ایک کلاس میں دو لڑکیاں باتیں کر رہی تھیں ایک کا رنگ کالا اور دوسری کا گورا تھا
کالی لڑکی نے گوری سے پوچھا: تم کونسی کریم استعمال کرتی ہو:sneaky:
گوری نے جواب دیا: "فیئر اینڈ لولی":)
"اور تم کونسی کریم استعمال کرتی ہو" گوری نے کالی سے پوچھا
"چیری بلاسم"
کلاس میں سے کسی نے پیچھے سے جواب دیا :devil3:
 
ایک شخص کو مذاق کرنے کی بڑی عادت تھی:jokingly:
انہوں نے اپنے دوست کو بیرنگ خط لکھا:email: خط میں صرف ایک جملہ لکھا کہ میں خیریت سے ہوں(y)
جواب میں اسے ایک بھاری بیرنگ لفافہ موصول ہوا:present:
وصول کرتے ہی انہوں نے لفافہ کھولا
اندر سے ایک پتھر نکلا، اس پر لکھا تھا

”آپ کی خیریت کی اطلاع پاکر میرے دل سے یہ بھاری پتھر ہٹ گیا“ :devil3:
 
ایک کنجوس آدمی اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھ کر جارہا تھا
کسی نے پوچھا:کیا ہوا بھائی! آنکھ کو کیا ہوا
اس نے جواب دیا:کچھ بھی نہیں! جب ایک آنکھ سے کام چل جاتا ہے تو دوسری کیوں استعمال کروں:rolleyes:
 
فاروق صاحب کے دو بیٹے تھے
انہوں نے دونو ں بچوں کو بہت اچھی تعلیم دلوائی
ایک نے ایم بی بی ایس کر لیا اور وہ ڈاکٹر بن گیا
دوسرے نے ایل ایل بی کیا اور ایک نامی گرامی وکیل بن گیا

فاروق صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور ان کی ٹانگ میں سخت چوٹ لگی تھی
ان کا ایک دوست حادثہ کے چھ ماہ بعد ان کے ملنے گیا تو دیکھا فاروق صاحب کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے
پوچھا: کیا بات ہے چوٹ بہت گہری ہے کہ ابھی تک پٹی باندھی ہوئی ہے۔ماشاء اللہ آپ کا بیٹا ڈاکٹر ہے ،اس نے اس کا علاج کیوں نہیں کیا
تو کہنے لگے میں ان ہی دونوں بیٹوں کے ھاتھوں بہت تنگ ہوں ،
ڈاکٹر بیٹے نے علاج کر دیا۔ اب ٹانگ بالکل ٹھیک ہے اور وہ مجھے پٹی کھولنے پر زور دے رہا ہےکہ اگر مزید پٹی بندھی رہی تو ٹانگ کمزور ہو سکتی ہے
مگر میرا دوسرا بیٹا وکیل وہ بضد ہے کہ پٹی بندھی رہے۔ کہتا ہے اس طرح کیس کمزور ہو سکتا ہے
 
ایک خاتون کپڑوں کی دوکان پر اپنے سامنے کپڑوں کا ڈھیر لگائے بیٹھی کپڑے دیکھ رہی تھیں
دوکاندار نے اُنہیں کم و بیش ہر طرح کے کپڑے دکھا دئیے مگر انہیں کوئی کپڑا پسند ہی نہیں آ رہا تھا:unsure:
تھک ہار کر اور قدرے مایوس ہو کر آخر دوکان دار نے کہا :آپا جی ! لگتا ہے آپ کپڑے خریدنا ہی نہیں چاہتیں:ROFLMAO:
خاتون نے جواب دیا :ارے نہیں بھائی ! آپ دل چھوٹا مت کریں:) میں تو ویسے بھی صرف منے کے جوتے خریدنے بازار آئی تھی:rolleyes:
 
فون کی گھنٹی بجی تو ایک بچی نے فون اٹھایا اور پوچھنے پر بتایا :میں انعم بول رہی ہوں ۔ میری عمر چھ سال ہے ، میں اس وقت اکیلی ہوں ، امی گھر پر نہیں ہیں
"بیٹی کیا تم اپنی امی کے لئے پیغام نوٹ کرو گی" : فون کرنے والے نے پیار سے پوچھا
"کیوں نہیں ! لیکن ذرا ٹھریئے میں پنسل لے آؤں": انعم نے معصومیت سے کہا
تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ فون پر آئی اور بولی:میں نے پنسل لے لی ہے لیکن ذرا ٹھریئے ، میں کاغذ لینا تو بھول ہی گئی ۔
فون والے نے کہا:چلو ٹھیک ہے کاغذ بھی لے لو
تیسری مرتبہ اس نے رسیور اٹھایا اور بولی:مجھےپنسل مل گئی ہے اور کاغذ بھی مل گیا ہے

لیکن ایک بات کا تو مجھے خیال ہی نہیں رہا :doh: مجھے تو ابھی تک لکھنا ہی نہیں آتا:rolleyes:
 
جنگل میں ایک چیتا چرس پینے کی تیاری کررہا تھا کہ اچانک قریب سے چوہا گذرا اور بولا: او چیتے ! زندگی بہت خوبصورت ہے زندگی سے پیار کرو۔ اتنا خوبصورت جنگل ہے چلو گھومتے پھرتے ہیں۔ انجوائے کرتے ہیں"
چیتے کو چوہے کی بات اچھی لگی ۔ ساتھ ہولیا۔
تھوڑی آگے جا کر ایک ہاتھی شراب کی بوتل کھولنے کی کوشش کررہا تھا ۔
چوہا پھر بولا :" او انکل ہاتھی ! زندگی بہت خوبصورت ہے۔ زندگی سے پیار کرو۔ خوبصورت جنگل ہے چلو گھومتے پھرتے ہیں سیر کرتے ہیں "۔ ہاتھی کو چوہے کی بات بھا گئی اور وہ بھی ساتھ چل پڑا ۔
آگے جاکر دیکھا کہ شیر ہیروئن کی پڑی ہاتھ میں اٹھائے نشہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
چوہا اسکے پاس بھی گیا اور بولا:" او جنگل کے بادشاہ۔ زندگی بہت خوبصورت ہے۔ یوں برباد مت کرو۔ زندگی سے پیار کرو ۔ چلو جنگل کی سیر کرتے ہیں "
شیر نے چوہے کو غصے سے دیکھا اور زور سے ایک تھپڑ رسید کیا۔
ہاتھی اور چیتا حیران ہوئے اور پوچھا ۔" شیر صاحب۔ چوہے نے تو اچھی بات کی ہے۔ تھپڑ کیوں‌مارا اسے؟"
شیر بولا " یہ خبیث کل بھی بھنگ کا نشہ کرکے آیا اور یہی بات کرکے مجھے 5 گھنٹے فضول گھماتا رہا"
 

شمشاد

لائبریرین
ایک شخص کو مذاق کرنے کی بڑی عادت تھی:jokingly:
انہوں نے اپنے دوست کو بیرنگ خط لکھا:email: خط میں صرف ایک جملہ لکھا کہ میں خیریت سے ہوں(y)
جواب میں اسے ایک بھاری بیرنگ لفافہ موصول ہوا:present:
وصول کرتے ہی انہوں نے لفافہ کھولا
اندر سے ایک پتھر نکلا، اس پر لکھا تھا

”آپ کی خیریت کی اطلاع پاکر میرے دل سے یہ بھاری پتھر ہٹ گیا“ :devil3:
واپسی خط بھی تو بیرنگ ہی آیا ہو گا ناں۔
 
پہلاشخص: یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے:sneaky:

دوسرا: یہ میرا دور کا بھائی ہے:cool:

پہلا: دور کے بھائی سے تمہاری کیا مراد ہےo_O

دوسرا: میرے اور اس کے درمیان دس بھائیوں کا فاصلہ ہے:laughing3:
 
بیٹا:اباجان! کیا آپ اندھیرے میں لکھ سکتے ہیں:sneaky:

باپ:ہاں! کیوں نہیں:cool:

بیٹا:تو پھر بلب بجھاکر میری رپورٹ پر دستخط کرکے دکھائیں:rolleyes:
 
ایک آدمی کے سر پر بال کہیں کہیں تھے:atwitsend:
چند لڑکے اس کے پیچھے آرہے تھے:boy::boy::boy: ان میں سے ایک بولا:” ان صاحب نے تو سر پر گھاس اگا رکھی ہے“ :rolleyes:

یہ سن کر وہ صاحب بولے:”تبھی تو گدھے میرے پیچھے آرہے ہیں“:devil3:
 
ایک دوست: (دوسرے پر رعب ڈالتے ہوئے) اگر میں صبح اپنی کار میں بیٹھ کر اپنی زمین دیکھنے نکلوں تو شام تک پوری زمین نہیں دیکھ پاتا:battingeyelashes:

دوسرا: چچ چچ! بہت عرصہ پہلے ہمارے پاس بھی ایک ایسی ہی کھٹارا کار تھی:devil3:
 

شمشاد

لائبریرین
پہلاشخص: یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے​
:sneaky:

دوسرا: یہ میرا دووووووووووووووووووووووووووور کا رشتہ دار ہے​
:cool:

پہلا: دور کے رشتہ دار سے تمہاری کیا مراد ہے​
o_O

دوسرا: وہ کیا ہے کہ ان کا کُتا ہمارے کُتے کا بھائی ہے۔​
 
پہلاشخص: یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے​
:sneaky:

دوسرا: یہ میرا دووووووووووووووووووووووووووور کا رشتہ دار ہے​
:cool:

پہلا: دور کے رشتہ دار سے تمہاری کیا مراد ہے​
o_O

دوسرا: وہ کیا ہے کہ ان کا کُتا ہمارے کُتے کا بھائی ہے۔​
شکر ہے کہ "ملک صاحب" اب کچھ نہیں کر سکتے:rolleyes:
 
شہری:یہ سامنے جو گائے نظر آرہی ہے، اس کے سینگ کیوں نہیں ہیں:confused::confused:

دیہاتی :سینگ نہ ہونے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، بعض کے سینگ ٹوٹ جاتے ہیں اور بعض کے ہم کاٹ دیتے ہیں، باقی رہی وہ سامنے والی گائے تو اس کے سینگ اس لیے نہیں ہیں کہ وہ گائے نہیں، گھوڑا ہے:devil3:
 
Top