محفل چائے خانہ

فاتح

لائبریرین
نبیل بھائی ، خاطر جمع رکھیں صرف ایک پٹھان کے آنے سے چائے خانہ ٹرک ہوٹل نہیں بننے والا۔ :grin:
بقول مشتاق یوسفی پٹھان کسی قوم یا ذات کا نہیں بلکہ ایک کیفیت کا نام ہے جو کسی بھی شخص پر کسی بھی وقت طاری ہو سکتی ہے لہٰذا ڈر اس کیفیت کے طاری ہونے کا ہے۔:)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بھئی پینے والے تو کسی کی چشم سے بھی فیضیاب ہو سکتے ہیں۔ صرف اسد کی چائے پر ہی کیا موقوف۔

کیفیتِ چشم اُس کی تجھے یاد ہے سودا؟
ساغر کو مرے ہاتھ سے لیجو کہ چلا میں

 

مغزل

محفلین
مے ۔۔۔ اے ہے ۔۔
میرزا اسد اللہ خاں غالب چائے خانہ کے سامنے گزررہے ،تو مے کے نا م پر کان کھڑے ہوگئے
اور سیدھا آدھمکے چائے خانہ میں ۔۔
اب یوں چائے اور مے کا نسبتی شجرہ معلوم ہوا تو بے اختیار کہہ اٹھے
’’ میاں یہ مے ہے مگس کی قے نہیں ہے ‘‘
ہائے غافل کہ ’’ تو نے پی ہی نہیں ‘‘
چائے خانے کے داخلی دروازے ایستادہ پیپل کے درخت سے کسی ہمنوا پرندے کی آواز آئی
’’ پی کہاں ‘‘ ---- ’’ پی کہاں ‘‘ ---- ’’ پی کہاں ‘‘ ---- ’’ پی کہاں ‘‘ ----
غالب ( بڑبڑاتے ہوئے ) اری کمبخت میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں‌
--’’ ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں ‘‘--’’ ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں ‘‘
منھ میں گلوری تحلیل ہوئی تو اگلدان نہ پاکر پیک ایک جانب استوار کی جو۔۔۔۔
حسبِ منشا یاد کی سفید اچکن پر پجریدی ( پان کی پیک پر مشتمل تجرید کو کہتے ہیں ) فن کا اعلی ٰ نمونہ بنے منھ چڑانے لگی۔
اور غرائے ۔۔بھئی لاحول ولا۔۔ اب کیا یہ بے نطق پرندہ ہماری اصلاح کرے گا۔
اصلاح کے لفظ سے جون ایلیا ( جو ایک میز کے نیچے غرقِ مئے ناب تھے ) کے کان ’’ ہاؤں ‘‘ ( کھڑے ) ہوئے ۔
میزکے نیچے سے سر ابھارا ۔۔ اور لہک کر بولے ۔
’’ کچھ لوگ کئی لفظ غلط بول رہے ہیں
اصلاح مگر ہم بھی اب اصلا نہ کریں گے ‘‘
کان کھڑے ہونے کا سلسلہ مبادا جاری رہتا مگر بابا جانی ( الف عین ) کے ’’ دھموکے ‘‘ نے ہماری پیٹھ پر دو ہتھڑ کا محاورہ ثبت کردیا
اور یوں ہمارے کان کھڑے کیا ہوئے کہ ہم اپنے کان لپیٹ کر ہی رہ گئے ۔

نوٹ :: امید ہے سلسلہ جاری رہے گا ، وارث صاحب اور دیگر ہم منصب افراد کی اجازت سے میں‌اسے باقائدہ ایک تمثیل کی ہیت میں جمع کررہا ہوں ۔
 

مغزل

محفلین
لو جی کل ہم نہ آسکے تو کوئی بھی نہ آیا چائے خانے میں ، ویسے کل بھی عجیب رہی ہم ( خواجہ رضی حیدر، ممتاز رفیق، شاہد حمید، شاداب احسانی، احسن سلیم ، فہیم شناس کاظمی ،) عنابی ہوٹل پر براجمان تھے کہ حالات خراب ہوگئے ، شدید فائرنگ ہورہی تھی ۔ گلستانِ جوہر میں ہی رکنا پڑگیا ، سو حاضر نہ ہو سکا ، ( یہ کہیے میرے حصے کی چائے کس نے پی تھی ؟؟)
 

مغزل

محفلین
چائے خانہ کے سامنے بیٹھے ایک فقیر نے ’الگج ‘‘ چھیڑ دی۔
’’ چائے چائے کردی میں آپے چائے ہوئی ‘‘
صاحبو آپے چائے کیا ہوئی کہ چینی آپے سے باہر ہوگئی
اور عدم دستیابی کے دور میں‌دستیابی پر 85 روپے کلو تک جاپہنچی،
چائے مہنگی ہوئی اور شاعروں ادبیوں کی جیب قحط سالی کا منظر پیش کرنے لگی ۔۔۔
بس ہونا کیا تھا ، ۔۔












چائے خانہ بند کرنا پڑ گیا ۔
 

مغزل

محفلین
صاحبو ہم نے کیا چائے خانہ بندکرنے کا مراسلہ لکھا کہ چائے خانہ ویران ہوگیا ، ارے بھئی ۔ ’’ ہم کا مافی دئی دو ہم سے بھول ہوگئی ‘‘
 
دوستو آج میں پاکستان جارہا ہوں سالانہ چھٹی کے سلسلے میں۔ گمان غالب ہے کہ چھٹی کی گہما گہمی اور مصروفیات میں اردو محفل پر حاضری نہ دے سکوں۔ انشاء اللہ امید ہے کہ واپسی پر پھر سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اگر دانستگی یا نادانستگی میں میری کسی بھی بات سے کسی رکنِ محفل کا دل دُکھا ہو یا بدمزگی و کوفت ہوئی ہو تو دل کی گہرائیوں سے معافی کا طلبگار ہوں۔ ۔ ۔ ۔یار زندہ صحبت باقی۔
لیہہ او یار حوالے رب دے، میلے چار دناں دے​
 

ظفری

لائبریرین
بڑی مشکل سے اپنے اثرو رسوخ کو استعمال کرکے ایک بوری چینی حاصل کی ہے ۔ اسے محفلِ چائے خانہ کے تہہ خانے میں چھپادیجیئے گا ۔ تاکہ کچھ دن غریب شعراء و ادیبوں کی زباں بے لطف نہ رہے ۔ اسی بات پر پہلی چائے کی پیالی میرے لیئے بنادیجیئے ۔ ویسے اس محفلِ چائے خانہ کا کرتا دھرتا کون ہے ۔ ؟ ;)
 

ظفری

لائبریرین
دوستو آج میں پاکستان جارہا ہوں سالانہ چھٹی کے سلسلے میں۔ گمان غالب ہے کہ چھٹی کی گہما گہمی اور مصروفیات میں اردو محفل پر حاضری نہ دے سکوں۔ انشاء اللہ امید ہے کہ واپسی پر پھر سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اگر دانستگی یا نادانستگی میں میری کسی بھی بات سے کسی رکنِ محفل کا دل دُکھا ہو یا بدمزگی و کوفت ہوئی ہو تو دل کی گہرائیوں سے معافی کا طلبگار ہوں۔ ۔ ۔ ۔یار زندہ صحبت باقی۔
لیہہ او یار حوالے رب دے، میلے چار دناں دے​

آپ کی غیر موجودگی کو ہر طرح سے محسوس کیا جائے گا ۔ رہی کوفت اور بدمزگی کی بات تو وہ تو وہیں ہوتی ہے جہاں دل سے دل کی بات ہوتی ہے ۔ لہذا اس سلسلے میں بےفکر رہیں ۔ اللہ آپ کا سفر خوشگوار اور کامیاب بنائے ۔ آمین ۔ ہمارے لیئے دعا کرتے رہئے گا ۔ :)
 

مغزل

محفلین
ظفری بھیا، چائے خانہ وارث صاحب کا ورثہ ہے ، جب سے وہ منتظم کیا ہوئے ہم منتظر ہی رہتے ہیں آمد کے ۔ ویسے ایک گڈ نیوز ہے کہ منشایاد صاحب کو ہم نے محفل میں آنے پر آمادہ کرلیا ہے ، انشا اللہ جلد ہی وہ ہماری رہنمائی کرتے نظر آئیں گے۔والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
قبلہ یہ چائے خانہ محترم جنابِ نبیل کا ہے کا انہی کا 'برین چائلڈ' ہے۔ خاکسار تو یہاں 'چائلڈ لیبر' کے سلسلے میں پھنسا ہوا ہے، اور "اوئے اسد اوئے اسد، دو کپ، تین کپ لانا' کی آوازیں ہی جان نہیں چھوڑتیں ;)
 

مغزل

محفلین
جی ہاں مستو رات کے لیے پردے کا خاص انتظام ہے کہ نامحرموں سے نہ تو بات کرسکتی ہیں اور نہ ہی انہیں سن سکتی ہیں ۔ ہی ہی ہی ہ
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ آئی بھی یہاں، اس کو چائے بنانے کی ذمہ داری سونپی بھی، وہ پلٹ کر آئی ہی نہیں۔
 
Top