محفل کا بچہ

قیصرانی

لائبریرین
فیس بک کی اکاؤنٹ سیٹنگز میں آپ اپنے مختلف ای میل ایڈریس دے سکتے ہیں۔ مجھے شک ہے مگر ممکن ہے غلط ہو کہ ان صاحب نے اپنے ای میل کے ساتھ ساتھ محفل کا ای میل بھی وہاں دیا ہوا ہے
لیکن پھر بھی یہ چیز واضح نہیں ہو رہی کہ محفل کی ای میلز اس کے ساتھ کیسے کنکٹ ہو رہی ہیں کہ ایک ایڈریس کی تصویر اور دوسرے ایڈریس کا متن؟
 

زیک

مسافر
لیکن پھر بھی یہ چیز واضح نہیں ہو رہی کہ محفل کی ای میلز اس کے ساتھ کیسے کنکٹ ہو رہی ہیں کہ ایک ایڈریس کی تصویر اور دوسرے ایڈریس کا متن؟
ہاٹ میل میں سوشل نیٹورکس سے کنکٹ کرنے کی آپشن موجود ہے۔ لہذا وہ فیسبک، ٹوٹر وغیرہ سے ای میل ایڈریس کے مطابق تلاش کر کے تصویر لے آتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا اب بھی اراکین کو اردو محفل کی طرف سے بھیجی جانے والی ای میل کے ساتھ بچے کی تصویر آ رہی ہے؟ اگر تصویر آ رہی ہے تو کیا وہی تصویر ہے یا تبدیل ہو گئی ہے؟
 
ابن سعید بھائی کوئی حل ملا کہ نہیں؟
شمشاد بھائی، اس میں ہم زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ در اصل آپ کو اپنے آؤٹ لک میل کی سیٹنگس میں جا کر سیکینڈری ای میل پتے میں سے محفل والی آئی ڈی ختم کرنی ہوگی اور اس کا فیس بک سے الحاق ختم کرنا ہوگا۔ اس ربط پر اس حوالے سے کچھ گفتگو موجود ہے۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی مجھے تو ویسے بھی محفل کی ای میل کے ساتھ تصویر نہیں آتی۔ میں تو ویسے ہی پوچھ رہا تھا۔
 
سعود بھائی مجھے تو ویسے بھی محفل کی ای میل کے ساتھ تصویر نہیں آتی۔ میں تو ویسے ہی پوچھ رہا تھا۔
در اصل ایسا آپ کی وجہ سے ہو رہا ہے، آپ کو ایسا نظر آئے یہ ضروری نہیں۔ اتفاق سے اسے حل بھی آپ ہی کر سکتے ہیں۔ غالباً یہ مسئلہ آپ کے آؤٹ لک کی سیٹنگز میں موجود ہے۔ :) :) :)
 

زیک

مسافر
معلوم نہیں وہی بچہ ہے یا نیا بچہ مگر اب سرخ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس بچے کی تصویر آ رہی ہے۔
 
Top