محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
قابلِ عز و وقار اساتذہ اور محفل کے نئے و پرانے اور سب سنجیدہ مزاج لوگ، السلام علیکم!
آپ سب صاحبان کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں کہ محفل پر چھائی ہوئی اس پژمردگی کے کیا اسباب ہیں اور دوبارہ محفل کو بھر پور انداز میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے کس کس عوامل کی ضرورت ہے۔
گئے وقتوں کی بات ہے محفل میں کیا ہی مثبت موضوعات پر عالمانہ گفتگو ہوا کرتی تھی۔ فنِ تحریر پر دسترس رکھنے والے دوستوں کی تحاریر شاملِ محفل ہوا کرتیں۔ شعراء حضرات کی نئے نئے کلام سے حظ اٹھایا جاتا رہا۔ اردو فونٹس پر کام کیا جا رہا تھا۔ اب لے دے کر ایک لائبریری کا ہی کام چل رہا ہے۔
اگرچہ کچھ دوستوں کی جانب سے ایک دوسری لڑی میں جواب بھی موصول ہوئے ہیں۔ لیکن اس لڑی میں براہِ کرم محفل کی بہتری کے لیے اپنی اپنی تجاویز عنایت فرمائیں۔
الف عین ، محمد خلیل الرحمٰن ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، محمداحمد ، شمشاد ، سید عمران
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
میرا موقف بہت سادہ ہے۔ پلیٹ فارم بنا دیا گیا ہے اور اب یہ ہم پر ہے کہ اسے کس طور پر استعمال کرتے ہیں۔ سال گزشتہ میں عبدالروؤف بھائی، گل یاسمین ، سیما علی صاحبہ، اور سید عمران بھائی بالخصوص متحرک رہے تو محفل میں بے رونقی قدرے کم ہو گئی تھی۔ اس سے بڑھ کر کیا ہوتا کہ محفل مشاعرہ کا انعقاد تک کروایا گیا۔ محفل کے کرتا دھرتا افراد کو ہر سال کم از کم ایک فعال رکن کو انتظامیہ میں شامل کرنا چاہیے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
محفل کے کرتا دھرتا افراد کو ہر سال کم از کم ایک فعال رکن کو انتظامیہ میں شامل کرنا چاہیے۔

اب تک میں نے جو دیکھا ہے اُس کے مطابق محفل کی انتظامیہ منتخب کرتے ہوئے یہی روش اپنائی جاتی ہے۔ لیکن جو متحرک رکن انتظامیہ میں شامل ہو جاتا ہے اس کی فعالیت خطرناک حد تک کم ہو جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس رکن کو ہر لڑی میں کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے اور اس کی ذاتی رائے کو بھی ذاتی رائے نہیں سمجھا جاتا۔

دیگر وجوہات کا مجھے اندازہ نہیں ہے یعنی دیگر وجوہات کافی پراسرار ہیں۔ :)

میری رائے یہ کہ محفل کی رونق انتظامیہ سے نہیں بلکہ اراکین سے ہوا کرتی ہے۔
 

علی وقار

محفلین
جو متحرک رکن انتظامیہ میں شامل ہو جاتا ہے اس کی فعالیت خطرناک حد تک کم ہو جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس رکن کو ہر لڑی میں کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے اور اس کی ذاتی رائے کو بھی ذاتی رائے نہیں سمجھا جاتا۔
یہ تو واقعی خطرناک روش ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کیا محفل کے ٹیک وزرڈز کوئی باٹ بنا سکتے ہیں جو محفل سے روزانہ کچھ پوسٹس کو خودکار طریقے سے محفل کے آفیشل فیس بک ٹوئیٹر اکاؤنٹس پر شیئر کردے ۔۔۔ شاید اس طرح سوشل میڈیا سے فورم پر ویب ٹریفک لایا جا سکے؟

اگر محفلین کے ورڈل اردل نڑدل وغیرہ کے نتائج ہی سوشل میڈیا پر شئر ہوتے رہیں تو دیکھنے والے یہی سمجھیں گے کہ بڑی وائبرینٹ کمیونٹی ہے۔ :) :) :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اگر محفلین کے ورڈل اردل نڑدل وغیرہ کے نتائج ہی سوشل میڈیا پر شئر ہوتے رہیں تو دیکھنے والے یہی سمجھیں گے کہ بڑی وائبرینٹ کمیونٹی ہے۔ :) :) :)
ویسے نیا آنا والا ممبر تو پہلے پہل محفل سے خود محظوظ ہوتا ہے۔ پھر مانوس ہونے کے بعد ہی محفل کی رونق کا سبب بن سکتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں
غزنوی میں تڑپ ایسی پیدا ہوئی کہ بار بار محفل کے چکر لگ رہے ہیں۔:)
آنکہ محفل کے صاحبِ علم حضرات اپنی مصروفیات کا کچھ حصہ محفل کے لیے وقف نہ فرمائیں۔
صاحبِ علم اپنی مصروفیت کا کچھ حصہ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔:)
یقین مانیے! میں نے سینیئرز پر خدانخواستہ کوئی الزام نہیں لگایا۔ لیکن جو وجوہات مجھے سمجھ آئیں وہ بیان کر دیں۔
میرا ماننا ہے کہ مجھ جیسے بے علمے چاہے کتنے ہی مراسلے کر لیں اساتذہ کے مراسلوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی محفل کی رونق بڑھا سکتے ہیں۔
اساتذہ تو نہیں البتہ استانی آ گئی ہیں۔ :)
اساتذہ کے مراسلوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی محفل کی رونق بڑھا سکتے ہیں۔

اساتذہ کے مراسلوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی محفل کی رونق بڑھا سکتے ہیں۔
شکریہ شکریہ۔ :)
اصل نورتن واپس آئیں اور محفل کو چار چاند لگائیں
آ گئے۔ چار کی بجائے پانچ چھ چاند لے آئے ہیں۔ :)
چونکہ محفل کی "کریم" محفل پر فعال نہیں ہے تو ان لڑیوں میں پرانے والے چسکے دیکھنے کو نہیں ملتے۔ :)
کریم کے نام بدل گئے ہیں ورنہ وہی فعال رہتے ہیں۔:)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
غزنوی میں تڑپ ایسی پیدا ہوئی کہ بار بار محفل کے چکر لگ رہے ہیں۔:)

صاحبِ علم اپنی مصروفیت کا کچھ حصہ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔:)

اساتذہ تو نہیں البتہ استانی آ گئی ہیں۔ :)



شکریہ شکریہ۔ :)

آ گئے۔ چار کی بجائے پانچ چھ چاند لے آئے ہیں۔ :)

کریم کے نام بدل گئے ہیں ورنہ وہی فعال رہتے ہیں۔:)
ست بسم اللہ 😊
 

سیما علی

لائبریرین
آ گئے۔ چار کی بجائے پانچ چھ چاند لے آئے ہیں۔ :)
جیتی رہیے اور ایسے ہی پانچ چھ چاند لگاتی رہیے آپکی آمد ہی اتنی پیاری ہے کہ چاندنی پھیل گئی محفل میں بہت ڈھیر سارا پیار ۔
پروردگار ہنستا بستا رکھے آمین ❤️🥰❤️🥰❤️
 

شمشاد

لائبریرین
محمد عبد الرؤوف بھائی نے بہت اچھی لڑی کا آغاز کیا ہے۔

گئے وقتوں میں بہت زیادہ اراکین فعال ہوا کرتے تھے اور باقاعدگی سے محفل میں حاضری دیا کرتے تھے۔طرح طرح کے کھیل کھیلے جاتے تھے۔ باقی ساری لڑیاں تو وقت کی نذر ہو گئیں، سوائے ا ب پ والی لڑیاں یا ایک دو شعر و شاعری کی لڑیاں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ نئے کھیل شروع کیے جائیں اور کھیل بھی ایسے جن میں اراکین دلچسپی لیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سیما جی! انسان ہر جگہ پورا نہیں پڑ سکتا۔ ترجیحات طے کرنی ہی پڑتی ہیں ۔ :)
یہیں سے مسائل شروع ہوتے ہیں۔

لیکن شاعر صاحب فرماتے ہیں :

تم جانو غیر سے جو تمہیں رسم و راہ ہو
ہم کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو۔

:) :) :)
 
ہم عموما جس وقت کو "بھلے وقتوں" سے تعبیر کرتے ہیں وہ فورمز کا دور تھا ... فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ نے ابھی اتنی مضبوطی سے پنجے نہیں گاڑھے تھے ... اس لیے جن لوگوں کو محض وقت گزاری کرنا ہوتی تھی وہ بھی مختلف فورمز کا استعمال کرتے تھے اور صارفین کی اکثریت اسی قبیل سے ہی تعلق رکھتی تھی. ان لوگوں کو جب وقت گزاری کے لیے سوشل میڈیا میسر آگیا تو وہ سب آہستہ آہستہ ادھر کے ہی ہو رہے. سن 2012/13 کے بعد فورمز کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی اور صرف وہی فورمز سروائیو کر سکے جہاں کسی مخصوص فیلڈ کا یا تکنیکی کام ہو رہا تھا.
اردو محفل کا اس دور میں اب تک سروائیو کرنا خود اپنے آپ میں بڑی بات ہے لیکن میری رائے یہی ہے مستقبل میں اگر محفل کو برقرار رکھنا ہے تو نئے اراکین شامل کرنا پڑیں گے اور اس ریکروٹمنٹ کے لیے سوشل میڈیا ہی بہترین میدان ہے. سوشل میڈیا پر محفل کے فعال اکاؤنٹس کا موجود ہونا بہت ضروری ہے ... اور فی الوقت یہ فعالیت صرف باٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے.
بدقسمتی سے میں پروگرامنگ سے بالکل نا بلد ہوں، ورنہ میں خود یہ قدم اٹھا لیتا. ہاں یہ ہے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بن جائیں تو ان کی تشہیر کے لیے مالی تعاون ضرور کر سکتا ہوں.
 
Top