مسکین بھیگا بلا

فاتح

لائبریرین
اگر انہیں سارے حقوق حاصل ہیں پھر تو فاتح بھائی کی اسکرین شاٹ والی دلیل رد ہوگئی!
کیا میں دوبارہ پارٹی بدل سکتا ہوں @مقدس؟ :p :)
یہ بھی بے شمار آفاقی مسائل میں سے ایک ہے جن کا حل نہ تو سائنس کے پاس ہے نہ فلسفے کے پاس کہ بھائیوں کی دلیلیں بہنوں کے سامنے محض قال و قیلیں رہ جاتی ہیں۔ :laughing:
اور پارٹی بدل کر بھی کہاں جائیے گا کہ مقدس تو خود ہماری پارٹی میں ہے۔ :laughing:
 
ساجد

محفلین
:openmouthed: اگرچہ میں نے ادب سے سلام کرنے کی بات نہیں کی تھی لیکن اگر ایسا ممکن ہے تو یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اور چچا غالب کو جس تواتر سے یہاں یاد کیا جاتا ہے مجھے تو ڈر ہے وہ خود ہی دوبارہ یہاں کے وزٹ ویزہ کے لئے درخواست نہ دے دیں اور پھر ڈائریکٹ لینڈ بھی محفل میں ہی کریں کہ ہر طرف غالب غالب کی پکار سنائی دیتی ہے :smile2:
فرحت کیانی بہن جی اسے اتفاق کہئے یا کچھ اور ، اپنے غالبِ ثانی المعروف چھوٹاغالبؔ انہی ایام کے آس پاس محفل کی زینت بنے اور ان کے آتے ہی ہر طرف غالب غالب کی پکار سُنائی دینے لگی۔
 
رانا

محفلین
مقدس بہنا زبردست۔ یقین کریں زبردست سے اوپر کا بٹن ہی نہیں ملا اس لئے پوسٹ کا سہارا لینا پڑا۔ ورنہ میں تو اکثر قلت وقت کے باعث اتنے سارے ریٹنگ کے بٹن ہونے کا فائدہ اٹھاتا ہوں۔ آپ کی یہ لاجواب تحریر پڑھ کر اپنے آپ پر شرمندگی ہونے لگی ہے کہ جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں انہیں اردو پر طبع آزمائی کرتے ہوئے اور ایسی شاہکار تحریر اور دوسری طرف ہم جیسے نالائق ہیں کہ ساری عمر گزار دی اکلوتے اردو کنٹری میں اور ابھی تک الفاظ کا درست استعمال ہی نہیں آیا۔ میں جو کبھی کبھی ادھر اُدھر کی بونگیاں مار کر جی خوش کرلیتا تھا اب آپ کی تحریر پڑھ کر تو اس کی بھی ہمت نہیں رہی کہ تحریر تو یہ ہوتی ہے۔
مجھے حیرت ہے کہ اپریل کا لکھا ہوا اتنا زبردست مضمون میری نظر سے ہی اوجھل رہا۔ آج یہ سامنے آیا تو عنوان دیکھ کر خیال ہوا کہ جھانک ہی لیں جھانکا تو جھانکتے ہی رہ گئے۔ اب لگتا ہے یوکے میں رہنے والوں سے اردو سیکھنی پڑے گی۔ میری طرف سے اتنا اچھا لکھنے پر ڈھیر ساری مبارکباد۔ بے شک تھوڑی لیٹ ہوگئی ہے مبارکباد لیکن دل سے دی گئی ہے اس لئے آپ کو تازی ہی محسوس ہوگی۔ آپ کی مزید تحریروں کا انتظار رہے گا۔
 
ساجد

محفلین
رانا صاحب ، مقدس کو اس مقام تک لانے میں ان کے نانا مرحوم کی اردو سے محبت اور ان کے بابا مرحوم و والدہ محترمہ کا بڑا ہاتھ ہے۔ مقدس تُم خوش قسمت ہو کہ تم ایسی سپورٹنگ فیملی کی رُکن ہو۔
اب ایک کام کرو اپنے "اُن" کو بھی محفل کا رکن بنا دو تاکہ ہم دیکھ سکیں انہوں نے آپ سے کتنی اُردُو سیکھی ہے۔:)
 
فاتح

لائبریرین
ایک بار کسی نے ہمت کرکے ان سے پوچھ ہی لیا کہ بھائی صاحب! عمر کے اس حصے میں بھی جب بالوں میں سفیدی آ چکی ، آپ سرخ رنگ پر فریفتہ ہیں تو بڑے بھیا نے سر اٹھا کر صاحب سوال کی طرف دیکھا اور آہ بھر کر بولے

ظاہر میں ہم فریفتہ حُسنِ بُتاں کے ہیں
پر کیا کہیں نگاہ میں جلوے کہاں کے ہیں؟
میں بارہ محبتیں کر چکا ہوں اور اسی حیاتِ طیبہ میں مزید اٹھارہ عشق فرمانے کا ارادہ ہے۔ ان شاء اللہ
وہ "کسی" دراصل ہمارے یارِ غار تھے جو اللہ جھوٹ نہ بلوائے تو بقلم خود بھی دو درجن عشق تو فرما ہی چکے ہوں گے (ہمیں معلوم ہے ہماری بھابھی صاحبہ اردو محفل پر موجود نہیں لہٰذا ان حقائق سے بلا خوف و خطر پردہ اٹھایا جا سکتا ہے)۔ ہمارے اُس دھاگے میں یہاں اٹھایا گیا سوال اور اس کا جواب اتنے زرخیز اور تخلیق کا مادہ اپنی ذات میں سموئے ہوئے تھے کہ مزید دھاگوں کی پیدائش کا باعث بنے اور ان نومولود دھاگوں کا ربط یہاں دینا نقض امن کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا ما حضر پر اکتفا فرمائیں اور ایسے ویسے مفتیانہ دھاگوں کی بجائے امیر مینائی کے شعر سے حظ اٹھائیں۔ وما علینا الا البلاغ
 
مقدس

لائبریرین
رانا صاحب ، مقدس کو اس مقام تک لانے میں ان کے نانا مرحوم کی اردو سے محبت اور ان کے بابا مرحوم و والدہ محترمہ کا بڑا ہاتھ ہے۔ مقدس تُم خوش قسمت ہو کہ تم ایسی سپورٹنگ فیملی کی رُکن ہو۔
اب ایک کام کرو اپنے "اُن" کو بھی محفل کا رکن بنا دو تاکہ ہم دیکھ سکیں انہوں نے آپ سے کتنی اُردُو سیکھی ہے۔:)

جی بھیا
اس میں کوئی شک نہیں
نانا جی اور بابا کی مدد کے بغیر یہ سب ناممکن تھا
تیمور کو بہت بولا
پر وہ مانتے ہی نہیں :)
 
ساجد

محفلین
وہ "کسی" دراصل ہمارے یارِ غار تھے جو اللہ جھوٹ نہ بلوائے تو بقلم خود بھی دو درجن عشق تو فرما ہی چکے ہوں گے (ہمیں معلوم ہے ہماری بھابھی صاحبہ اردو محفل پر موجود نہیں لہٰذا ان حقائق سے بلا خوف و خطر پردہ اٹھایا جا سکتا ہے)۔ ہمارے اُس دھاگے میں یہاں اٹھایا گیا سوال اور اس کا جواب اتنے زرخیز اور تخلیق کا مادہ اپنی ذات میں سموئے ہوئے تھے کہ مزید دھاگوں کی پیدائش کا باعث بنے اور ان نومولود دھاگوں کا ربط یہاں دینا نقض امن کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا ما حضر پر اکتفا فرمائیں اور ایسے ویسے مفتیانہ دھاگوں کی بجائے امیر مینائی کے شعر سے حظ اٹھائیں۔ وما علینا الا البلاغ
فاتح بھائی "بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی" ظالم۔ :)
 
Top