مریم نواز کا بینظیر سے موازنہ درست نہیں، چوہدری نثار

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 8, 2017

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    2,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں، دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
    بینظیر بھٹو نےجیلیں کاٹیں اورصعوبتیں برداشت کیں۔
    سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نواز کو پہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خودکو ثابت کرنا ہوگا، بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں،انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے،بچے بچے ہوتے ہیں ان کو لیڈر نہیں مانا جا سکتا۔
    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے
    ۔
    روزنامہ جنگ
     
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,840
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    یہ وقت تو مریم نواز کے لیے بھی شاید دور نہیں :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    19,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    نون لیگ کے متوالوں کے لیے اس خبر کی پہلی لائن ہی کافی ہے۔ یعنی "چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں، دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔" کیونکہ اُن کو بخوبی علم ہے کہ زمین کون ہے اور آسمان کون ہے، بے نظیر زمین کے نیچے ہے، اور مریم نواز کا دماغ ابھی بھی آسمان پر ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. لئیق احمد

    لئیق احمد محفلین

    مراسلے:
    10,045
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    یعنی مریم کو بےنظیر بنانے کے لئے نواز کو شہید ہونا پڑے گا؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    2,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شاید ن لیگ اور میاں نواز شریف کی ڈبوتی سیاسی کشتی کو کوئی شہید ہی سہارا دے کر بچا سکتا ہے۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    19,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ع - ایں خیال است و محال است و جنوں (مریم نواز کا بے نظیر بن جانا کہ ایں سعادت بزورِ بازو نیست کا سہارا لے کر نواز شریف شہید بھی ہو جائے تو بھٹو کے داماد سا داماد چراغِ رُخِ زیبا لے کر بھی کوئی ڈھونڈے تو نہیں ملتا۔) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    2,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ویسے بھی چمن میں دیدآور پیدا بھی کبھی کبھی ہوتا ہے۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر