مختلف قرانی اردو/انگریزی تراجم، تفاسیر، سرچ ڈیٹابیس پراجیکٹ

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی، میری رائے میں تفسیر والا باکس کی چوڑائی ترجمے والے باکس سے تھوڑی چھوٹی ہونی چاھیئے ۔ (تقریبا اتنی جتنی کہ اوپر والے امیج میں موجود ہے)ُّ۔

جہاں تک لمبائی کا تعلق ہے، تو ذیل کے آپشنز ہیں:

1۔ اس باکس کو نیچے اتنا لمبا جانے دیں کہ پوری تفسیر اس میں آ جائے۔
2۔ جس طرح اس فورم میں ہم کسی اور کی پوسٹ کو Quote کرتے ہیں تو Expand کا باکس آ جاتا ہے، ایسے ہی تفسیر بھی ہو۔ (لیکن کوٹیشن کا یہ باکس نیچے لمبائی میں بہت چھوٹا ہے اور صرف ایک دو لائنن ہی دکھاتا ہے)
3۔ تیسری صورت یہ ہے کہ چوڑائی جیسے اوپر بیان ہوئی ہے۔ لیکن لمبائی\اونچائی اتنی ہو کہ تقریباً 5 تا 10 لائنیں نظر آئیں، اور باقی کے لیے باکس کے اندر ہی ایک سکرول بار ہو (اس صورت میں ایکسپینڈ کی آپشن ختم کرنی ہو گی)۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ویسے میں مزید غور کر رہی ہوں اور مجھے زکریا کی تجویز زیادہ فائدہ مند نظر آ رہی ہے (یعنی تفسیر پہلے مرحلے میں ہی مکمل کھلے اور باقی اگلی اور پچھلی دس آیات کا لنک موجود ہو)۔

مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگ سستی میں آ کر تفسیر کے لنک نہیں کھولیں گے۔
لیکن اگر دس آیات کی تفسیر خود بخود کھل کر اُن کے سامنے آ جاتی ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی کبھی کبھار نظر کچھ ایسے اہم مضامین پر پڑ جاتی ہے جو کہ توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔

چنانچہ 10 کی جگہ 15 یا 20 آیات کو رکھ کر یہ کام ہو جائے تو میرے نزدیک آئیڈیل حل ہو گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زیک کی بات بالکل دل کو لگتی ہے۔ ایکسپینڈ ایبل ہو جائے تو بالکل ہی مسئلہ حل ہو جائے گا :)
 

باذوق

محفلین
آیات کے حوالے سے نمبر دینا بےحد مناسب حل ہے۔
ایک اور بات ، جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہوں گا۔
ہر آیت کا نمبر ، سورہ کے نمبر کے ساتھ دینا ۔۔۔ آج کے قاری کے لیے بہت ضروری ہے ۔
مثلاََ ، سورہ البقرہ کی آیت ١٧٧ کے ترجمے میں آیت کا جو نمبر لکھا جائے ، وہ یوں ہو
2:177
عرفان القرآن کی ح۔ٹ۔م۔ل فائل میرے استعمال میں بہت ہی زیادہ رہتی ہے ، لیکن اس کی سب سے بڑی خامی یہی ہے کہ کسی سورہ کی کسی آیت پر جانے کے لیے فائنڈ ڈائلاگ بکس کا استعمال میری مدد نہیں کر پاتا ۔ اگر میں صرف سورہ نمبر لکھوں تو وہ اس کو آیت نمبر جان کر البقرہ کی کسی آیت پر لے جاتا ہے۔
یہی سوچ کر میں نے محمد جوناگڑھی رحمہ اللہ کے ترجمہء قرآن کے لیے مذکورہ بالا ترکیب (سورہ نمبر مع آیت نمبر) استعمال کی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ پروجیکٹ ذرا سرد خانے میں چلا گیا ہے، اس وجہ سے مجھے دوبارہ یاد دھانی کروانے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

پروجیکٹ کی ابتدائی شکل کو مکمل کرنے کے لیے ہمیں اب صرف اس ویب ڈیٹا بیس پروگرامنگ کی ضرورت ہے۔ جب ہمیں یہ ویب ڈیٹا بیس مکمل کر کے دے دیا جائے گا، ہم قرانی آیات و تراجم اس میں شامل کرنا شروع کر دیں گے۔
[ہمارے پاس قرانی عربی متن، اور چار تراجم اس وقت پہلے سے ہی موجود ہیں۔ اس ڈیٹا کے ساتھ ہم اس پروجیکٹ کو ابتدائی شکل میں شائع کر سکتے ہیں۔ پھر جوں جوں دوسرے تراجم اور تفاسیر ملتی رہیں، انہیں اس میں شامل کرتے جائیں۔]

اس لیے ویب ڈیٹا بیس پروگرامرز سے درخواست ہے کہ وہ ذرا اس طرف بھی اپنی توجہات مرکوز رکھیں۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں معذرت چاہتا ہوں کہ میری نظر ابھی تک اس تھریڈ پر نہیں پڑی تھی۔ پہلے میں اسے تفصیل سے پڑھوں گا، اس کے بعد اس پر اپنی رائے دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں یہاں صرف یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ میں آج کل کچھ ڈیویلپمنٹ فریم ورکس میں گہری دلچسپی لے رہا ہوں جو کہ ہمارے مختلف ڈیٹابیس پر مبنی مجوزہ پراجیکٹس جیسے کہ قران کریم کے متن کی ڈیٹابیس، احادیث کی ڈیٹابیس اور لغت پراجیکٹ کی implmentation کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ لیکن ابھی میری تحقیق کافی ابتدا میں ہے اور کسی بھی پراجیکٹ میں ان فریم ورکس کے ممکنہ استعمال تک ابھی کافی وقت لگے گا۔

والسلام
 
ایک طائرانہ نظر

ایک طائرانہ نظر اس پراجیکٹ پر دوبارہ ڈالتے ہیں۔

مختلف مراحل کچھ یوں ہیں:

1۔ قرآن کے مختلف یونی کوڈ ورژن حاصل کرنا (مولیٰنا مودودی صاحب و دیگر کا) ۔ ان میں سے کچھ کا تو فقط متن + ترجمہ ہوگا، جب کہ کچھ کا متن + ترجمہ + تفسیر بھی ہوگا
2۔ ایک ڈیٹابیس کی تشکیل جس میں یہ ڈاٹا داخل کیا جا سکے
3۔ ایک فرنٹ اینڈ کی تشکیل جو اس ڈیٹا کو بہترین انداز میں صارف کو پیش کر سکے

جیسا کہ بتایا گیا، قرآن اور اس کے چار تراجم یونی کوڈ میں حاصل کیے جا چکے ہیں۔ اس طرح [1] خاصی حد تک مکمل ہے۔

اب بات کرتے ہیں ڈیٹا بیس کی۔ پہلی چیز یہ کہ قرآن کے عربی متن، اس کے ترجمے اور تفسیر میں یہ تعلق ہے:

عربی متن ۔۔۔۔۔ ترجمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تفسیر

یعنی ایک آیت کا ایک ترجمہ ہوگا
ترجمہ کے ایک لفظ کی ایک تفسیر ہوگی (تفسیر تو ایک جملے یا جملوں کی ہوگی مگر تکنیکی اعتبار سے ایک لفظ سے اس تک رسائی ہوگی)

قرآن کا عربی متن
----------------------

ایک الگ ٹیبل میں موجود ہوگا۔ مختلف fields یوں ہوں گی:
۔ پہلی فیلڈ آئی ڈی کی ہوگی جو ہر row کو unique رکھے گی
۔ پارہ نمبر
۔ سورۃ نمبر
۔آیت نمبر
۔قرآن عربی یونی کوڈ میں
۔یہی متن اردو یونی کوڈ قدروں کے ساتھ ( تلاش میں اردو صار ف کی آسانی کے لیے)

ترجمہ
----------------------

ہر مترجم کے ترجمے کے لیے ایک الگ ٹیبل ہوگا۔فیلڈز کچھ یوں ہوں گی:

۔ پہلی فیلڈ آئی ڈی کی ہوگی جو ہر row کو unique رکھے گی
۔ پارہ نمبر
۔ سورۃ نمبر
۔آیت نمبر
۔ ترجمہ (اردو یونی کوڈ میں)

تفسیر
----------------------

ہر مفسر کی تفسیر کے لیے ایک الگ ٹیبل ہوگا۔فیلڈز کچھ یوں ہوں گی:

۔ پہلی فیلڈ آئی ڈی کی ہوگی جو ہر row کو unique رکھے گی
۔ سورۃ نمبر
۔ترجمہ نمبر
۔ تفسیر (اردو یونی کوڈ میں)

اہم نوٹ: تفاسیر میں حواشی کا نمبر ایک سے شروع ہوتا ہے اور ہر سورۃ میں reset ہو جاتا ہے۔ یہ نمبر کسی لفظ کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ ہم اس لفظ کے ساتھ لگے نمبر کو ترجمہ نمبر کہہ رہے ہیں۔ ڈیٹا بیس میں ترجمہ لکھتے ہوئے اس نمبر کو بھی ساتھ ہی لکھ دیا جائے گا، کچھ یوں:

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بندشوں کی پوری پابندی کرو [1]۔ تمہارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کیے گئے [2].

یعنی درحقیقت db میں ترجمہ کے ساتھ یہ اضافی کیریکٹر جڑے ہوئے ہوں گے۔ ویب پر present کرتے ہوئے ہم ان بریکٹس کو نوچ کر (strip کرکے) ان کی جگہ ہائپر لنک تشکیل دے دیں گے، جیسا کہ اوپر کہا گیا سوپر سکرپٹ کی شکل میں جو انہیں مکمل تفسیر تک لے جائے گا۔ تفسیر کا کچھ حصہ موقع پر بھی دکھایا جا سکتا ہے۔ تاکہ پڑھنے والے کو رغبت ہو۔

پریزنٹیشن
----------------------
اس کے بعد باری آتی ہے ویب پر اس ڈیٹا کو پیش کرنے کی۔ اس کے لیے مہوش کی پیش کردہ تصویر کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔ اس میں ایک دو مسائل آپ نے بیان کیے ہیں جیسے تفسیر کی طوالت کا۔ اس سلسلے میں جیسا کہ اوپر عرض کیا ترجمے کے ساتھ تفسیر کا ایک مختصر حصہ ہی پیش کیا جائے اور مکمل حصہ ایک لنک کو کلک کرنے سے ظاہر ہو وہ بھی ایسے کہ جیسے کہ زکریا نے کہا کہ اگلے اور پچھلے کے لنکس کی مدد سے طویل تفسیرکو توڑ دیا جائے۔ ایک صفحہ پر کتنی تفسیر آئے یہ پروگرام میں define ہوگا اور تجربہ سے بہترین کمیت چنی جا سکتی ہے۔اسی طرح ایک صفحہ پر کتنی آیات سامنے آئیں یہ بھی definable parameter رکھا جائے۔ بعد کو یہ اختیار رجسٹرڈ یوزر کی صورت میں صارف کو بھی دیا جاسکتا ہے۔

اس سائٹ پر فانٹ کی بھی بہت اہمیت ہوگی۔ یہان مجھے عرفان القرآن یاد آ رہی ہے جس پر مجھے کوئی خاص فانٹ لادنا نہیں پڑا تھا۔ میرے خیال میں عربی کے یقیناً کچھ ایسے فانٹ ونڈوز و لینکس صارف کے پاس موجود ہوتے ہوں گے جس میں عربی کی یونی کوڈ قدرین مکمل سپورٹ ہوں۔ ہمیں یہ علم ہے کہ نفیس اردو کو مکمل سپورٹ کرتا ہے، چناں چہ انہی دونوں فانٹس کو سائٹ کے متن کی بنیاد بنایا جائے۔ انگریزی کے لیے وردانا یا تاہوما رکھ لیں۔

انڈیکس
-----------

سائٹ میں ایک انڈیکس لازمی ہے جو کسی بھی سورۃ، پارہ، آیت پر صارف کو پہنچائے۔

سرچ
-----------

سرچ کے سلسلے میں صارف کو آپشن ہیں:

۔ قرآن کا عربی متن عربی یونی کوڈ قدروں کے ساتھ ڈھونڈھیں
۔ قرآن کا عربی متن اردو یونی کوڈ قدروں کے ساتھ ڈھونڈھیں
۔ ترجمہ میں ڈھونڈیں
۔ تفسیر میں ڈھونڈیں

یہاں مسئلہ اعراب کا آئے گاکہ صارف بمعہ اعراب ڈھونڈنا چاہتا ہے یا مع اعراب ۔ چاروں آپشن پر اس مسئلہ کا اطلاق ہوتا ہے۔ حل وہی ہے کہ تمام مواد بغیر اعراب بھی ڈیٹا بیس میں ڈالا جائےمگر اس سے ڈیٹا بیس کا حجم بہت بڑھ جائے گا۔ runtime پر اعراب کی صفائی بھی پروگرام پر خاصی بھاری پڑ سکتی ہے۔

کچھ مزید چیلنجز
---------------

۔ قرآنی متن کی صحت سے متعلق: مہوش کی ترکیب بہت پروفیشنل ہے کہ پروگرام تمام وقت بِیٹا میں رہے اور صارفین سے ایک فارم کے ذریعے ہر قسم کی شکایات وصول کی جائیں، نیز صحت کی تصدیق کے لیے ماہرین سے رضاکارانہ مدد طلب کی جائے۔

میں نے کوشش کی ہے کہ اوپر بیان کیے گئے تمام مسائل کو اس بحث میں سمیٹ کر ان کا کوئی حل پیش کروں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکريہ شارق، آپ نے واقعي تمام بحث کا بہترين خلاصہ يہاں پيش کر ديا ہے

ميرے خيال ميں ان ميں سے "قراني متن اردو قدروں کے ساتھ" والے پراجيکٹ کو مؤخر کرتے ہيں اور بنيادي چيزوں پر زور رکھتے ہيں (قراني متن کو اردو قدروں ميں تبديل کرنے ميں بہت سے مشکلات ہيں اور بہت سي چيزوں کا صحيح حل موجود نہيں، بہرحال ميں اسے اس حد تک لا سکتي ہوں کہ 95 فيصد سرچ اردو کيبورڈ سے کي جا سکے،،،،، مگر پھر بھي اسے في الحال مؤخر کر ديں)

جہاں تک بغير اعراب کي سرچ کي بات تھي تو مجھے ياد پڑ رہا ہے کہ کچھ عرب اور فارس کمپنياں ايسا سرچ انجن بنانا چاہ رہي تھيں جو کہ يہ کام خود بخود انجام دے سکے اور اس سلسلے ميں اس محفل فورم پر بھي بات چيت ہوئي تھي

لہذا ہم بجائے اسکے کہ پورے ڈاٹا کو دو مرتبہ رکھيں، بہتر ہو گا کہ دو الگ الگ سرچ انجن استعمال کر ليں (مثلا گوگل کو بمع اعراب کے سرچ کرنے کے ليے اور دوسرے سرچ انجن کو بغير اعراب کي سرچ کے ليے)
[یہاں ایک اور بات عرض کر دوں کہ راجہ نعیم صاحب نے ایک سرچ انجن بنایا تھا جو کہ قران کے عربی قدروں والے متن کو خود بخود اردو قدروں میں تبدیل کر کے سرچ کر سکتا ہے اور مطلوبہ نتائج دکھا سکتا ہے ۔ چنانچہ سرچ کی ایک آپشن یہ رکھی جا سکتی ہے کہ "عربی متن اردو کیبورڈ سے تلاش کریں" اور اسکے ساتھ ایک چھوٹا سا لنک ہو "تفصیل" اور اس لنک پر ہم قارئین کو تفصیل سے بیان کریں کہ عربی متن قدروں کا کیا مسئلہ ہے وغیرہ وغیرہ
مختصر یہ کہ یہ آپشن اس سے بہتر ہے کہ پورا قرانی متن اردو قدر کے ساتھ ڈاٹا بیس میں رکھا جائے]
]

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

باقی آپ نے قرانی سورتوں اور پاروں کے انڈیکس کی جو بات کی ہے، وہ واقعی بہت ضروری ہے۔ شکریہ کہ آپ نے ہماری توجہ اس مسئلے کی طرف دلائی۔


\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

باقی آپ نے جو تجویز پیش کی ہے:

یعنی درحقیقت db میں ترجمہ کے ساتھ یہ اضافی کیریکٹر جڑے ہوئے ہوں گے۔ ویب پر present کرتے ہوئے ہم ان بریکٹس کو نوچ کر (strip کرکے) ان کی جگہ ہائپر لنک تشکیل دے دیں گے، جیسا کہ اوپر کہا گیا سوپر سکرپٹ کی شکل میں جو انہیں مکمل تفسیر تک لے جائے گا۔ تفسیر کا کچھ حصہ موقع پر بھی دکھایا جا سکتا ہے۔ تاکہ پڑھنے والے کو رغبت ہو۔

یہ دونوں تجاویز زبردست ہیں اور میں ان سے بہت مطمئین ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش اور شارق، آپ دونوں کا شکریہ۔ میں دراصل آجکل روبی کی محبت میں مبتلا ہوا ہوا ہوں۔ :oops: جی غلط نہ سمجھیں، یہ ایک پروگرامنگ لینگویج ہے اور اس پر مبنی فریم ورک روبی آن ریلز (Ruby on Rails) خاصی تیز رفتاری سے ویب ڈیویلپرز میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارے ویب ہوسٹ میں اس کی سپورٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ پائتھون لینگویج پر مبنی اسی طرح کا ایک فریم ورک جینگو (Django) بھی استعمال کرنا ممکن ہے۔ ان فریم ورکس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ڈیٹاماڈل کی definition سے ہی ایک فرنٹ اینڈ جنریٹ کر دیتے ہیں جس کے ذریعے ڈیٹااینٹری ممکن ہو جاتی ہے۔ اس کی تفصیل میں بعد میں عرض کروں گا۔ فی الحال یہی کہنا چاہوں گا کہ زیادہ اہمیت ایک قابل استعمال ڈیٹاماڈل کی ہے۔ میں نے ابھی شارق کے مجوزہ ڈیٹا ماڈل کو اتنے غور سے نہیں پڑھا کہ اس پر رائے دے سکوں۔ میں اسی لیے اس پر بعد میں لکھوں گا۔ کسی فریم ورک کے ذریعے کوئی ڈیٹااینٹری فرنٹ اینڈ تیار کرنا بھی فی الحال قبل از وقت ہوگا کیونکہ میں نے ابھی ان پر نظر ڈالنی شروع کی ہے اور ان پر مہارت حاصل کرنے تک کچھ وقت لگے گا۔

والسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ نے روبی کی طرف پہلے میل اشارہ کیا تھا تو میں نے بھی اس پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور مجھے لگا اگر ہم میں سے کوئی ایک شخص اس پر ہاتھ صاف کر لے تو بہت سے پروجیکٹز کا بھلا ہو سکتا ہے۔ مثلا؛

قران ڈاٹا پروجیکٹ
حدیث ڈاٹا پروجیکٹ
اردو لغت ڈاٹا پروجیکٹ

وغیرہ وغیرہ


چنانچہ مجھے بہت خوشی ہو گی اگر آپ اس پر مہارت حاصل کر سکیں۔ زیادہ خوشی ہوتی اگر شارق بھی آپ کے ساتھ یہ کام سیکھیں اور آپ کا ہاتھ بٹائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت عمدہ تجاویز ہیں شارق کی۔ کم از کم تھیوریٹیکل کچھ تو پیش رفت ہوئ ہے۔ اللہ کرے کہ یہ پروجیکٹ درست راہ پر کلد گامزن ہو سکے۔ میں محض کونٹینٹ کی حد تک تعاون کر سکوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اگرچہ روبی آن ریلز کے ذریعے ایک ڈیٹااینٹری اپلیکیشن تیار کرنا کافی آسان ہے لیکن میں اس کام میں عجلت کرنے سے گریز کروں گا۔ ویب پر deploy کرنے سے پہلے کسی بھی ایسی اپلیکیشن میں ایک باقاعدہ یوزر آتھنٹیکیشن سسٹم شامل ہونا چاہیے تاکہ اسے سپیم سے بچایا جا سکے۔ قرآن اور حدیث کے متون کی خصوصی حفاظت کی ضرورت پڑے گی۔

جہاں تک قران کریم کی ڈیٹابیس کے ڈیٹاماڈل کا تعلق ہے تو کم از کم ترجمہ کے سلسلے میں مجھے کچھ آئیڈیا ہے کہ اسے کیسے شامل کرنا ہوگا۔ میں اسے ایک پلگ ان کے طور پر implement کرنا چاہوں گا تاکہ بعد میں کسی موقعہ پر مزید تراجم بھی شامل کیے جا سکیں۔

میں قران اور احادیث کی ڈیٹابیس کی اطلاقیات میں اردو ویب پیڈ کی طرز پر ہی ایک عربی ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کا کمپوننٹ شامل کرنا چاہتا ہوں جس میں مکمل عربی کی بورڈ کی سپورٹ شامل ہو۔ فورم پر ایک اور جگہ عربی صوتی کی بورڈ کے بارے میں استفسار اسی وجہ سے کیا گیا تھا۔ باقی باتیں بعد میں عرض کروں گا۔
 

باذوق

محفلین
ایک طائرانہ نظر

شارق مستقیم نے کہا:
۔۔۔
یہاں مسئلہ اعراب کا آئے گاکہ صارف بمعہ اعراب ڈھونڈنا چاہتا ہے یا مع اعراب ۔
۔۔۔
اعراب نکالنے اور لگانے کے لیے ایک مختصر سی جاوااسکرپٹ یہاں ہے۔
ذرا یہ لنک چیک کر لیں :

http://www.baazauq.com/test/ayraab.htm
 

arshadmm

محفلین
w

تفسیر عثمانی + ترجمہ قرآن مولانا محمود الحسن صاحب رحمۃ‌اللہ علیہ + ترجمہ قرآن مولانا فتح محمد جالندھری رحمۃ‌اللہ علیہ + خلاصۃ‌القرآن مفتی عتیق الرحمٰن صاحب رحمۃ‌ اللہ علیہ یونی کوڈ میں اور مکمل قرآنی متن (سکین کیا ہوا) کے ساتھ ایک ہی سی ڈی پر موجود ہے اور آپ مفت میں‌ طلب کر سکتے ہیں۔ انشإ اللہ عنقریب ویب ساءٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جإے گا اور پی ڈی ایف میں‌ بھی دستیاب ہوگا۔
ویب کا پتہ ہے
noorehidayat.org
 
Top