شمشاد

لائبریرین
ایک بچے کو اس کی ماما نے مارا۔

باپ گھر آیا تو اس نے پوچھا بیٹا کیا ہوا؟

"میں آپ کی بیوی کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ مجھے اپنی بیوی کی ضرورت ہے۔" بچے نے کہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک افریکن سفاری میں سیر کے دوران اچانک شیر سامنے آ گیا اور اس نے عورت پر حملہ کر دیا۔

بیوی چلائی "شوٹ کرو، شوٹ کرو۔"

"ہاں، ہاں، کرتا ہوں، بس کیمرے کی بیٹری چارج کر لوں۔" شوہر نے جواب دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماں اور بیوی میں کیا فرق ہے؟

ایک تمہیں روتے ہوئے دنیا میں لاتی ہے۔ دوسری اس بات کی پوری کوشش کرتی ہے کہ رونا جاری رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میاں اور بیوی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ اگر ایک پنکچر ہو جائے تو گاڑی کے لیے آگے بڑھنا مشکل ہے۔

سبق : ہمیشہ ایک فالتو پہیہ ساتھ رکھنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چیونگم اور بیگم میں کیا فرق ہے؟

کوئی فرق نہیں۔

دونوں شروع میں میٹھی ہوتی ہیں۔
بعد میں دونوں بے ذائقہ بے ڈھنگ ہو جاتی ہیں۔
آخر میں دونوں چپک جاتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا آپکو معلوم ہے وومن (Woman) کا لفظ W سے کیوں شروع ہوتا ہے؟

کیونکہ تمام سوال حرف W سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ مثلاً :

Who
Why
What
When
Which
Whom
Where

اور آخر میں

Wife
 

عسکری

معطل
558839_366516946800895_1463434237_n.jpg
 
میاں بیوی بحث میں الجھے ہوئے تھے:chatterbox:
بیوی نے پرجوش انداز میں کہا:"عورتیں عقل کے اعتبار سے ہر لحاظ سے مردوں سے برتر ہیں":sneaky:
شوہر نے کہا:"کوئی ثبوت بھی تو پیش کیجیے" :bringiton:
بیوی نے جواب دیا:"دنیا بھر کے اعداد و شمار سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ ساری دنیا میں پاگل مردوں کی تعداد عورتوں سے تین گنا زیادہ ہے:devil:
شوہر نے کہا:مگر یہ بھی تو دیکھیے کہ ان کو پاگل خانے پہنچانے والا کون ہے؟ یعنی عورت ذات":battingeyelashes:
"اس سے بھی تو یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ عورت مرد سے برتر ہے":devil3: بیوی نے گویا ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا:rolleyes:
شمشاد بھائی نے یہاں شئیر کیا
 
دادا (پوتے سے): تیری ٹیچر آ رہی ہے، جا جلدی سے چھپ جا۔
پوتا - پہلے آپ چھپ جاؤ، آپ کی موت کے بہانے میں نے دو ہفتے کی چھٹی لے رکھی ہے۔
 

ماہا عطا

محفلین

ایک بس میں ڈاکو گھس آئے - ایک ڈاکو ایک عورت سے زیور لیتے ہوئے : "نام "
عورت : شمیم
ڈاکو : (زیور واپس کرتے ہوئے ) یہ میری بہن کا نام ہے ، پھر ساتھ بیٹھے شخص سے نقدی لیتے ہوئے : "نام "
آدمی : نام تو میرا نتھو ہے مگر پیار سے مجھے بھی شمیم کہتے ہیں
 

ماہا عطا

محفلین
بچہ:ابو ابو! مجھے دودھ کیوں نہیں ملتا
باپ:بیٹا! ہم نے گائے بیچ دی ہے نا اس لیے
بچہ: کیوں
باپ:وہ تمہیں جو مارتی تھی
بچہ: (معصومیت سے) ابو! امی بھی تو مجھے مارتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بس میں ڈاکو گھس آئے - ایک ڈاکو ایک عورت سے زیور لیتے ہوئے : "نام "
عورت : شمیم
ڈاکو : (زیور واپس کرتے ہوئے ) یہ میری بہن کا نام ہے ، پھر ساتھ بیٹھے شخص سے نقدی لیتے ہوئے : "نام "
آدمی : نام تو میرا نتھو ہے مگر پیار سے مجھے بھی شمیم کہتے ہیں
ڈاکوؤں نے آجکل نام پوچھ کر لوٹنا شروع کیا ہوا ہے کیا؟
 
ایک عورت گالف کھیل رہی تھی کہ ایک ہِٹ کے بعد اس کی گیند قریبی جنگل میں‌ جا گری، بال ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ جھاڑیوں میں پہنچ گئی جہاں گیند پڑی تھی۔ اس نے دیکھا کہ ادھر ایک مینڈک کانٹے دار جھاڑی میں پھنسا ہوا ہے۔ مینڈک نے عورت کو دیکھ کر کہا، "خاتون! اگر آپ مجھے ان کانٹوں سے نجات دلا دیں گی تو میں آپ کی تین خواہشات پوری کروں گا۔"​
یہ سن کر خاتون نے فوراً ہاتھ بڑھا کر مینڈک کو کانٹوں سے نجات دلا دی۔​
مینڈک نے کانٹوں سے نجات پا کر شکر ادا کیا اور خاتون سے کہنے لگا، "جی! اب آپ کہیں کیا خواہش ہے آپ کی، مگر میں معافی چاہتا ہوں‌ کہ میں‌ آپ کو یہ بتانا بھول گیا کہ آپ جو کچھ مانگیں گی، آپ کے شوہر کو وہی چیز دس گنا ملے گی۔"​
خاتون کو یہ سن کر بڑا غصہ آیا، خیر انہوں نے کہا، "کوئی بات نہیں۔"​
"میری پہلے خواہش ہے کہ میں‌ دنیا کہ سب سے خوبصورت عورت بن جاؤں۔"​
مینڈک نے کہا، "سوچ لیں، آپ کا شوہر دس گنا خوبصورت ہو جائے گا؟"​
"کوئی بات نہیں، میں سب سے خوبصورت ہوں گی، تو وہ مجھے ہی دیکھے گا" خاتون نے کہا۔​
مینڈک نے کوئی منتر پڑھا اور خاتون بے حد خوبصورت ہو گئی۔​
"دوسری خواہش کہ میں سب سے امیر ہو جاؤں۔"​
مینڈک نے کہا، "سوچ لیں آپ کا شوہر آپ سے بھی دس گنا امیر ہو جائے گا؟"​
خاتون نے کہا، "کوئی مسئلہ نہیں۔ اس کی دولت یا میری، ایک ہی بات ہے۔"​
مینڈک کا منتر اور وہ خاتون شوں کر کے امیر۔۔۔ ۔۔​
"جی خاتون آپ کی تیسری خواہش؟" مینڈک نے پوچھا۔​
"مجھے ایک ہلکا سا دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک ہو جائے۔۔۔ ۔۔​
۔​
اس کہانی کا سبق:‌ خواتین بہت چالاک ہوتی ہیں، ان سے زیادہ ہوشیاری اچھی نہیں۔۔۔ ۔۔​
خواتین پڑھنے والیوں کے لیے یہ لطیفہ ختم - اب آپ آرام سے اس سے مزے لیں اور بس۔۔۔ ۔​
۔​
۔​
۔​
۔​
۔​
حضرات! آپ آگے پڑھیں۔۔۔ ۔ آپ کے لیے کچھ اور ہے آگے۔۔۔ ۔۔​
۔​
۔​
۔​
جی جناب! خاتون کے شوہر کو خاتون کے مقابلے میں دس گنا ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا۔​

اس کہانی کا اصل سبق: خواتین خود کو بہت عقلمند سمجھتی ہیں حالانکہ ایسا ہے نہیں۔ انہیں یہ سمجھتے رہنے دیں اور محظوظ ہونے دیں‌۔​

انیس الرحمن بھائی نے یہاں شئیر کیا​
 
منصور بھائی فن لینڈ میں ایک ہائی وے پر گاڑی چلا رہے تھے۔
گاڑی چلاتے چلاتے جس موڑ سے انہوں نے مڑنا تھا بے دھیانی میں وہ ان سے چھوٹ گیا۔ اگلا موڑ بیس میل بعد آنا تھا۔ تو انہوں نے تھوڑی دیر سوچا اور پھر پاکستانی اسٹائل میں گاڑی روک کر تیز رفتار ہائی وے پر ریورس گئیر میں چلانی شروع کردی تھوڑی دیر بعد پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک زور سے ٹکرا گیا۔
ٹریفک پولیس والا آیا پہلے فننش ٹرک ڈرائیور سے بات کرتا رہا اور پھر منصور بھائی کی طرف آیا۔منصور بھائی گھبرا گئے اور کوئی بہانہ سوچنے لگے۔
لیکن پولیس والے نے ان کے پاس آ کر کہا، "ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔ ٹرک ڈرائیور نے اتنی شراب پی ہوئی ہے کہ مستی میں کہہ رہا ہے کہ آپ ہائی وے پر ریورس گیئر میں گاڑی چلا رہے تھے۔ ہم اس کو ابھی جیل بھجواتے ہیں۔ آپ جا سکتے ہیں۔"
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی فن لینڈ میں ایک ہائی وے پر گاڑی چلا رہے تھے۔
گاڑی چلاتے چلاتے جس موڑ سے انہوں نے مڑنا تھا بے دھیانی میں وہ ان سے چھوٹ گیا۔ اگلا موڑ بیس میل بعد آنا تھا۔ تو انہوں نے تھوڑی دیر سوچا اور پھر پاکستانی اسٹائل میں گاڑی روک کر تیز رفتار ہائی وے پر ریورس گئیر میں چلانی شروع کردی تھوڑی دیر بعد پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک زور سے ٹکرا گیا۔
ٹریفک پولیس والا آیا پہلے فننش ٹرک ڈرائیور سے بات کرتا رہا اور پھر منصور بھائی کی طرف آیا۔منصور بھائی گھبرا گئے اور کوئی بہانہ سوچنے لگے۔
لیکن پولیس والے نے ان کے پاس آ کر کہا، "ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔ ٹرک ڈرائیور نے اتنی شراب پی ہوئی ہے کہ مستی میں کہہ رہا ہے کہ آپ ہائی وے پر ریورس گیئر میں گاڑی چلا رہے تھے۔ ہم اس کو ابھی جیل بھجواتے ہیں۔ آپ جا سکتے ہیں۔"
ابھی کچھ دن قبل ہمارے کالج کی کاپی مشین کام کرنا چھوڑ گئی تو مرمت کے لئے فون کیا تھا میں نے۔ جب وہ بندہ پہنچا تو پسینے پسینے تھا۔ پوچھا تو پتہ چلا کہ جب وہ روانہ ہوا تو کچھ اہم ٹولز بھول گیا تھا۔ موٹر وے پر یہاں ہر چند کلومیٹر کے بعد ایسی جگہیں ہوتی ہیں جہاں سے آپ ایک سمت سے دوسری سمت والی لین کو منتقل ہو سکتے ہیں۔ تاہم یہ محض پولیس، ایمبولینس، فائر برگیڈ وغیرہ کی گاڑیوں کے لئے ہی ہوتا ہے۔ تو اس بندے نے اسی طرح کے ایک موقعے سے فائدہ اٹھایا تو پولیس کی گذرتی ہوئی گاڑی نے روک کر اچھا خاصا "بستا" (بشکریہ نین بھائی) کیا اور مبلغ 2000 یورو سکہ رائج الوقت کا جرمانہ کیا :)
 
ڈاکٹر: ”اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟“:sneaky:
مریض: ”ڈاکٹر صاحب! پہلے سے زیادہ خراب ہو گئی ہے“:(
ڈاکٹر: ”دوائی کھا لی تھی کیا؟“:?
مریض: ”نہیں ڈاکٹر صاحب دوائی کی شیشی تو بھری ہوئی تھی“:p
ڈاکٹر: ”ارے صاحب، میرا مطلب ہے کہ دوا لے لی تھی کیا؟“:|
مریض: ”جی آپ نے خود ہی دوائی دی تھی اور میں نے اُسی وقت لے لی تھی“:smug:
ڈاکٹر: ”ابے دوائی پی لی تھِی کیا؟“ :baringteeth:
مریض:”اوہ ہو، نہیں ڈاکٹر صاحب! دوائی تو لال تھی“:winking:
ڈاکٹر:”ابے گدھے! دوائی کو پی لیا تھا کیا؟“ :angry2:
مریض:”نہیں ڈاکٹر، پیلیا تو مجھے تھا“:ROFLMAO:
ڈاکٹر:”ارے بیوقوف انسان! دوائی کو منہ لگا کر پیٹ میں ڈالا تھا کہ نہیں؟“:yell:
مریض: ”نہیں ڈاکٹر صاحب! کیونکہ دوائی کی شیشی کا ڈھکن بند تھا“:embarrassed:
ڈاکٹر: ”ارے نکمے، نالائق شخص! تم نے کھولا کیوں نہیں؟“:mad:
مریض:۔ ”آپ ہی نے تو کہا تھا کہ شیشی کا ڈھکن بند رکھنا“:hypnotized:
ڈاکٹر:۔ ”تیرا علاج میں نہیں کر سکتا“:nottalking:
مریض (روہانسا ہو کے):cry: : ”میں ٹھیک تو ہو جاؤں گا نا ڈاکٹر صاحب؟“:rolleyes:
 
Top