مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
ارے مجھے تو لاگے ہے یہ جاسوسی کرنے آویں ہیں، پہلے نبیل بھیا آئے تھے اب یہ، کائی نہ کائی بات جرور ہووے ہے۔
 

محمد نعمان

محفلین
ارے بجرگوار آپ تو نا حق ہم پہ گصہ ہو وے ہیں بھلا ہم نے کوئی بات کری ہے ایسی۔۔۔
ہم تو بولیں ہیں کہ آپ کا گصہ اپنی جاگہ ہو وے ہے اور حد سے جیادہ بی تو ناحق ہو وے ہے نا۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا چلو چھوڑو نعمان میاں، کاہے ناراج ہوتے ہو۔

ایسا کرو وہ حقہ تو تازہ کر کے لا کر یہاں رکھ دو۔ اور ہاں آج تمرے ہاں کا پکا ہے، میرا جی تو کڑی پکوڑا کھانے کو کر ریا ہے۔

زینو چاچی کل جورے کی دکان سے شلغم اور گوشت لے کر گئی تھی، معلوم نہیں آج پکائے گی کہ نہیں۔ ویسے ایک بات ہے تمری چاچی کے ہاتھ میں ذائقہ ہے۔ بھلے ہی جبان کی تیز ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اے لیو اب یاں مساعرہ کراویں گے۔ اللہ مارے ساعر لوگ جمین کو اسمان سے ملاویں ہیں اور مرنے کے بعد بھی باتیں کریں ہیں، وہ کیا کہوت ہیں، کہ مرنے کے بعد کچھ خوبصعورتوں کی تصویریں اور خطوط ان کے سامان سے نکلا، شرم نئیں آوے ہے ان کو۔
 
بچون کا کھیل نہیں ہے بابو۔ اس میں بڑھیا بڑھیا سندر سندر لوگ آتا ہے۔ اور چھوکریا بھی آتی ہیں لالی والی لگا کے بڑھیا ساڑی بلاؤز پہن کے۔ او کا بولتا ہے ارے ہاں سائرہ لوگ آتی ہیں۔ مٹکا مٹکا کے سیر پڑھتی ہیں۔ اور سائر لوگ واہ واہ کرتے ہین اور اسارہ بھی کرتے ہیں۔ لیکن برا تھوڑی نہ مناتی ہیں۔ بھائی یہی بات کا پیسا ملتا ہے ان کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہم ایک دپھہ گئے تھے مساعرے ماں، چُنی بابو ہمرا ساتھ میں لئی گئے تھے شہر ماں۔ وہاں کا دیخت ہیں کہ جو بھی سعر پڑھنے کو آوے تو کہے " ارج کیا ہے " مجھے تو یہی لاگے کہ کچھ مانگنے آویں ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
ای لو جی ہم بھی آوت ہیں۔ کھد نہیں آوت ہیں یہ شمشاد بھیا بلاوت ہیں۔ ہمرا اک تھانہ ہے جہاں سے ہمرا گھر کا کھرچہ پانی چلت ہے پر اب تو ایسا لگت ہے کہ سسرا شہر میں کوئی چور موالی ہی نہ رہت ہے جب دیکھو ہمرے تھانے میں الو بولت ہیں اور ہم گریبوں کے فاقے پہ فاقہ چلت ہے۔ بات کی تھی ہم نے چھمچھاد بھیا سے انہوں نے ہی کہا تھا ادھر آیئو پھر دیکھت ہیں کہ تھانے میں لوگ کیوں نہیں جاوت ہیں۔
تو لو بھئی شمشاد بھیا ہمارے تھانے کی مشہوری جرور کرنا ہم اور ہمرا املا آپ کو دعا دیوت ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ای لیو تھانیدار جی آئی گئے۔ لیکن ہم تو کہوت ہیں کہ پولیس والوں کی نہ دسمنی اچھی اور نہ ہی دوستی اچھی، خیر اب جب آ ہی گئے ہو تو کچھ کرت ہیں۔ اب مزمان کی کھاتر داری کرنا تو ہمرا فرض بنتا ہے ناں۔
 
بیٹا منان جاؤ صاحب کے لئے پان لگوا کے لاؤ کھلاون کے دوکان سے۔

صاحب پان میں تمباکو کون سا رہے گا کالی پیلی دونوں؟

جاؤ بغیر کتھا کا پان کہہ دینا اور چونسٹھ ڈلوانا فقیر محمد نہیں۔ بہترین لونگ الائچی کے ساتھ۔ پیسا کہہ دینا میرے نام سے لکھ لینگے۔
 

محمد نعمان

محفلین
ارے تھانیدار صاحب کیا حال احوال ہو ویں ہیں جناب کے۔۔۔۔بھئی ہم تو خود آپ سے ملنے آنے کا سوچ رہے تھے خدا کی قدرت اپ خود تسریف لے ائے۔
بھیا وہ ملک ہے نا اس نےہمارا ناطقہ بند کر رکھا ہے بھئی پانی بند کر دیوے ہے ہمارے کھیتوں کا ائے دن اس کا کچھ کرو بھیا۔۔۔
اور شمشاد ماموں وہ اپنا مچھیرا آپ کو ڈھونڈ رہا تھا میں نے یہاں کا بتا دیا تھا کہ فارغ بندہ ہے کام کاج کچھ ہوتا نہیں ادھر بیٹھک میں ہی ملیں گے۔۔۔ آیا تھا۔۔۔
 
ہے مسرا کہاں جات ہو۔ ارے سنو۔ آج ہم گیا رہا مچھلی سکار پر۔ ہاں آدھا پونا کلو ملی ہیں۔ بوندا باندی ہونے لگی تو بھاگ کے گھر آ گئے۔
 

چاند بابو

محفلین
اجی ہم کو یہاں ایک مصیبت لاگے ہے ہمیں اسل میں آپ کی بولی نہیں آوت ہے ہم تو صرف ہر بات کے آکھر میں ت لگاوت ہیں اور کام چلاوت ہیں ہمیں یا تو بولی سکھاو یا بولی بدلو۔
 
بولی بدلنا اتنا آسان تھوڑی نہ ہوتا ہے اسپٹر ساہب۔ ویسے ہمارے گاؤں میں لونڈے بہت ہیں پڑھے لکھے سہر بجار دیکھے سنے۔ پریسانی ہو تو بلاویں۔ ارے ساہب کے لئے چائے۔ ارے او جمن جرا ساہب کے لئے چائے بنوا کر لے آؤ منگرے کے ہوٹل سے۔ کہنا بڑھیا گلاس دھو کر دے گا۔
 

چاند بابو

محفلین
ہائیںںںںںںںںںںںں:eek: :eek: :eek: :eek: :eek:
ارے ساحب ہم نے تو کبھی گلاس میں چائے نہیں پیوت ہے ہمرے تو ہونٹ جل جاوت ہیں اگر گلاس میں چائے پیوت ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے چھوڑو بھی سعود بھائی ہم نے ان کے لیے لسی منگوائی ہے۔ فضلو لے کر آتا ہی ہو گا۔
اور ہاں وہ آپ کی گائے کا کیا ہوا، آپ کہہ رہے تھے ناں کہ دن پورے ہو گئے ہیں؟ دودھ کا یاد ہے ناں۔ ہمرا دل بہت کرتا ہے کھیچ کھانے کو۔
 
Top