مزہ تو تب ہے جب باہر شام ڈھل رہی ہو اور آپ کے اندر سورج طلوع ہو رہا ہو!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
با ہمت انسان ہر مشکل گھڑی میں اندر سے روشن رہتے ہیں،باہر کے اندھیرے ان کے باطن کی چمک کو ماند نہیں کر سکتے۔۔
وہ نا صرف خود پہاڑوں کی طرح اپنی جگہ جم کر کھڑے رہتے ہیں بلکہ ان کی زندگی دوسروں کے لیئے بھی نشانِ منزل بن جاتی ہے ۔
آپ بھی ہمت،جستجو،مضبوط ارادوں پر مشتمل اپنے خیالات بانٹئے لیکن وہ آپ کے اپنے دل کی آواز ہو،وہ آپ کا اپنا زادِ راہ ہو جسے لے
کر اپ اپنا مشکل وقت آسان کرتے ہیں۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہمیشہ مسکراؤ اس امید کے سہارے کہ ہر اندھیری رات کے بعد سویرا بھی آتا ہے اور اندھیری راتوں میں تاروں کی دلکشی بے حد خوبصورت لگتی ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
یقین کامل ہو اللہ کی ذات پرمکمل بھروسہ اورایمان ہو تو مشکلات میں ایک ڈھارس رہتی ہے
تعمیری اور مثبت سوچ ہو تو مشکلات کو شکست دی جاسکتی ہے ان سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے
ان کو جھیلنے کی ہمت آجاتی ہے
 
باباجی

محفلین

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دل کو آئینہ بنانے کے لیئے بہت سعی کرنی پڑتی ہے۔خیالات کی گرد،گناہوں کی گرد،معاملات کی گرد،دنیا کی محبت کی گرد ،بس ہر طرح کی گرد سے بچا بچا کر رکھنا پڑتا ہے تب کہیں جاکر اس میں عکسِ محبوب نظر آنے لگتا ہے
تب یہ تصور اتنا واضح ہوجاتا ہے کہ گردن جھکائی اور تصویرِ یار نظر آئی۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اپنی اصلاح کرنا تب بے حد آسان ہوجاتا ہے جب آپ اپنی شخصیت کو روز اپنے سامنے حاضر کریں پھر اس کا جائزہ لیں بلکل ایسے ہی جیسے آئینہ میں اپنے آپ کو دیکھنا
داغ کہاں لگے ہیں۔۔۔!
کہاں چوٹیں پڑی ہیں۔۔۔!
صفائی کی کہاں کہاں ضرورت ہے
اک کڑی نظر سراپے پر ڈال کر صفائی کا کام شروع کر دیجئے ۔۔۔!
من اجلا ہونے لگے گا۔۔
 
نایاب

لائبریرین
اپنی اصلاح کرنا تب بے حد آسان ہوجاتا ہے جب آپ اپنی شخصیت کو روز اپنے سامنے حاضر کریں پھر اس کا جائزہ لیں بلکل ایسے ہی جیسے آئینہ میں اپنے آپ کو دیکھنا
داغ کہاں لگے ہیں۔۔۔ !
کہاں چوٹیں پڑی ہیں۔۔۔ !
صفائی کی کہاں کہاں ضرورت ہے
اک کڑی نظر سراپے پر ڈال کر صفائی کا کام شروع کر دیجئے ۔۔۔ !
من اجلا ہونے لگے گا۔۔
بہت خوب
کیا روشن بات ہے
ماشاءاللہ
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ایک ایسی زبردست قسم کی چوٹ جب ہمیں لگتی ہے جو ہماری پوری شخصیت کو ریزہ ریزہ کردے تو سمجھ لیجئے آپ کے نکھرنے کا وقت آگیا ہے
تعمیرِ نو کا وقت آگیا ہے اور یہ چوٹ آپ کے لیئے ناگزیر تھی ۔آپ کی شخصیت میں کوئی ایسی کمی ضرور تھی کہ قدرت نے پوری شخصیت کی عمارت کو ڈھیر کردیا۔
اب اس عمارت کو زیادہ جدت ،خوبصورتی اور مضبوطی سے تعمیر کیا جاسکتا ہے ۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
با ہمت انسان ہر مشکل گھڑی میں اندر سے روشن رہتے ہیں،باہر کے اندھیرے ان کے باطن کی چمک کو ماند نہیں کر سکتے۔۔
وہ نا صرف خود پہاڑوں کی طرح اپنی جگہ جم کر کھڑے رہتے ہیں بلکہ ان کی زندگی دوسروں کے لیئے بھی نشانِ منزل بن جاتی ہے ۔
آپ بھی ہمت،جستجو،مضبوط ارادوں پر مشتمل اپنے خیالات بانٹئے لیکن وہ آپ کے اپنے دل کی آواز ہو،وہ آپ کا اپنا زادِ راہ ہو جسے لے
کر اپ اپنا مشکل وقت آسان کرتے ہیں۔

ہمارے ایک دوست ہیں وہ اکثر مذاق میں یہ جملہ کہتے ہیں:

"کہاں سے سیکھی ہیں یہ باتیں"​
:D
آپ سے ملتے تو بھی شاید یہی کہتے ۔

ویسے ماشاءاللہ آپ کے ہاں اتنے خوبصورت، مثبت اور زندگی کو زندگی بنانے والے رجحانات پائے جاتے ہیں کہ کسی کو بھی رشک آ سکتا ہے۔

خوش رہیے۔
 
شکریہ بھیا
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جب ہم غم برتنے کا سلیقہ سیکھ لیں تو وہ غم اپنی تاثیر چھوڑ کر ہمارا دوست بن جاتا ہے،پھر جلاتا نہیں ،ٹھنڈک دینے لگتا ہے
ہمارے استاد فرماتے ہیں

رنج سے خو گر ہوا انساں ، تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آسان ہو گئیں

رنج اٹھانے سے بھی خوشی ہوگی
پہلے دل درد آشنا کیجئے

عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا
درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اپنی اصلاح کرنا تب بے حد آسان ہوجاتا ہے جب آپ اپنی شخصیت کو روز اپنے سامنے حاضر کریں پھر اس کا جائزہ لیں بلکل ایسے ہی جیسے آئینہ میں اپنے آپ کو دیکھنا
داغ کہاں لگے ہیں۔۔۔ !
کہاں چوٹیں پڑی ہیں۔۔۔ !
صفائی کی کہاں کہاں ضرورت ہے
اک کڑی نظر سراپے پر ڈال کر صفائی کا کام شروع کر دیجئے ۔۔۔ !
من اجلا ہونے لگے گا۔۔
قبلہ استاد جی فرما گئے ہیں

کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی:(

پورا اردو ادب مل کر بھی اس شعر کی نظیر پیش نہ کر سکے گا کبھی
 
Top