شہید" مل گیا۔ صاحب مذہب کے معاملے میں پازیٹیو یا نیگیٹو شدت پسندی ہمیشہ شدت پسندی کو مذید فروغ ہی دیتی ہے
 
ایک بات طے ہے کہ ملک میں قادریوں کو تمیز میں لانا ہوگا چاہے وہ طاہریا ممتاز
خان صاحب اس ملک میں قادریوں کے ساتھ ساتھ سلمان تاثیریوں کی لمبی زبانوں کو بھی لگام دینی ہو گی۔ شدت پسندی پرو ریلیجن ہو یا انٹی ریلیجن۔ دونوں صورتوں میں شدت پسندی کے فروغ کا باعث بنتی ہے۔
 
Top