محفل کی شہریت اور شہرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
میرا خیال ہے اسے "شہرت" کا نام دیتے ہوئے منتظمین سے کچھ غلطی ہو گئی ہے ۔۔۔ میری تین پوسٹوں کو برا خیال کیا گیا ہے اور دو کو اچھا ۔۔۔ اب دو اور تین کے فرق سے "شہرت" کو کیا فرق پڑ سکتا ہے ؟؟ اس میں اگر پوائنٹ سسٹم ہوتا تو یقیننا زیادہ اچھا ہوتا جیسے کسی "مفید" پوسٹ کا شکریہ ادا کرنے پر ایک پوائینٹ کا اضافہ ہو جات اسی طرح "برے" پیغام پر منفی پوائینٹ کا اضافہ کرنے کا ایک بٹن ۔۔ علاوہ اس کے اکثر احباب کو اس کے بارے میں پتہ بھی نہیں ۔۔۔ تاہم جملے دلچسپ ہیں۔۔۔

بوچھی خالہ ! آج کل میں اختلافات سے پرہیز کر رہا ہوں ۔۔۔ ذرا سا صبر !
وسلام
 

جہانزیب

محفلین
اصل میں وی بلیٹن کے انگریزی ورژن میں اسے Reporticion یا عرف عام میں Repo پکارا جاتا ہے، جس کا ترجمہ کرتے وقت مترجم نے اسے شہرت کہا ہے ۔
 

محسن حجازی

محفلین

گویا لب شیریں کی بھی کوئی ترکیب ہوتی ہے؟ ہم تو سمجھے خدا کی دین ہوتے ہیں :grin:
وہ کیا غالب کا شعر یاد آگیا
کھا کے گالیاں رقیب بے مزہ نہ ہوا۔۔۔ لیکن پورا شعر یاد نہیں آ رہا اس میں لبوں کی شیرینی کا ذکر موجود ہے۔
ماسی ٹرائفل جاندار ہے بریانی شاندار ہے اور لب شیریں کے تو کیا ہی کہنے۔۔۔ :grin:
ہم بھی مفت میں بدنام ہیں ہم کو بھی اعزازی طور پر شریک کیا جائے۔ :cool:
 

فہیم

لائبریرین
ایک بات اکثر مذاق میں کہی جاتی ہے کہ

عقل بیچ کر پکوڑے کھالیے

محسن صاحب کے لیے یہ ہوسکتا ہے کہ

شہرت گرا کر بریانی اور ٹرائفل بمعہ لب شیریں کے مزے اڑالیے;)
 

شمشاد

لائبریرین
بس صرف آئس کریم سے لیکن ٹھہریں کون سی والی آئس کریم وہ جو میلوں ٹھیلوں میں ریڑھی والے بیچتے ہیں یا باسکن روبنز وغیرہ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوست اگر چاہیں تو اپنی پروفائل آپشنز میں جا کر اپنے شہرت والے انڈیکیٹر کو چھپا سکتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
افف :) :)

یا خدایا یہ شہرت پر اس درجہ نظر کہ کس نمبر پر ہیں :) :)

لگتا ہے کہ مختلف پراجیکٹس پر نظر رکھنے اور کام کرنے کی بجائے شہرت پر نظر رکھی جارہی ہے :) چلیں یہ بھی ٹھیک ہے لیکن پراجیکٹس کہیں رہ نہ جائیں پیچھے۔ ۔ ۔ ویسے فہیم شکریہ کہ اس دھاگے کی وجہ سے کافی اضافہ ہوا معلومات میں ، یہ شہرت اور نمبروں کی فہرست والے صفحات بھی ہوتے ہیں الگ سے۔ یہ صفحات پہلی بار دیکھے ہیں مجھے معلوم ہی نہیں تھا ۔ میں ایک بار شمشاد بھائی سے پوچھا تھا کہ پوائنٹس کیسے دیے جاتے ہیں اگر کوئی پوسٹ اچھی لگے اور پوائنٹس دینے کو دل ہو ۔
 

محسن حجازی

محفلین
بس صرف آئس کریم سے لیکن ٹھہریں کون سی والی آئس کریم وہ جو میلوں ٹھیلوں میں ریڑھی والے بیچتے ہیں یا باسکن روبنز وغیرہ؟

چاکلیٹ والی ٹھیلوں سے ملتی ہے کیا؟ :eek:
ویسے تو دنیا بھی ایک میلہ ہے جانے والے کو بھول جاتے ہیں آنے والے کی کسی کو خبر نہیں ہوتی :rolleyes:
ویسے حیرت ہے کہ اس طرح کے اعلانات تو ہوتے ہیں کہ حضرات! ایک ضروری اعلان سنئے! معروف شاعر نشتر نامرادی انتقال فرما گئے ہیں ان کی۔۔۔
تاہم اس طرح کا کوئی اعلان سننے میں نہیں آیا کہ حضرات! ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیے۔ معروف نامی گرامی ادیب نظام شکارپوری پیدا ہو چکے ہیں ان کی رسم عقیقہ بمعہ۔۔۔۔ جلد ادا کی جائے گی :grin:
اب اللہ جانے اس میں کیا بھید ہے۔۔۔ وہ ادیب ہی ہے پہلے سے طے تھا یا وہ ادیب ہوگا اس نے طے کیا۔۔۔ :confused:
بات ہے سمجھنے کی نہ سمجھانے کی۔:(
اس کے بھید وہی جانے ہماری دماغ سوزی تو ثمر لاحاصل ہی رہی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
animated087.gif


مجھے پتا ہے میں نے کونسا ایوارڈ حاصل کرنے ہیں ۔ ۔ یا لائبریری کتابیں لکھنی ہیں ۔ ۔۔ سو ٹکا کر بولتی ہوں ڈنکے کی چوٹ پے :hatoff:

شہرت تو پھر ایسے بھی خراب ہے ۔۔ ویسے بھی خراب ہے میرے کونسا یہاں رشتے طے ہونے ہیں
animated087.gif
یا میرے کون سے رشتے دار ہیں ، ،، :music:

اسلئے کم سے کم بندہ جی کھول کر ، ٹھوک بجا کر سنا تو سکتا ہے نا اگلے کو ،
شہرت کا کیا ہے ؟ آنی جانی ہے :music:


:) :)

بوچھی آپ کی دلچسپی بڑھ رہی ہے لائبریری میں آہستہ آہستہ :)
 

محسن حجازی

محفلین
حضور آپ کا خیال ہم کیسے نہیں کریں گے؟ :grin:
بہت شکریہ! ہم بھی آپ کی پسندیدہ غزلیات ڈھونڈ کر آپ کو مشہور کرتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top