مبارکباد محمد احمد صاحب کو مہارت مبارک

الف عین

لائبریرین
ابھی لاگ آف کر کے ذرا تازہ صورتِ حال دیکھی تو معلوم ہوا کہ ہمارے محمد احمد ساحب ایک ہزار کا ہدف پار کر کے ماہر ہو چکے ہیں۔
بہت مبارک ہو احمد صاحب۔ ماہر تو آپ پہلے تھے ہی، اب سند یافتہ ہیں!!
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کو بہت مبارک ہو احمد صاحب۔

آج کل محفل پر کم کم نظر آ رہے ہیں، حضور۔ 'ایک جھلک' دکھا کر اب اتنی بھی کیا بے اعتنائی کہ نہ پسندیدہ کلام میں کچھ اور نہ آپ کی شاعری میں!
 
محمداحمد

لائبریرین
ابھی لاگ آف کر کے ذرا تازہ صورتِ حال دیکھی تو معلوم ہوا کہ ہمارے محمد احمد ساحب ایک ہزار کا ہدف پار کر کے ماہر ہو چکے ہیں۔
بہت مبارک ہو احمد صاحب۔ ماہر تو آپ پہلے تھے ہی، اب سند یافتہ ہیں!!

اعجاز صاحب!

آپ کی توجہ اور محبت کے لئے ممنون ہوں۔ ماہر کے نام کا ٹیگ تو لگ ہی گیا ہے امید ہے آپ کی اور دیگر احباب کی صحبت میں کچھ نہ کچھ سیکھنےکو ملتا رہے گا اور اس ٹیگ کی لاج رہ جائے گی۔ :)

بہت نوازش!

مخلص
محمد احمد
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کو بہت مبارک ہو احمد صاحب۔

آج کل محفل پر کم کم نظر آ رہے ہیں، حضور۔ 'ایک جھلک' دکھا کر اب اتنی بھی کیا بے اعتنائی کہ نہ پسندیدہ کلام میں کچھ اور نہ آپ کی شاعری میں!

وارث بھائی!

بہت شکریہ ! بے حد نوازش!

اور رہا آپ کا گلہ تو آپ کا گلہ بجا ہے لیکن اس دلنشین محفل اور اتنے محبت والے دوستوں سے بے اعتنائی کا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ بس کچھ مصروفیات زیادہ ہیں اور کچھ منتشرالمزاجی بھی حائل رہی سو آتا تو رہا ہوں لیکن محفل میں سرگرم نہیں رہ سکا۔ جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔

انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ کچھ نہ کچھ حقِ محفل ادا ہوتا رہے۔

مخلص
محمد احمد
 
مغزل

محفلین
خدا نصیب کرے تم کو دائمی خوشیاں۔

اے رفیق و ہمراہ جانِ سخن ’’ محمد احمد ‘‘
ہزار مراسلات کا پیٹ بھرنے اور دس سوویں سے
زائد چھلانگ ۔۔:grin: (یعنی مبروک )

مہارت کا منھ بولتا ثبوت پیش کیجئے ! :blush:
یعنی آج ملاقات پر آمادہ ہوجائیں۔:evil:
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی!

بہت شکریہ ! بے حد نوازش!

اور رہا آپ کا گلہ تو آپ کا گلہ بجا ہے لیکن اس دلنشین محفل اور اتنے محبت والے دوستوں سے بے اعتنائی کا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ بس کچھ مصروفیات زیادہ ہیں اور کچھ منتشرالمزاجی بھی حائل رہی سو آتا تو رہا ہوں لیکن محفل میں سرگرم نہیں رہ سکا۔ جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔

انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ کچھ نہ کچھ حقِ محفل ادا ہوتا رہے۔

مخلص
محمد احمد

انتظار ہے گا برادرم کہ آپ کا کلام اور انتخاب دونوں بہت اچھے ہیں :)
 
Top