تعارف محب کی واپسی



بالکل پرانے ممبر ہیں اتنے پرانے کہ ہم لوگ اب انہیں محفل کے آثار قدیمہ کے طور پر یاد کر سکتے ہیں :happy:

میں یہاں ذکر کر دوں کہ محب علوی نے نہ صرف اردو لائبریری بلکہ محفل فورم کے دیگر پراجیکٹس اور زمرہ جات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے :applause:


آدمی کو اتنا بھی پرانا نہیں ہونا چاہیے :biggrin:

میں بھی یہاں ذکر کر دوں کہ عارف صاحب میرے پاس ایم ایس این میں شامل ہیں اور انہیں یاد بھی نہیں میں۔

انقلابات ہیں زمانے کے
وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے:laughing:
 

ظفری

لائبریرین

بس رضوان بھائی کی کمی ہے اب یہاں ورنہ آپ لوگوں‌کی مثلث مکمل ہوجاتی

رضوان بھائی کا گھوڑا تو حسب معمول پھر پنکچر ہوگیا تھا ۔ دوسرا گھوڑا ادھار لیا تو شومیِ قسمت شادی کا گھوڑا ملا ۔ پھر کیا تھا بھابھی سے اب تک ڈانٹ کھا رہے ہیں ۔ محفل بھی اب ان کے لیئے شجرِ ممنوعہ بن گئی ہے ۔ اب کیا سناؤں ان کی داستاں ۔ :nailbiting:
 

ظفری

لائبریرین
اچھا یعنی آپ کو دو دو شہرتیں ہیں صنف کے حساب سے

کہیں اپ صنفی امتیاز کا شکار تو نہیں ہو رہے
میں‌ نے اپنی جس شہرت کے چرچےمیں سنے ہیں۔ اسی کے بارے میں جانتا ہوں بھائی ۔۔۔۔ آپ کو اضافی شہرت کی بھنک کہاں سے پڑی اس پر روشنی تو ڈالیں ورنہ ہمارا تو حال یہ ہے کہ ۔۔۔

بدنام ہے جہاں میں ظفر جن کے واسطے
وہ نہیں جانتے ، ظفر کس کا نام ہے
 

ظفری

لائبریرین
اس طرح تو مجھے بھی یاد ہے تمہارا‌ ذوق کے چلم بھرنا اور غالب کی چغلیاں کرنا

ہائے کیا زمانہ تھا ۔۔ انار کلی محبت کا بھرم شیرو سے بھرتی تھی ۔ اور تازہ تازہ روٹیاں ہم کو بنا کر دیتی تھی ۔ شاید اس لیئے اکبر نے اسے دیوار میں چُنا دیا ۔۔۔۔۔۔ اور پھر تاریخ بھی بدل دی ۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ سارے پیغامات ایک نیا دھاگہ " محب کی واپسی " کھول کر وہاں منتقل کر دوں۔ بشرطیکہ محب فعال ہونے کا عندیہ دیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ سارے پیغامات ایک نیا دھاگہ " محب کی واپسی " کھول کر وہاں منتقل کر دوں۔ بشرطیکہ محب فعال ہونے کا عندیہ دیں۔


شمشاد بھائی کر دیں الگ ، بصورت دیگر آثار قدیمہ کا کتبہ لگا دیجیے گا وہاں الگ دھاگے پر ۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے محب کی طرف سے سبز اشارے کا انتظار ہے ورنہ " آثار قدیمہ " کے نام سے دھاگہ کھول کر اس میں منتقل کر دوں گا۔
 
میں‌ نے اپنی جس شہرت کے چرچےمیں سنے ہیں۔ اسی کے بارے میں جانتا ہوں بھائی ۔۔۔۔ آپ کو اضافی شہرت کی بھنک کہاں سے پڑی اس پر روشنی تو ڈالیں ورنہ ہمارا تو حال یہ ہے کہ ۔۔۔

بدنام ہے جہاں میں ظفر جن کے واسطے
وہ نہیں جانتے ، ظفر کس کا نام ہے

بھائی تم نے سنا تو ہو گا کہ مجھ سے پہلے اس گلی میں میری شہرت پہنچی ، کچھ اسی قسم کا قصہ لگتا ہے۔ :rollingonthefloor:

روشنی ڈالوں گا تو کچھ جگہ اندھیرا ہونے کا خدشی ہے ویسے شعر سے تو لگا ہے کہ

ظفر کسی بلا کا نام ہے :cool:
 
Top