تعارف مزمل شیخ بسمل

نام سے تو آپ واقف ہیں، میں ایک اردو بولنے والی برادری سے تعلق رکھتا ہوں جو ”قومِ لاہوریانِ دہلی“ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس وقت عمرانیس برس اور ساڑھے چھ ماہ ہے۔ پندرہ سال کی عمر میں اردو شاعری کا آغاز کیا مگر گھر کے افراد میں سمجھنے والا ایک بھی نہیں تو بس جمع کرتا رہا۔ علاوہ ازیں انگریزی کی شاعری بھی مرا مشغلہ ہے۔ آپ سے ترمیم و طصحیح کی تمنا رہے گی۔ شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
محترم مزمل شیخ بسمل صاحب
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
آپ کے کلام کا انتظار رہے گا ،
 

الف عین

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید بسمل۔ دوسری جگہ بھی اگرچہ خوش آمدید کہہ چکا ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے بھائی ۔۔۔۔!

ہم نے تو یہ لڑی آج ہی دیکھی اور نہ ہی آپ کو باقائدہ خوش آمدید کہاں اور ڈھیر ساری باتیں ایویں ای کرتے رہے۔

کیا خیال ہے باقائدہ خوش آمدید کہوں ؟؟؟؟؟؟؟؟ :D
 

محمداحمد

لائبریرین
لیجے پھر:
ہم محترم مزمل شیخ بسمل صاحب کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
flow5.jpg
اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ انشاءاللہ
 
Top