محفل کا اردو ٹیکسٹ اور ڈکشنری

آصف

محفلین
اعجاز صاحب کا نکتہ بہت اہم ہے۔ املاء کی غلطیاں بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اگر پہلے قدم کے طور پر صرف الفاظ کی فہرست بنانا ہو تو ایک اولین فہرست بنا کر جائزہ کیلئے رکھی جاسکتی ہے جو اگر 40 ہزار الفاظ بھی ہوں تو 40 لوگ دو سے تین دن میں اسے دیکھ لیں گے۔ یہ فہرست ہمارے بہت کام آسکتی ہے۔ اس میں سے ایک بنیادی تھیسارس بھی صرف دنوں کا کام ہے۔
لغت کیلئے بعد میں چھپی ہوئی ڈکشنری سے ٹائپ کیا جاسکتا ہے۔

کیا خیال ہے۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
آصف اور زکریا
میرا اشارہ محض املاء کی غلطیوں کی طرف نہیں تھا، سوال املا کو اردو تحریر کے حساب سے سٹینڈرڈائز کرنے کا بھی ہے۔ نالۂ دل کسی طرح بھی لکھا جائے، غلط تو نہیں ہے۔ لغت یا تھیسارس میں سارے امکانات جمع کرنے کی ضرورت پر میں زور دوں گا۔آپ کس کس کو بتاتے پھریں گے کہ بھائی ایک کیریکٹر ہمزہ ہے بھی ہے اور ااسے کہاں استعمال کیا جائے۔ یہی بات وہاں بھی ہے جب میں نے ’ئ‘ کی بات کی تھی۔ خود یہاں فورم میں بہت سے لوگ ’ؤ‘ کو ’ئو‘ لکھ رہے ہیں اور اکثر لکھتے بھی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بعد میں ایک اور غلطی کا پتہ چلا۔ نالۂ دل کو ہی ایک اور طریقے سے بھی لکھا گیا ہے:
نالہ دل
اس طرح چار طریقوں سے ہمزہ یا کا استعمال ہوا ہے، اور یہ بھی محض غالب ٹائپ کرنے والوں میں (جس میں خاص کر فریب اور رضوان کی کارگردگی ہے۔ آپ دونوں کو میں قطعی الزام نہیں دے رہا، اس لئے برا نہ مانیں۔ ایسی ہی اغلاط ہم سب کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں اور احساس بھی نہیں ہوتا جب تک کہ ان خطوط پر نہ سوچا جائے کہ کوئی سپیل چیکر پروگرام اپنی منطق کے حساب سے کہاں اغلاط پہچان سکتا ہے۔
 

عارف

محفلین
اعجاز صاحب،

السلام علیکم- میری رائے میں‌ ہر سپیل چیکر غلطیاں‌ کرتا ہے- یہ عام طور پر نامکمل فہرستِ الفاظ کی وجہ سے ہوتا ہے اور اسکے حل کے طور پر ہم الفاظ اس فہرست میں‌ ڈال سکتے ہیں-

میری نظر میں‌ اعراب کی وجہ آنے والے مسائل کا ایک حل second phase matching without diacritics/a'rab ہے- اس قسم کے مسائل کے تکنیکی حل موجود ہیں-

--
عارف زبیری
 

الف عین

لائبریرین
اعراب کی حد تک اگر حل موجود ہے تو یہ بے حد خوش آئند ہے۔ لیکن ہمزہ ی اور ہمزہ ہ والے مسائل کا تعلق کیریکٹر سیٹ سے ہے اس لئے شاید یہ سارے امکانات فہرست میں دینے ہوں گے۔ نالہ اور دل دونوں الفاظ شامل ہونے پر سپیل چیکر غلطی نہیں دکھائے گا، محض جہاں وہ نالۂ کی جگہ کچھ اور پڑھے تو دکھا سکتا ہے۔ (یہ مثال اچھی مل گئی ہے مجھے)
 

عارف

محفلین
ذرا اس پر نظر ڈالیں: http://www.apniurdu.com

ویب سروس کے استعال کے ذریعے کچھ الفاظ کے معنی یہاں سے لئے جاسکتے ہیں- ان سے تعاون کے لئے contact بھی کیا جاسکتا ہے-

اور ڈکشنری کی تکمیل کے بعد اس قسم کی ویب سروس مہیا کی جاسکتی ہے-
 
Top