مردوں کے لیے کار گر نسخہ

ماوراء

محفلین
مردوں کے لیے کار گر نسخہ​

اگر آپ کے گھر چھٹیوں میں آپ کی کوئی کزن چند دن رہنے کو آئے، آپ اسے چاہتے بھی ہوں لیکن اظہارِ محبت نہ کر سکیں تو ایک منٹ میں پتہ چل سکتا ہے کہ وہ بھی آپ کو چاہتی ہے کہ نہیں۔
باورچی خانے میں کھانا بناتے ہوئے آپ چپکے سے اس کے قریب جائیں اور اس کے شانوں پر ایک ہلکی سی چپت لگا دیں۔
آپ کو دیکھ کر اگر وہ مسکرا دے تو سمجھ لیں کہ وہ بھی آپ کو چاہتی ہے اور اگر غصے سے دیکھے تو تالی بجا کر کہیں۔ آہا باجی ڈر گئیں، باجی ڈر گئیں۔
273_hehe_1.gif
 
ماوراء

محفلین
جان بچانے کے لیے بڑا تو کیا بڈھا بھی بنا دیں۔۔۔باجی کی جگہ آنٹی۔۔۔ :wink:

چھوٹی ہو تو بہن کہہ لینا۔۔ :p :D
 
رضوان

محفلین
نام ایسا رکھا ہے ماوراء کہ سب سے زیادہ درشن اسی پیغام کے ہوں گے۔ بہت ترقی کرو گی بڑا ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
 
ماوراء

محفلین
رپورٹر ہوں نا۔۔اس لیے اندر کچھ بے شک نہ ہو ۔۔ہیڈنگ ہی پرکشش ہونی چاہیے۔ تاکہ سارے اسے پڑھیں ضرور۔۔(ویسے اس کی ہیڈنگ کوئی اور تھی میں نے خود ہی چینج کی ہے)
بڑے ہوکر۔۔۔۔ انشاءاللہ آپ بھی بڑے ہو کر میرا نام دنیا کے بڑے بڑے جرنالسٹس کے ناموں میں سنیں گے۔۔۔ :p
273_hehe_1.gif
 
شمشاد

لائبریرین
چلو یہ تو ہوا مردوں کے لیے کارگر نسخہ
اب ذرا عورتوں کے لیے بھی بتا دو

اور ہاں تمہارے نسخے میں ضروری اجزاء
1) کزن کا ہونا
2) گرمیوں کی چھٹیوں میں آنا
3) اسے کچھ پکانے کے لیے باورچی خانے میں جانا
4) پکاتے ہوئے اکیلے ہونا

اور اگر ایک بھی جز کم ہو گیا یا ترتیب غلط ہو گئی تو پھر نسخے کا کیا بنے گا؟

اور آج کل کے دور میں اتنا لمبا جھنجھٹ کون پالتا ہے، سیدھا سیدھا فون کرتے ہیں، مان گئی تو ٹھیک ورنہ “ رانگ نمبر “ کہہ کر کوئی دوسرا نمبر ٹرائی کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
مردوں کے لیے کار گر نسخہ​

اگر آپ کے گھر چھٹیوں میں آپ کی کوئی کزن چند دن رہنے کو آئے، آپ اسے چاہتے بھی ہوں لیکن اظہارِ محبت نہ کر سکیں تو ایک منٹ میں پتہ چل سکتا ہے کہ وہ بھی آپ کو چاہتی ہے کہ نہیں۔
باورچی خانے میں کھانا بناتے ہوئے آپ چپکے سے اس کے قریب جائیں اور اس کے شانوں پر ایک ہلکی سی چپت لگا دیں۔
آپ کو دیکھ کر اگر وہ مسکرا دے تو سمجھ لیں کہ وہ بھی آپ کو چاہتی ہے اور اگر غصے سے دیکھے تو تالی بجا کر کہیں۔ آہا باجی ڈر گئیں، باجی ڈر گئیں۔
273_hehe_1.gif
واہ بھئی، کافی مدت بعد میں اتنا ہنسا ہوں۔ جزاک اللہ۔ آپ مزید کیوں نہیں‌لکھتیں ایسا؟ ہنسی علاج غم ہے۔
مسکراتی رہیں۔
قیصرانی
 
رضوان

محفلین
شمشاد صاحب
آپ کے نسخے پر میں عمل کرنا چاہتا ہوں مگر جزو اعظم تو بھیجیے۔
فون نمبروں کا توڑا ہے، مٹھی بھر کسی کے ہاتھ بھجوائیں تو مشکور ہوں گا۔
 
ماوراء

محفلین
لگتا ہے کہ شمشاد بھائی کا آزمایا ہوا نسخہ ہے اسی لیے اتنے کونفیڈینس سے بتا رہے ہیں۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
ظاہر ہے کہ شمشاد بھائی نے دھوپ میں‌تو بال کالے نہیں کئے ناں؟کیسے شمشاد بھائی؟
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی ٹیلیفون ڈائریکٹری اٹھائیں اور شروع ہو جائیں۔ اس میں کیا مشکل ہے۔
 
Top