حسان خان

لائبریرین
اللہ صحت دے۔ زکام ہے تو جوشاندہ بہت فائدہ دیتا ہے (اگر آپ کارٹی سون سے الرجک نہیں تو) تاہم زکام شروع ہوتے ہی یعنی جب جب گلے میں کیرا گرنے لگے تو استعمال شروع کر دیں۔ ویسے گرم مشروبات پیئں اور بیڈ اور کمبل سے باہر نہ نکلیں۔ اتنی گرمی ہو کہ بس پسینہ آنے ہی والا ہو :)
یہاں سردیاں شروع ہو کر پھر گم ہو گئیں۔ پچھلے ہفتے کے روز میں سوئیڈن گیا تھا تو منفی دس تک گیا تھا درجہ یخ، ابھی پھر مثبت گیارہ تھا آج تو :(

یہاں فی الحال گرمیاں ہی ہیں لیکن میں جیکٹ نما اَپَر پہنے رہتا ہوں تاکہ سینہ گرم رہے اور گرم پانی اور مشروبات ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ کل جوشاندہ بھی پی کر دیکھوں گا۔ :)
مجھے منفی درجۂ حرارت کا مزہ چکھنے کا بڑا شوق ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ اللہ بھیا آپ کو سردیاں بہت اچھی لگتی ہیں کیا
اور وہ بھی اتنی زیادہ سردی۔۔
سردی تو محسوس ہی تب ہوتی ہے جب درجہ یخ منفی دس سے نیچے جائے۔ ویسے یہاں سردیوں میں جہاں میں رہتا ہوں، وہاں منفی تیس تک تو چلا ہی جاتا ہے ہفتے دو کے لئے۔ ویسے کئی ہفتے منفی بیس سے کم اور باقی سردیاں منفی دس سے منفی بیس تک :)
صفر درجہ یخ کے آس پاس تو جیکٹ بھی کم ہی پہنتا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں فی الحال گرمیاں ہی ہیں لیکن میں جیکٹ نما اَپَر پہنے رہتا ہوں تاکہ سینہ گرم رہے اور گرم پانی اور مشروبات ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ کل جوشاندہ بھی پی کر دیکھوں گا۔ :)
مجھے منفی درجۂ حرارت کا مزہ چکھنے کا بڑا شوق ہے۔ :)
بسم اللہ کیجئے۔ یہاں اپنا ہی گھر سمجھئے اور جب دل چاہے آ جائیے :)
 
زین

لائبریرین
یہاں فی الحال گرمیاں ہی ہیں لیکن میں جیکٹ نما اَپَر پہنے رہتا ہوں تاکہ سینہ گرم رہے اور گرم پانی اور مشروبات ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ کل جوشاندہ بھی پی کر دیکھوں گا۔ :)
مجھے منفی درجۂ حرارت کا مزہ چکھنے کا بڑا شوق ہے۔ :)
پھر زیارت آجائیے حسان بھائی۔
میں پرسوں ہوکر آیا ہوں زبردست سردی پڑرہی ہے وہاں ۔
 
حسان خان

لائبریرین
پھر زیارت آجائیے حسان بھائی۔
میں پرسوں ہوکر آیا ہوں زبردست سردی پڑرہی ہے وہاں ۔
زیارت بھی بہت اچھی جگہ ہے۔ آج کل کیا درجۂ حرارت چل رہا ہے وہاں؟
پچھلے سال سکردو میں درجۂ حرارت منفی چوبیس تک جاتے دیکھا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی پچھلے ہفتے میری زبیر مرزا، مہدی نقوی حجاز، محمد احمد، انیس الرحمٰن اور م م مغل سے ملاقات ہوئی تھی۔ ماشاءاللہ سب نہایت اچھے اور نفیس انسان ہیں جن سے دنیا جہاں کی باتیں کرتے وقت پھر اٹھنے کا دل نہیں چاہتا۔ زبیر بھائی کے گھر میں اُن کے چھوٹے بھائی عامر سے بھی ملاقات ہوئی تھی اور اُن سے مل کر بھی بہت اچھا لگا۔
واہ بھئی۔ کیا زبردست ملاقات ہوئی۔ کچھ تفصیل ہی لکھ دینی تھی۔
 
حسان خان

لائبریرین
واہ بھئی۔ کیا زبردست ملاقات ہوئی۔ کچھ تفصیل ہی لکھ دینی تھی۔
م م مغل صاحب نے کہا تھا کہ وہ جب بھی کسی محفل کے بندے سے ملاقات کرتے ہیں تو اُس ملاقات کا احوال اور اپنا تاثر ضرور پیش کرتے ہیں۔ میں تو اُسی کا انتظار کر رہا ہوں، لیکن م م مغل صاحب آج کل محفل سے غائب ہیں۔
 
زین

لائبریرین
زیارت بھی بہت اچھی جگہ ہے۔ آج کل کیا درجۂ حرارت چل رہا ہے وہاں؟
پچھلے سال سکردو میں درجۂ حرارت منفی چوبیس تک جاتے دیکھا تھا۔
میرے پاس محکمہ موسمیات کوئٹہ کی جانب سے جو ای میل آتی ہے اس میں زیارت کے درجہ حرارت سے متعلق نہیں بتایا جاتا ۔ اندازا ہی بتاسکتا ہوں کہ صفر سے منفی ایک کے درمیان
 
زین

لائبریرین
ویسے میں امن سائیکل ریلی کی کوریج کے لئے گیا تھا۔ رات کو سخت سردی پڑرہی تھی۔ ہمیں کمرے میں گیس ہیٹر کی ضرورت تھی لیکن گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے ہمیں گرم کمبل سے ہی گزارا کرنا پڑا۔
 
حسان خان

لائبریرین
میرے پاس محکمہ موسمیات کوئٹہ کی جانب سے جو ای میل آتی ہے اس میں زیارت کے درجہ حرارت سے متعلق نہیں بتایا جاتا ۔ اندازا ہی بتاسکتا ہوں کہ صفر سے منفی ایک کے درمیان
ایک عام کراچی والے کے لیے صفر ہی سخت سردی جیسا ہے۔ یہاں سردیوں میں درجۂ حرارت مشکل سے آٹھ تک پہنچتا ہے اور اسی پر لوگ کانپنا شروع ہو جاتے ہیں۔ :)
 
زین

لائبریرین
پچھلے سال موسم سرما میں کراچی سے عمار بھائی ، کزن اور ان کے بھائی آئے تھے انہوں نے پوری رات سخت سردی میں ہوٹل میں جاگ کر ہی گزاری تھی ۔
 
Top