محفل فورم کا نیا ہیڈر!

نبیل

تکنیکی معاون
mehfil_logo.jpg

السلام علیکم،
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، محفل فورم پر ایک نیا ہیڈر شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ محفل فورم کی تیسری سالگرہ پر اس کے لیے ہمارے نہایت عزیز اور مخلص دوست فہد (ابوشامل) کا تحفہ ہے۔ فہد ایک باصلاحیت گرافک آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے یہ ہیڈر گرافک بہت محنت اور عرق ریزی سے تیار کیا ہے۔ اللہ تعالی انہیں اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں نے ان کی ہدایات کے مطابق اس ہیڈر گرافک کو فورم پر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ میں فہد کے کام کے ساتھ انصاف کر پایا ہوں یا نہیں۔ میں جلد ہی فورم کی دوسری ویب ٹو تھیمز کو بھی بحال کر دوں گا اور ان میں بھی اسی گرافک کو زیر استعمال لایا جائے گا۔
والسلام
 
الحمد للہ!

اس بار انتہائی کامیابی سے یہ ہیڈر منسلک ہو گیا ہے۔ اور خوبصورتی میں تو ویسے بھی کلام نہیں۔ :)

جزاکم اللہ!
 
ماشاءاللہ بہت پیارا لگ رہا ہے۔ فہد برادر آپ کو اس ہیڈر کی تخلیق اور نبیل برادر آپ کو اس ہیڈر کی کامیاب شمولیت پر مبارکباد
 

شہزاد وحید

محفلین
ہیڈر نہایت عمدہ ہے۔محفل کسی بھی اردو فارم سے بہتر ہے۔تقریبا ہر ضروری جگہ پر ترجمہ کیا گیا ہے، جو کہ محفل کی ایک خوبی ہے۔بس "جواب"،"اقتباس" اور شکریہ کے بٹن اگر ٹرانسپیرنٹ بیک گرائونڈ پر بنائے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔اور محفل کا جوDefaut Style ہے وہ کسی بھی اور سٹائل سے بہتر ہے۔
 

شکاری

محفلین
ابو شامل خوبصورت ہیڈر ڈیزائن کرنے کا بہت شکریہ۔ یہ فونٹ کونسا ہے ڈاؤنلوڈنگ کا ربط دیں۔
 
Top