محفل کا فیوائیکن

کیا محفل کا نیا فیوکین ہونا چاہیے


  • Total voters
    41

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم اختر، کچھ مجھے بھی تو پتا چلے کہ یہ فیوکین کیا ہوتا ہے۔۔اور آپ نے یہ پول پسندیدہ کلام کے فورم میں کیوں شروع کیا ہے؟
 
میرے خیال میں پہلے اس فورم کا کوئی favicon نہیں بنایا گیا ۔۔۔ اس وقت favicon وہی ہے جو phpbb میں ہوتا ہے ۔۔۔۔ اور وہ بھی ہر browser پر نظر نہیں آتا ۔۔۔
میرے خیال میں تبدیل ہونا چاہیے ۔۔۔ :eek: :eek:
:great:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر favicon سے مراد فورم کا لوگو ہے تو بالکل ہمارے پاس اپنا ایک لوگو موجود ہے جو کہ عبدالستار مناجین نے بنایا تھا۔ میں اسے فورم کی اپگریڈ کے بعد اپلوڈ کرنا بھول گیا تھا۔ وقت ملتے ہی اس کو دوبارہ اپلوڈ کرتا ہوں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اپنی سائیٹ کا فیوائیکن لگانے کیلئے ویب پیج کے
html
کے
head section
میں یہ کوڈ لکھیں
<link rel="favicon icon" href="image url">
image url
کی جگہ فیوکین کا ایڈریس لکھیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم اختر آپ اس نیچے والے آئکون کی بات کر رہے ہیں؟ مجھ سے پوسٹ میں کسی طرح embed نہیں ہورہا۔ اس بے چارے آئکون کو آپ کیوں بدلنا چاہتے ہیں؟ ویسے میری to do لسٹ میں فورم کے لیے ایک نئے سٹائل کی تیاری بھی شامل ہے۔ اگر آپ گرافک ڈیزائن سے شغف رکھتے ہیں تو فورم کے لیے نئے گرافک سیٹ کی تیاری میں ہماری مدد فرمائیں۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم دوستو یہ کچھ تھوڑے سے آئیکون بنائے ہیں۔اگر ان میں سےکوئی پسند آ جائے تو لگا لیجیے گا۔اور اگر نہ پسند آئیں تو اپنی پسند بتائیے گا کوشش کروں گا کہ آپ کے معیار کے مطابق بنا پائوں۔

favicon.ico.gif

favicon.ico%20(1).gif

favicon.ico%20(2).gif

favicon.ico%20(3).gif

favicon.ico%20(4).gif

favicon.ico%20(5).gif

favicon.ico%20(6).gif

favicon.ico%20(7).gif


favicon.ico%20(9).gif

favicon.ico%20(10).gif

favicon.ico%20(11).gif
 

اجنبی

محفلین
نبیل : فیویکون دراصل وہ آئکون ہوتا ہے جو آپ کے براؤزر کی ایڈریس بار میں ایڈریس کے بائیں جانب ظاہر ہوتا ہے ۔ جیسے ایکسپلورر میں ایڈریس کے بائیں جانب ایک چھوٹا سا ایکسپلورر کا نیلا آئیکون ظاہر ہوتا ہے ۔ اسے دکھانے کے لیے سائیٹ کی روٹ ڈائریکٹری میں ایک سولہ بائی سولہ کا آئیکون اپ لوڈ کرنا پڑتا ہے ۔ عام طور پر اسے دکھانے کے لیے کوڈ کی ضرورت نہیں پڑتی ، یہ خودی ظاہر ہوجاتا ہے ، کبھی کوڈ بھی صفحہ میں ڈالنا پڑتا ہے ۔ ویسے یہ عام طور پر اپنی مرضی سے ظاہر ہوتا ہے میرے تجربے کے مطابق ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم اختر، پہلے تو معذرت کہ مجھے آپ کی بات اتنی دیر کے بعد سمجھ آئی ہے۔ دراصل مجھے تو حالیہ فیو آئکون بھی کبھی ایکسپلورر کی ایڈریس بار میں نظر نہیں آیا جبکہ قدیر اور عتیق اسے دیکھ چکے ہیں۔ اگر آپ کوئی اور فیو آئکون دیکھنا چاہتے ہیں تو پردیسی بھائی سے فرمائش کریں کہ وہ بغیر انیمیشن کے ایک فیو آئکون بنائیں جس پر صرف محفل لکھا ہو۔
 

دوست

محفلین
میرا ووٹ نبیل بھائی کے حق میں ہے اور میں پردیسی بھائی سے درخواست گزار ہوں کہ اینیمیشن کے بغیر ایک عدد فیوآئکن بنا دیں۔
 

اجنبی

محفلین
نبیل نے کہا:
اگر favicon سے مراد فورم کا لوگو ہے تو بالکل ہمارے پاس اپنا ایک لوگو موجود ہے جو کہ عبدالستار مناجین نے بنایا تھا۔ میں اسے فورم کی اپگریڈ کے بعد اپلوڈ کرنا بھول گیا تھا۔ وقت ملتے ہی اس کو دوبارہ اپلوڈ کرتا ہوں۔

جی اردو لوگو لگا دیا گیا ہے
 
مجھے اب بات سمجھ میں آئی ہے میرے خیال میں یہ فیکون صاحب ایکسپلورر کی بجائے اوپیرا میں باآسانی جلوہ فرما ہوتے ہیں۔اور اگر ایک عدد فیوکن لگا دیا جائے تو اچھی بات ہے ویسے اوپر پردیسی بھائی نے کافی سارے خوبصورت فیوکنز لادئے ہیں جو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، اور ان میں سے کوئی سا بھی چلایا جاسکتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
یہ نیا فیویکون تو اب بھی نظر نہیں آتا، ہر براؤزر میں دیکھا ہے، ایڈریس بار اور ٹیبسمیں تو وہی پرانا گنبد نما آئیکون دکھائی دیتا ہے، نیا محفل تحریر والا محض وہاں نظر آتا ہے جہاں محفل کا صفحہ اول لکھا ہوا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں تو وہ گنبد بھی نظر نہیں آتا کہ وہ ٹیبس میں صفحات نہیں دکھاتا ہے۔
 
Top