مزہ تو تب ہے جب باہر شام ڈھل رہی ہو اور آپ کے اندر سورج طلوع ہو رہا ہو!

عاطف بٹ

محفلین
یقینِ کامل وہ نسخہء کیمیا ہے جو زندگی کے ہر درد کی دوا اور مرض کا علاج ہے۔ صاحبِ ایقان ہونا ہی تو صاحبِ ایمان ہونا ہے۔ بس یقین کی دامن تھامئے اور پھر دیکھئے کہ مشکلات کے بادل کیسے چھٹتے اور مصائب کے پردے کیسے ہٹتے ہی چلے جاتے ہیں۔ اقبال نے کیا خوب کہا ہے:
گماں آبادِ ہستی میں یقیں مردِ مسلماں کا
بیاباں کی شبِ تاریک میں قندیلِ رہبانی
 
عاطف بٹ

محفلین
آپ کے اندر چھپا ہوا خوف ہی آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے، اسے باہر نکالئے اور زندگی کے ہر چیلنج کا مقابلہ بلاخوف و خطر کیجئے، پھر دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو شکست نہیں دے سکتی۔ خوف کو جتنا خود پر طاری کریں گے آپ کی کامیابی کے امکانات اتنے ہی معدوم ہوتے چلے جائیں گے۔ اگر واقعی آپ ایک پُرسکون، خوشگوار اور کامیاب زندگی جینا چاہتے ہیں تو اقبال کی یہ نصیحت پلے باندھ لیجئے:
ہر کہ رمزِ مصطفیٰ فہمیدہ است
شرک را در خوف مضمر دیدہ است
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لو جی کر لو گل
مینڈھا سوہنا غلطی تھی گئی ، ولا نا تھی سی
مرشد پاک کیا تعریف کرنا بھی منع ہے :cool:
تساں سدھرن آلے ہووو ہا تاں اساں اے کالھ نہ کروں ہا:laugh:
لیکن بقول قبلہ استاد جی"کس امید پہ کہیئے" :grin:
میں نے مذاق کیا تھا مرشد پاک کہہ کے طنز نہ کرو:notlistening:
ویسے ہماری تعریف کرتے موت پیندی اے؟:atwitsend:
 
باباجی

یار چھوٹے کچھ لوگ تعریف کے محتاج نہیں ہوتے ۔ اور اب تم بھی انہیں میں شامل ہو چکے ہو
اور جب میں سنتا ہوں کہ لاہور میں کہیں بارش پے رہی ہے تو مجھے موت پیندی ہے کہ ہم بھی لاہور میں ہیں
ہمارے علاقے میں کیوں نہیں پیندی ہے
باقی یار طنز والی بات کرکے تم نے دل توڑ دیا :brokenheart2:
 
ایلفی اور میجک کے ہوتے ہوئے دل ٹوٹنے کی فکر کرتے ہو؟
ویسے اس خبیث کو ہونا ہی نہیں چاہیے، ہم نے تو خود اپنے ہاتھوں اپنے دل کا گلا گھونٹ دیا
تم بھی اس روز روز کے رونے سے جان چھڑاؤ

استاد فرماتے ہیں

دوست دار دشمن ہے، اعتماددل معلوم
آہ بے اثر دیکھی ، نالہ نا رسا پایا

غور کرو اور گربہ کشتن روز اول پر عمل کرو
 
ٹھیک ہے استاد جیسے تمہارا حکم ۔

اب سنورتے رہو بلا سے میری
دل نے سرکار، خود کشی کر لی
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میں یہ مانتی ہوں کہ اللہ تعالی کو مجھ سے ماں سے ستر گنا زیادہ محبت ہے۔۔۔امی میرے لیئے کبھی وہ پسند نہیں کرتیں جو میرے لیئے نقصان دہ ہو پھر ستر گنا زیادہ محبت کرنے والا میرے لیئے کوئی ایسی بات کیسے پسند کرسکتا ہے جو مجھے نقصان دے،تکلیف دے۔
تب وہ میرے لیئے کوئی فیصلہ کرتا ہے تو ہر لحاظ سے وہ فیصلہ بہترین کیسے نہیں ہوسکتا اگرچہ اس کی ظاہری شکل کتنی ہی ناپسندیدہ کیوں نہ ہو۔ جب میں اس کی ستر گنا زیادہ محبت کو حساب میں نہیں لاسکتی،تصور محال ہوجاتا ہے تو اس کے کسی بھی فیصلے پر ناگواری کا اختیار کیونکر حاصل ہو مجھے۔۔
پھر میں بخوشی اپنے آپ کو پورا اس کے حوالے کیوں نہ کردوں کہ جب محبت آپ کو سب سے زیادہ ہے تو میرے حقدار بھی آپ ہی ہوئے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دل شکستہ ہو کر بے حد خوبصورت ہوجاتا ہے کیونکہ پھر اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہی۔
لیکن شکستگی اور مایوسی میں بہت فرق ہے۔
مایوسی انسان کے دل کو مرجھا کر رکھ دیتی ہے۔
شکستگی کے بعد حوصلہ جوان ہو تو دل جیسے کندن بن جاتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھیا آپ نے اب تک یہاں کچھ نہیں کہا ۔
مجھے انتظار ہے
میری بہنا آپ اتنی روشن باتیں شریک محفل کر رہی ہیں ۔
پڑھ کر لطف آجاتا ہے ۔
بات تو صرف " یقین " قائم ہے
بقول شاعر

‫غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوق یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں

(حضرت علامہ اقبال رح)‬
 
بے شک!
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دل پر کی طرح ہلکا پھلکا ہو کر اڑنے لگتا ہے جب یہ خیال آئے کہ یہ وقت گزر جائے گا۔
تکلیفیں ،مصیبتیں،غم،راحتیں،خوشیاں سب فانی ہیں کچھ باقی نہیں رہنا ۔
باقی تو صرف میرے اللہ تعالی کا نام رہے گا۔
اللہ وہ جو میری شے رگ سے زیادہ قریب ہے
جب میں اس سوچ کو اپنے سامنے بٹھا دوں اور ٹکٹکی باندھ کر دیکھتی رہوں تو پتا ہے کیا ہوتا ہے؟
پھر سب غم اور تکلیفیں بہت حسرت سے مجھے دیکھنے لگتے ہیں،یہ غم اور تکلیفیں سوچ رہی ہوتی ہیں کہ اب کیا ہوگا یہ تو اک حصار میں محفوظ ہے ہم اسے کیسے جلائیں بھلا کیسے تھکائیں بلآخر ان سب کو ہار ماننی پڑتی ہے۔
میں تو اندر ہوتی ہوں نا! اس محبت اور رشتے کے حصار میں، یہ سب باہر دیکھ کر مجھے جلتے ہیں اور جل کر خاک ہوجاتے ہیں۔ یہ غم اور تکلیفیں کتنی کمزور ہیں نا!
 
عاطف بٹ

محفلین
لمحہ لمحہ لگتا ہے کبھی اک اک سال​
کبھی لمحے کی طرح سال گزر جاتا ہے​
کبھی نرمی، کبھی سختی، کبھی عجلت، کبھی دیر​
وقت اے دوست، بہرحال گزر جاتا ہے​
 
عاطف بٹ

محفلین
اچھے دنوں کے ساتھ ساتھ برے حالات بھی زندگی کا حصہ ہیں اور زندگی کا حسن بھی انہی سے عبارت ہے۔ حالات کے سخت ہونے پر وقت یا زمانے کو ہرگز برا بھلا نہیں کہنا چاہئے اور حدیثِ نبوی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میں ایسا کرنے سے منع بھی فرمایا گیا ہے۔ اسی دلکش پیغام کو اقبال نے اپنے فارسی کلام میں کچھ یوں جگہ دی ہے:
زندگی از دہر و دہر از زندگی است
لا تسبو الدہر فرمانِ نبی است
 
خوب!
 
Top