محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

ہم عموما جس وقت کو "بھلے وقتوں" سے تعبیر کرتے ہیں وہ فورمز کا دور تھا ... فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ نے ابھی اتنی مضبوطی سے پنجے نہیں گاڑھے تھے ... اس لیے جن لوگوں کو محض وقت گزاری کرنا ہوتی تھی وہ بھی مختلف فورمز کا استعمال کرتے تھے اور صارفین کی اکثریت اسی قبیل سے ہی تعلق رکھتی تھی. ان لوگوں کو جب وقت گزاری کے لیے سوشل میڈیا میسر آگیا تو وہ سب آہستہ آہستہ ادھر کے ہی ہو رہے. سن 2012/13 کے بعد فورمز کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی اور صرف وہی فورمز سروائیو کر سکے جہاں کسی مخصوص فیلڈ کا یا تکنیکی کام ہو رہا تھا.
اردو محفل کا اس دور میں اب تک سروائیو کرنا خود اپنے آپ میں بڑی بات ہے لیکن میری رائے یہی ہے مستقبل میں اگر محفل کو برقرار رکھنا ہے تو نئے اراکین شامل کرنا پڑیں گے اور اس ریکروٹمنٹ کے لیے سوشل میڈیا ہی بہترین میدان ہے. سوشل میڈیا پر محفل کے فعال اکاؤنٹس کا موجود ہونا بہت ضروری ہے ... اور فی الوقت یہ فعالیت صرف باٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے.
بدقسمتی سے میں پروگرامنگ سے بالکل نا بلد ہوں، ورنہ میں خود یہ قدم اٹھا لیتا. ہاں یہ ہے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بن جائیں تو ان کی تشہیر کے لیے مالی تعاون ضرور کر سکتا ہوں.
متفق۔۔
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
محفل کا سونا پن اس وجہ سے نہیں ہے کہ یہاں تخلیقی صلاحیت کی کمی ہے یا ارکان کی تعداد کم ہے ۔ شاید ہم وزیٹرز کو انگیج نہیں کر پا رہے ۔ ایک زمانہ تھا کہ انگیجمنٹ کے لیئے ہم لوگ کہانی لکھنے کا کھیل ، بیت بازی ، تعارف وغیرہ کے دھاگے شروع کرتے تھے ۔ اب وقت آگے جا چکا ہے لوگوں کی دل چسپیاں مختلف ہیں ۔ گیمز پر گفتگو ، چیٹ کوڈز ، ٹرکس ، سیاست پر گفتگو ، فیشن پر گفتگو ، غرضیکہ عنوانات بے شمار ہیں صرف وقت کے مطابق ان کا چنا جانا اور انہیں رواں کرنا ضروری ہے ۔ یہ میری رائے ہے غلط بھی ہو سکتی ہے صاحبان سے اصلاح کی گذارش ہے
 
محمداحمد

لائبریرین

فیصل بھائی آپ کو محفل میں دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ آپ بھی محفل کے اولین ساتھیوں میں سے ہیں۔

دلچسپیاں تو واقعی بدل گئی ہیں اور یہاں ہم جیسے اراکین ہیں جو فسانہء گل و بلبل سے آگے کی بات نہیں کرتے۔ محفل کی نئی نسل کو چاہیے کہ روز بروز نئے نئے موضوعات پر گفتگو شروع کرے۔ :)
 
ایسا ہی ہے، وقت کے ساتھ چلنا ضروری ہے ۔ کبھی ٹیپ ریکارڈر ایک عیاشی ہوا کرتا تھا جب کہ آج زمانہ ڈیجیٹل ہے تو اب بھی ٹیپ ریکارڈر ڈھونڈنے والوں کو یا تو سنکی سمجھا جاتا ہے یا پھر انٹیک کلیکٹر ۔ ہم زمانہ شاید نہیں
 
محمد عبدالرؤوف

پھر تو اس بات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ نئے دور سے قدم سے قدم ملانے کے لیے کون کون سی تبدیلیاں یا اضافے کیے جائیں۔
 
Top