حسان خان

لائبریرین
آپ کی طبعیت کیسی ہے برادرم حسان خان
آج والدہ نے دن میں دو بار گرم یخنی پلائی اور ناک میں گرم بھاپ دلوائی جس کے بعد طبیعت میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں۔ بس گلا خشک اور کڑوا محسوس ہو رہا ہے۔ شاید یہ دوائیوں کا اثر ہو۔
آپ اپنے شب و روز کا احوال بتائیے؟ فن لینڈ میں سردیاں شروع ہوئیں کہ نہیں؟
 
قیصرانی

اللہ صحت دے۔ زکام ہے تو جوشاندہ بہت فائدہ دیتا ہے (اگر آپ کارٹی سون سے الرجک نہیں تو) تاہم زکام شروع ہوتے ہی یعنی جب جب گلے میں کیرا گرنے لگے تو استعمال شروع کر دیں۔ ویسے گرم مشروبات پیئں اور بیڈ اور کمبل سے باہر نہ نکلیں۔ اتنی گرمی ہو کہ بس پسینہ آنے ہی والا ہو :)
یہاں سردیاں شروع ہو کر پھر گم ہو گئیں۔ پچھلے ہفتے کے روز میں سوئیڈن گیا تھا تو منفی دس تک گیا تھا درجہ یخ، ابھی پھر مثبت گیارہ تھا آج تو :(
 
حسان خان

لائبریرین
ابھی پچھلے ہفتے میری زبیر مرزا، مہدی نقوی حجاز، محمد احمد، انیس الرحمٰن اور م م مغل سے ملاقات ہوئی تھی۔ ماشاءاللہ سب نہایت اچھے اور نفیس انسان ہیں جن سے دنیا جہاں کی باتیں کرتے وقت پھر اٹھنے کا دل نہیں چاہتا۔ زبیر بھائی کے گھر میں اُن کے چھوٹے بھائی عامر سے بھی ملاقات ہوئی تھی اور اُن سے مل کر بھی بہت اچھا لگا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ صحت دے۔ زکام ہے تو جوشاندہ بہت فائدہ دیتا ہے (اگر آپ کارٹی سون سے الرجک نہیں تو) تاہم زکام شروع ہوتے ہی یعنی جب جب گلے میں کیرا گرنے لگے تو استعمال شروع کر دیں۔ ویسے گرم مشروبات پیئں اور بیڈ اور کمبل سے باہر نہ نکلیں۔ اتنی گرمی ہو کہ بس پسینہ آنے ہی والا ہو :)
یہاں سردیاں شروع ہو کر پھر گم ہو گئیں۔ پچھلے ہفتے کے روز میں سوئیڈن گیا تھا تو منفی دس تک گیا تھا درجہ یخ، ابھی پھر مثبت گیارہ تھا آج تو :(
اللہ اللہ بھیا آپ کو سردیاں بہت اچھی لگتی ہیں کیا
اور وہ بھی اتنی زیادہ سردی۔۔
 
Top