محفل کے لیے بھی کسی ایسے ہی شخص کی ضرورت ہے....

نیلم

محفلین
فرم کے مالک نےملازمت کےخواہشمنداُمیدوار سے کہا.آپ نے یقیناً اس آسامی کے لیےساری شرائط پڑلی ہوں گی.ہمیں ایک ایسےافسر کی ضرورت ہے،
جو انتہائی متحمل مزاج اور زبردست قوت برداشت کامالک ہو.
امیدوار نے کہا،اس اسامی کےلیےآپ کومجھ سے بہترکوہی دوسراآدمی نہیں مل سکتا.
فرم کےمالک نےاس کاثبوت مانگاتواُمیداورنےبتایا.پہلا ثبوت تویہ ہے،
میری دو بیویاں ہیں دوسرایہ کے دونوں کی مائیں ہفتےمیں 2 بارمیرےگھرآتی ہیں
اور تیسرایہ کہ میرے دس بچےہیں.
اور چوتھا ثبوت یہ کہ میرا پڑوسی گزشتہ 5 سال سےپکا راگ سیکھنےکی کوشش کر رہاہے.
اور آخری ثبوت یہ ہے کہ میں گزشتہ سات سال سے دیوانی مقدمہ لڑرہا ہوں.
فرم کے مالک نے کہا بس بس........ آج سے ہی خود کوملازم سمجھ لیں.
 
نیلم

محفلین
دیوانی مقدمے کی بنیاد انگریزوں نے رکھی تھی ہندوستان میں اُس وقت جب گوروں کی حکومت تھی پاکستان بننے سےپہلے.اور یہ وہ مقدمے ہیں جو سالوں چلتےہیں .اور فیصلہ بہت تاخیر سے ہوتا ہے ان مقدموں کا.
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
دیوانی مقدمے اصل میں وہ ہوتے ہیں جنہیں کوئی دیوانی قائم کرجاتی ہے ، یا پھر وہ مقدمے جنہیں لڑتے لڑتے انسان دیوانہ ہوجائے۔۔۔
 
باباجی

محفلین
میرے خیال میں تو دو شادیاں ہی اس نے انتہائی قوتِ برداشت والا ہونے کا ثبوت ہیں
باقی برداشت بونس میں ملی ہوگی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
دیوانی مقدمے کا کیا مطلب بہنا ؟
میاؤں
دیوانی مقدمات ان مقدمات کو کہا جاتا ہے جن کا تعلق زمین، جائیداد، یا پیسوں کے لین دین سے متعلق ہو

اور فوجداری مقدمات ان مقدمات کو کہا جاتا ہے جن کا تعلق کرائم سے ہو، جیسے چوری سے لے کر قتل تک کے سب جرائم

دیوانی مقدمات بہت پیچیدہ ہوتے ہیں

اس لیے جب کوئی کام حد سے زیادہ لیٹ ہو جائے اور ہونے میں نہ آئے تو مذاق کے طور پر اسے بھی دیوانی مقدمہ کہہ دیتے ہیں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
دیوانی مقدمے کی بنیاد انگریزوں نے رکھی تھی ہندوستان میں اُس وقت جب گوروں کی حکومت تھی پاکستان بننے سےپہلے.اور یہ وہ مقدمے ہیں جو سالوں چلتےہیں .اور فیصلہ بہت تاخیر سے ہوتا ہے ان مقدموں کا.
مروجہ پیچیدہ عدالتی طریقہ کار انگریزوں ہی کی دین ہے
جب کہ انگریزوں سے پہلے ہر علاقے کا (سیشن جج) قاضی القضاۃ ہوتا تھا
جو اپنے علاقے کے مقدمات نمٹانے کا ذمہ دار ہوتا تھا اسلامی حکومت کی طرف سے

وہ زمانہ اچھا تھا
جب انصاف ہوتا تھا
اور وقت پر ہوتا تھا
جب مکان کچے اور لوگ سچے ہوتے تھے
 
عاطف بٹ

محفلین
دیوانی مقدمے کی بنیاد انگریزوں نے رکھی تھی ہندوستان میں اُس وقت جب گوروں کی حکومت تھی پاکستان بننے سےپہلے.اور یہ وہ مقدمے ہیں جو سالوں چلتےہیں .اور فیصلہ بہت تاخیر سے ہوتا ہے ان مقدموں کا.
یقین مانیں میں نے آج تک دیوانی مقدمے کی ایسی عمدہ تعریف قانون کی کسی کتاب میں نہیں پڑھی۔ میں وزارتِ قانون و پارلیمانی امور کو درخواست دیتا ہوں کہ اس تعریف کو مجموعہء ضابطہء دیوانی میں شامل کیا جائے۔ :)
 
یہ طنز ہے یا تعریف؟میرا خیال ہےفن ہے....lollllll
 
نیلم

محفلین
بہت شکریہ آپ کا
مروجہ پیچیدہ عدالتی طریقہ کار انگریزوں ہی کی دین ہے
جب کہ انگریزوں سے پہلے ہر علاقے کا (سیشن جج) قاضی القضاۃ ہوتا تھا
جو اپنے علاقے کے مقدمات نمٹانے کا ذمہ دار ہوتا تھا اسلامی حکومت کی طرف سے

وہ زمانہ اچھا تھا
جب انصاف ہوتا تھا
اور وقت پر ہوتا تھا
جب مکان کچے اور لوگ سچے ہوتے تھے
 
نیلم

محفلین
یہ آپ کی معصومیت کی تعریف ہے اور آپ کے علم پر طنز۔ ;)
بندہ بہنوں کی تھوڑی سی عزت ہی رکھ لیتاہے.غلطی کی گنجائش تو رہےگی.میں نے قانون پڑھا ہے نہ کبھی مقدمہ کیا ہے کسی پہ..لمٹیٹڈ سرکل ہے میرا، لمٹیٹد تعلیم ہے ،لمٹیٹڈ نالج .آپ سب بھایئوں کے پاس بہت نالج ہوتی ہیں سرکل ویسع ہیں جاب ایکسپیرینس ہےآپ لوگوں کے انٹرسٹ بھی ہوتے ہیں ان سب معملات میں .نیوز چینل آپ لوگ دیکھتےہو اور ہم لڑکیاں ڈرامہ چنیل.ہمارےانٹرسٹ بھی الگ ہی ہوتے ہیں آپ لوگوں سے.lollllll
 
گویا اب جذباتی حملہ کیا جارہا ہے۔ :p
ویسے مجھے تو ابھی تک یہ بھی نہیں پتا کہ آپ کی تعلیم کتنی ہے، آپ کہاں سے ہیں اور زندگی کی باقی تفصیلات کیا ہیں۔
 
Top