مبارکباد محمد ریحان قریشی کے ایک ہزار مراسلے!

نوجوان نابغے محمد ریحان قریشی کو اردو محفل سے وابستگی کا پہلا بڑا سنگِ میل مبارک ہو!
موصوف کے مراسلے عموماً عش عش اور توبہ توبہ کی انتہاؤں کے درمیان جھولتے ہیں۔ غیرمعمولی صلاحیتوں کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا؟
سدا سلامت رہو، نوجوان۔ اور کبھی کبھی مسکرا بھی دیا کرو۔ بیدلؔ کا ایک شعر تمھارے نام:
با ہر کمال اندکے آشفتگی خوش است
ہرچند عقل کل شدۂٖ بےجنوں مباش!​
 
آخری تدوین:
نوجوان نابغے محمد ریحان قریشی قریشی کو اردو محفل سے وابستگی کا پہلا بڑا سنگِ میل مبارک ہو!
موصوف کے مراسلے عموماً عش عش اور توبہ توبہ کی انتہاؤں کے درمیان جھولتے ہیں۔ غیرمعمولی صلاحیتوں کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا؟
سدا سلامت رہو، نوجوان۔ اور کبھی کبھی مسکرا بھی دیا کرو۔ بیدلؔ کا ایک شعر تمھارے نام:
با ہر کمال اندکے آشفتگی خوش است
ہرچند عقل کل شدۂٖ بےجنوں مباش!​
بہت شکریہ حضور!
ع
ہر کس کہ پیش زیں شدہ ام او کنوں نباشم!(آخری رکن سالم ہے:))


بہت مبارک ہو ریحان.
پہلا ہزاری منصب بہت بہت مبارک ہو آپ کو
نوازش!
آپ کی شفقت ہے سر!
 

یاز

محفلین
بہت مبارک ہو محمد ریحان قریشی بھائی۔
امیدِ واثق ہے کہ ہزار مراسلوں کی تکمیل کے ساتھ ہی آپ کو فورم کا نشہ بھی ہو گیا ہو گا۔ مزید امید ہے کہ یہ نشہ یونہی بڑھتا رہے گا۔ بقول حافظ
چو شوقم دید در ساغر مے افزود
 

عاطف ملک

محفلین
ماشا اللہ۔۔۔۔۔۔منصبِ ہزاری بہت بہت مبارک ہو ریحان بھائی!
ویسے آپ کے مراسلوں سے جھلکتی علمی اور فنی پختگی سے یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ اتنے "نوجوان" ہیں:)
اللہ آپ کی عمر،علم اور صحت میں برکت دے اور ہمیشہ آپ کو عافیت میں رکھے۔
ایسے ہی محفل کو رونق بخشتے رہیے اور ہمیں اپنے علم سے مستفید فرماتے رہیے۔
 

عاطف ملک

محفلین
با ہر کمال اندکے آشفتگی خوش است
ہرچند عقل کل شدۂٖ بےجنوں مباش!

ر کس کہ پیش زیں شدہ ام او کنوں نباشم!(آخری رکن سالم ہے:))

چو شوقم دید در ساغر مے افزود
ایک گزارش یہ بھی ہے کہ اگر فارسی اشعار اور مصرعوں کا ترجمہ بھی عنایت کر دیں آپ حضرات تو شاید میرا "ہاضمہ" خراب ہونے سے رہ جائے :unsure:
ورنہ diloxanide +metronidazole لینی پڑے گی :p
 
Top