شمشاد

لائبریرین
ChocolateCakeForTwo_Featured.jpg

maxresdefault.jpg

کیک بھی حاضر ہے اور کیک رس بھی۔
 
شہزاد وحید

محفلین
تعلیم بالغاں کی ایک آدھ کلاس ہونی تو چاہئے اردو محفل میں ورنہ سارے سبق بھولتے گئے تو آنے والی نسلوں کو کیا سکھایا جا سکتا۔
ہمارا داخلہ بھی کروا دیا جائے۔
آنے والی نسلیں الٹا ہمیں سکھانے میں لگی ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
تو کچھ سورس آف انکم کے آئیڈیاز دیں جن سے کمائی شروع کی جا سکتی ہو
یہ منحصر کرے گا آپ کی سکلز پر کہ آپ کو آتا کیا کیا ہے یا پھر کچھ نہیں آتاتو از سرنو سیکھنا پڑے گا۔سیکھے بنا محض آئیڈیا کی بنیاد پرکام کرنا رسکی اور نقصان کا حامل ہو سکتا ہے۔ مثال کے طورمیں انتہائی ہائی رسک کماڈتی مارکیٹ میں سونے کے فیوچرز کا لین دین کرتا ہوں اور مجھے تقریبا پانچ سال لگے اس مارکیٹ کو سمجھنے اور اس سے اچھی سٹیبل انکم جنریٹ کرنے میں۔
 
گُلِ یاسمیں

مطلب کہ اگر آپ سکھائیں اپنا ہنر یہاں تو ہم سب بھی اگلے پانچ سال میں اچھے خاصے امیر ہو سکتے ہیں۔
کب کر رہے کلاسز شروع؟
ابتدائی کلاسز سے شروع کیجئے گا۔
 
زیک

مسافر
یہ منحصر کرے گا آپ کی سکلز پر کہ آپ کو آتا کیا کیا ہے یا پھر کچھ نہیں آتاتو از سرنو سیکھنا پڑے گا۔سیکھے بنا محض آئیڈیا کی بنیاد پرکام کرنا رسکی اور نقصان کا حامل ہو سکتا ہے۔
بہت اہم۔ خاص طور پر کماڈتی مارکیٹ اور خاص الخاص کوئی بھی فیوچرز مارکیٹ
 
شہزاد وحید

محفلین
مطلب کہ اگر آپ سکھائیں اپنا ہنر یہاں تو ہم سب بھی اگلے پانچ سال میں اچھے خاصے امیر ہو سکتے ہیں۔
کب کر رہے کلاسز شروع؟
ابتدائی کلاسز سے شروع کیجئے گا۔
دنیا میں ہر کام سے کمانے کے دو طریقے ہیں۔ ایک یہ کہ رسک لے وہ کام خود کیا جائے اور کمایا جائے دوسرا یہ کہ بجائے خود وہ کام کرنے کے اس کام کو سکھانے کا کام کر کے کمایا جائے۔ جیسے کسی ٹاپ کی یونیورسٹی میں ایم بی اے بزنس کے پروفیسر خود تو بزنس کبھی نہیں کرتے لیکن روزانہ بزنس کرنا سکھاتے ضرور ہیں اسی طرح سٹاک، کماڈٹی یا فاریکس یا کسی بھی فانانشل مارکیٹ میں اکثر لوگ آپ کو ایسے ملیں گے جو جڑ سے لیکر شاخ کے آخری پتے تک انتہائی باکمال طریقے سے پڑھا یا سکھا پاتے ہیں اور اس کی تگڑی فیس بھی چارج کرتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر خود سٹاک یا کماڈٹی ٹریڈ نہیں کرتے۔ میرے ایک یونیورسٹی کے ٹیچر نے حال ہی میں فری لانسگ سکھانی شروع کی ہے اور فیس بک پر ایک پول شروع کیا کہ نائن ٹو فائیو جاب زیادہ فائدہ مند ہے یا فری لانسگ تو نیچے میں نے جواب دیا کہ دونوں سے بہتر فری لانسگ کے کورس بیچنا ہے تو غصہ کر گئے میری بات کا حالانکہ بات تو میری ٹھیک تھی۔ راز کی بات یہ کہ اوپر بیان کیئے گئے دونوں طریقوں میں سے دوسرا طریقہ زیادہ آسان اور دیر پا ہے یعنی سکھا کر کمانے والا۔ ایسے لوگ آپ کو بہت ملیں گے جو سکھاتے اور کماتے ہیں جبکہ دوسری طرف جو خود کرکے کماتے ہیں ان میں ناکام لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور کامیاب لوگ کسی کے ہاتھ آسانی سے آتے نہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
بہت دلچسپ ہے آجکل کے بچوں سے سیکھنا۔ وہ بہت کچھ جانتے ہیں جو ہمیں سیکھنے میں محنت لگتی ہے
میری اپنی تین سال کی بیٹی آئی پیڈ ایسے چلاتی جیسے اس کی اپنی ایجاد ہوں۔ یو ٹیوب پر مطلب کی ویڈیو سرچ کر لینا، ویڈیو کے مطلوب حصہ پر پہنچ جانا وغیرہ اور اس کے علاوہ روز مرہ کے معاملات میں سمجھداری۔ میں تو کہتا ہوں کہ میٹرک میں بچوں کے دس سے بارہ سال ضائع کئیے جاتے ہیں جبکہ آج کل کے بچوں کو دس سال چاہئیے ہی نہیں۔ پانچ سال کا میٹرک کر دینا چاہیے۔اور اس کے بعد مطلوب میدان میں سپیشلائزڈ سکلز سیکھنا شروع تجربہ کے ساتھ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دنیا میں ہر کام سے کمانے کے دو طریقے ہیں۔ ایک یہ کہ رسک لے وہ کام خود کیا جائے اور کمایا جائے دوسرا یہ کہ بجائے خود وہ کام کرنے کے اس کام کو سکھانے کا کام کر کے کمایا جائے۔ جیسے کسی ٹاپ کی یونیورسٹی میں ایم بی اے بزنس کے پروفیسر خود تو بزنس کبھی نہیں کرتے لیکن روزانہ بزنس کرنا سکھاتے ضرور ہیں اسی طرح سٹاک، کماڈٹی یا فاریکس یا کسی بھی فانانشل مارکیٹ میں اکثر لوگ آپ کو ایسے ملیں گے جو جڑ سے لیکر شاخ کے آخری پتے تک انتہائی باکمال طریقے سے پڑھا یا سکھا پاتے ہیں اور اس کی تگڑی فیس بھی چارج کرتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر خود سٹاک یا کماڈٹی ٹریڈ نہیں کرتے۔ میرے ایک یونیورسٹی کے ٹیچر نے حال ہی میں فری لانسگ سکھانی شروع کی ہے اور فیس بک پر ایک پول شروع کیا کہ نائن ٹو فائیو جاب زیادہ فائدہ مند ہے یا فری لانسگ تو نیچے میں نے جواب دیا کہ دونوں سے بہتر فری لانسگ کے کورس بیچنا ہے تو غصہ کر گئے میری بات کا حالانکہ بات تو میری ٹھیک تھی۔ راز کی بات یہ کہ اوپر بیان کیئے گئے دونوں طریقوں میں سے دوسرا طریقہ زیادہ آسان اور دیر پا ہے یعنی سکھا کر کمانے والا۔ ایسے لوگ آپ کو بہت ملیں گے جو سکھاتے اور کماتے ہیں جبکہ دوسری طرف جو خود کرکے کماتے ہیں ان میں ناکام لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور کامیاب لوگ کسی کے ہاتھ آسانی سے آتے نہیں۔
مختصر یہ کہ
آپ کیسے سکھانے کا سوچ رہے ہیں۔
اور پہلی باقاعدہ کلاس کب لے رہے ہیں۔
 
Top