تعارف مختصر تعارف

السلام علیکم!
بہت عرصہ سے اردو محفل کا خاموش مہمان ہوں۔
اردو اور اردو ادب سے شغف وراثت میں ملا۔ دادا مرحوم لکھنؤ سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اور شاعر بھی تھے۔ مذہبی رجحان ہونے کی وجہ سے اپنی شاعری کو نعتیہ شاعری تک ہی محدود رکھا۔ ان کا تعارف انہیں کے الفاظ میں
اشعار میں مرے مئے باطل کی بو نہیں
عشقِ بتانِ دہر کی بھی ہاؤ ہو نہیں
اسپِ سخن ہے میرا، بقیدِ زمامِ دیں
داد و سخن کی مجھ کو نظرؔ آرزو نہیں​
خود ایک دفعہ شاعری کی ناکام کوشش کی۔ اور والدِ محترم کے بے لاگ تبصرے کے بعد آئندہ ایسی کوشش سے بھی توبہ کی۔
اور ان کے مشورہ کے مطابق اپنی توجہ کو ادب تخلیق کرنے کے بجائے ادب پڑھنے پر مرکوز رکھا۔ یہی شوق یہاں بھی کھینچ لایا ہے۔
 

تجمل حسین

محفلین
محمد تابش صدیقی صاحب۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔
تابش نام میرے پسندیدہ ناموں میں سے ایک ہے۔ اور ایک شاعر تابش دہلوی بھی ہیں شاید۔ :)
 

رحمن ملک

محفلین
ماشاءاللہ تابش صدیقی صاحب ؛ رجب علی بیگ سرور کی آسان زبان دیکھنے کو ملے گی ۔۔۔۔۔ورنہ اب تک تو ہم اپنے ہی روڑے اٹکائے پھرتے ہیں ۔
 
Top