محفل چائے خانہ

mfdarvesh

محفلین
آج اقبال ڈے پہ ایک شعر یاد آگیا ہے:


بے خطر کود پڑاآتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشا لب بام ابھی
 
یوم اقبال پر حضرت اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی زمین میں میری اک غزل احباب کی نذر

اس شہر ِ صدآشوب میں اتری ہے قضا دیکھ
فرعون بنے بیٹھے ہیں مسند کے خدا دیکھ

بیٹھا ہے ہما رہزن و غدار کے سر پر
معصوم پرندے کی ہے معصوم ادا دیکھ

سوئی ہے کفن اوڑھے جو مزدور کی بیٹی
افلاس کے ہاتھوں پہ جلا رنگِ حنا دیکھ

ہر لحظہ بدلتے ہوئے دستور یہ منشور
قاتل کی شہیدوں کے مزاروں پہ دعا دیکھ

ابلیس ِ زماں تخت نشیں ہیں کہ گداگر
دنیائے سیاست کے یہ کشکول و گدا دیکھ

ہر جرم کی تعزیر و سزا لکھتے ہیں اغیار
مشرق کے اسیروں کو یہ مغرب کی عطا دیکھ

جو بحر ِ طلاطم تھے، جزیروں کے ہیں قیدی
زندان ِ بھنور، موج ِ بلا، رقص ِ قضا دیکھ

درویش کی غزلوں میں ہے اقبال کا پیغام
،، کھول آنکھ زمیں دیکھ فلک دیکھ فضا دیکھ،،

فاروق درویش
 

شمشاد

لائبریرین
بوریا بستر یہیں چھوڑ جائیں کہ اردو محفل کا ہے اور واپسی پر آتے ہوئے اپنی "اُس" کو بھی ادھر ہی لیتے آئیے گا۔
 

میم نون

محفلین
جی میں کہیں نہیں جانے والا بس اس ادبی محفل کو چھوڑ کر اپنے چائے خانے کا قبضہ واپس لینے جا رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
کون سے چائے خانے کی بات کر رہے ہیں؟ وہ تو میونسپل کارپوریشن والوں نے ضبط کر کے ناعمہ کو ٹھیکے پر دے دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی نثر نگار، کوئی شاعر، کوئی تنقید نگار، اردو ادب سے تعلق رکھنے والے، یہ سب کے سب کہیں اور مصروف ہیں شاید۔
 

محمد امین

لائبریرین
میں اپنی پرانی بے وزن غزلوں کو درست کرنے کا سوچ رہا ہوں۔۔۔ فی الحال تو "کیا کیجے" کو پکڑ کر بیٹھا ہوا ہوں۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
لوز ٹاک سے اقتباس:


انور مقصود: جناب آپ کو تو صرف بہانہ چاہیے حکومت کو برا بھلا کہنے کا۔ حکومت کچھ بھی کرے ، آپ تنقید ہی کریں گے۔ اس ہی مثال کو لیجیے، حکومت نے آپ کے فائدہ اور حفاظت کے لیے، آپ سے کہا کہ چند دن کے لیے کلفٹن سے کہیں اور چلے جائیں، سیلاب اور طوفان کا خطرہ ہے۔ آپ اس پر بھی تنقید کرتے ہیں۔
معین آختر: میاں انور! کیا بات کرتے ہو؟ ہماری حفاظت کے لیے خالی نہیں کرایا، اصل مقصد زمین پر قبضہ کرنا ہے۔ لوگ گھر چھوڑیں گے اور ہم ان کی زمین آپس میں بانٹ لیں گے۔ رہے نام اللہ کا!!!۔
انور مقصود: (غصے سے) جناب کلفٹن میں تو وزیر اور مشیر بھی رہتے ہیں! وہ بھی تو ڈوب جائیں گے۔ ان کی جان کو بھی تو خطرہ ہے۔ آپ کیسی بات کر رہے ہیں! گھر تو وہ بھی خالی کر رہے ہیں، وہ بھی آپ کی طرح ہیں۔
معین اختر: (تھوڑی خاموشی کے بعد) میاں انور! وہ نہیں ڈوبیں گے کیونکہ ڈوبنے کے لیے غیرت چاہیے ہوتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی امین میاں سچ پوچھو تو مزہ آ گیا۔ وہ کیا ہے کہ معین مرحوم بہت اچھا فنکار تھا۔

ایسی چیزیں ڈھونڈ کر لاؤ تو طبیعت بھی بہلے۔ خوش رہو میاں۔

وہ جو معین نے آخر میں چند الفاظ کہے تھے۔ ان کی روشنی میں دیکھو، لیکن روشنی میں کیسے دیکھو گے، وہاں تو لوڈ شیڈنگ نے مت ماری ہو گی، ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ ایسا کرو کہ سورج کی روشنی میں دیکھا جائے تو آجکل کے سارے وزیر، ساری کابینہ اور حکومتی ٹولہ تو کبھی بھی نہیں ڈوب سکتا۔
 

محمد امین

لائبریرین
بھئی امین میاں سچ پوچھو تو مزہ آ گیا۔ وہ کیا ہے کہ معین مرحوم بہت اچھا فنکار تھا۔

ایسی چیزیں ڈھونڈ کر لاؤ تو طبیعت بھی بہلے۔ خوش رہو میاں۔

وہ جو معین نے آخر میں چند الفاظ کہے تھے۔ ان کی روشنی میں دیکھو، لیکن روشنی میں کیسے دیکھو گے، وہاں تو لوڈ شیڈنگ نے مت ماری ہو گی، ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ ایسا کرو کہ سورج کی روشنی میں دیکھا جائے تو آجکل کے سارے وزیر، ساری کابینہ اور حکومتی ٹولہ تو کبھی بھی نہیں ڈوب سکتا۔

ہاہاہاہہا یہ آخری جملہ اپ نے کب شامل کیا۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کب شامل کیا میاں؟ اُسی وقت لکھا تھا، تمہاری نظر چُوک گئی ہو گی جو نظر سے نہیں گزرا۔

ہم تو آج تم سے مزید کی امید لگائے بیٹھے تھے۔
 

محمد امین

لائبریرین
50 سے 80 وولٹ آرہے ہیں 220 کی جگہ بجلی کی لائن میں۔۔۔۔ اس وقت تو دماغ گھوم رہا ہے ۔۔تھوڑی بجلی اور مزاج بہتر ہو تو کرتا ہوں کچھ تلاش۔۔۔۔
 
Top