محاورۂ جاں۔ عرفان صدیقی،، تبصرے

الف عین

لائبریرین
عرفان صدیقی کی یاد کچھ ایسی آئی کہ ان کا کلام جمع کرنے لگا۔ مصحف اقبال صاحب کے پاس ان کے تین مجموعے ملے۔۔۔ پہلا ’کینوس‘، پھر چوتھا ’عشق نامہ‘ اور ایک سلاموں کا مجموعہ ہوائے دشتِ ماریہ ۔ ان کے علاوہ اطلاع ہے کہ ان کے دوسرے تیسرے مجموعوں کے نام ہیں۔ شبِ درمیان اور سات سماوات۔ دشتِ ماریہ پاکستان میں ہی چھپا ہے۔ اس میں سے کچھ غزلیہ سلام میں وارث کے مرتب شاہ است حسین کے لئے بھی کنٹری بیوٹ کرنا چاہوں گا۔ آج پانچ چھ غزلیں تو ٹائپ کر دی ہیں۔ اور جو کچھ تائپ کر سکا، پوسٹ کرتا جاؤں گا۔ یہ محض منتخ کلام ہوگا۔ اس لئے اسے ایک ای بک کا نام دے رہا ہوں۔ محاورۂ جاں۔۔۔
اس ای بک میں ترتیب میں میں اپنا نام ہی دے رہا ہوں کہ یہی نئی کتاب ترتیب پا رہی ہے۔ دوسرے ارکان بھی شامل ہو سکیں تو ان کا نام بھی شامل کر دیا جائے گا۔ فی الحال تو میں نے کسی کا نام نہیں دیا ہے۔
یہ منتخب کلام یہاں ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11155
 

الف عین

لائبریرین
وارث۔ جو تمھارے پاس غزلیں ہیں، ان کی ردیفیں پوسٹ کر دو تاکہ میں ٹائپ کرتے ہوئے دیکھ لوں اور ان کو ٹائپ نہ کروں اور تمھارے لئے چھوڑ دوں۔۔ ویسے میں زیادہ تر کلام عشق نامہ سے پوسٹ کروں گا جو 1999 میں چھپا پہے اور تازہ ترین ہے۔ اس کے بعد کا کچھ کلام رسائل سے مل سکتا ہے۔ لیکن اس کا اندازہ تم کو ہوگا کہ کیا زبردست شاعر تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب، عرفان صدیقی واقعی بہت اچھے شاعر ہیں، میرے پاس اس انکی یہ غزلیں ہیں، اور "محاروۂ جاں" میں اگر آپ اپنا نام ہی رہنے دیں تو اچھا ہے۔

- تم ہمیں ایک دن دشت میں چھوڑ کر چل دیئے تھے تمھیں کیا خبر یا اخی
- جب یہ عالم ہو تو لکھیئے لب و رخسار پہ خاک
- حاصلِ سیر بے دلاں کون و مکاں نہیں نہیں
- ہم بندگان تو نذرِ وفا ہونے والے ہیں

میں نے یہ چاروں غزلیں پوسٹ کر دی ہیں۔

اور مجھے بہت خوشی ہوگی اگر آپ "شاہ است حسین" کیلیئے کچھ پیش کریں گے تو نوازش آپ کی۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں، بلکہ انٹرنیٹ پر گوگل کرنے سے جب ان کے لنکس ملے تو مجھے معلوم ہوا کہ کوئی صحافی بھی اسی نام کے ہیں۔ یہ عرفان صدیقی بدایوں اتر ردیش کی پیدائش رہے۔ کافی عرصے سعودی یا خلیج میں رہے۔ اپریل 2004 کو انتقال ہوا۔
 

شعیب خالق

محفلین
معذرت کے ساتھ
وارث صاحب مجھے اردو پوائنٹ پر یہ مصرعہ کچھ یوں لکھا ہوا نظر آیا

لوحِ زمیں تو ٹھیک ہے، لوحِ زماں؟ نہیں نہیں
اور آپ نے کچھ یو ں تحریر کیا تھا
لوحِ زمیں تک تو خیر، لوحِ زماں نہیں نہیں
شکریہ
 

شعیب خالق

محفلین
عرفان صدیقی کی یہ غزلیں میں نے لکھی ہو ئی ہے

دلِ ناداں! طرفِ موجِ ہوا سوچ کے چل

فقیری میں یہ تھوڑی سی تن آسانی بھی کرتے ہیں

پرند نامہ بری میں کہاں سے آتے ہیں

اگر آپ لوگوں کی اجازت ہو تو میں‌ پوسٹ کردوں
 

محمد وارث

لائبریرین
معذرت کے ساتھ
وارث صاحب مجھے اردو پوائنٹ پر یہ مصرعہ کچھ یوں لکھا ہوا نظر آیا

لوحِ زمیں تو ٹھیک ہے، لوحِ زماں؟ نہیں نہیں
اور آپ نے کچھ یو ں تحریر کیا تھا
لوحِ زمیں تک تو خیر، لوحِ زماں نہیں نہیں
شکریہ

شکریہ شعیب صاحب، میں نے جس کتاب میں سے لکھا تھا اس میں ایسا ہی تھا جیسا میں نے لکھا، لیکن ایک غلطی یہ کر گیا کہ 'زمین' کی جگہ 'زمیں' لکھ گیا۔

یہ مصرع اسطرح وزن میں ٹھیک ہے۔

لوحِ زمین تک تو خیر، لوحِ زماں نہیں نہیں

اور جیسے آپ نے لکھا، وہ بھی وزن میں ٹھیک ہے یعنی

لوحِ زمیں تو ٹھیک ہے، لوحِ زماں نہیں نہیں

بہرحال اردو پوائنٹ والا مصرع مجھے زیادہ اچھا لگ رہا ہے، سو اسے لکھ رہا ہوں، دوسرا بھی لکھ رہا ہوں فٹ نوٹ میں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس موجود مجموعوں میں یہ غزل ہے ہی نہیں، اس لئے میں اپنی رائے دینے سے قاصر ہوں۔
شعیب۔ نیکی اور پوچھ پوچھ۔
لیکن آپ لائبریری کے رکن نہیں ہیں۔ اس لئے پسندیدہ کلام میں پوسٹ کر دیں۔ ہم لوگ ای بک میں شامل کر لیں گے۔
اور تمھارے پاس ٹائپ کیا ہوا مواد کیا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
مطلب یہ کہ مزید مواد اور کیا ہے۔۔ وارث مختلف فورموں میں بہت سی شاعری تائپ کر کے پوسٹ کرتے رہے ہیں، اسی طرح کیا تم نے بھی بہت کچھ ٹائپ کر رکھا ہے؟ یہ پوچھنا چاہ رہا تھا جو واضح نہیں ہو سکا۔ اور وہ اس لئے کہ میں چاہتا ہوں کہ مکمل کتابوں پر کاپی رائٹ تو ہے ہی، ان میں سے انتخاب کر کے خود ہی چھوٹی چھجوٹی ای بک پبلش کر دیں۔
 

مغزل

محفلین
وارث۔ جو تمھارے پاس غزلیں ہیں، ان کی ردیفیں پوسٹ کر دو تاکہ میں ٹائپ کرتے ہوئے دیکھ لوں اور ان کو ٹائپ نہ کروں اور تمھارے لئے چھوڑ دوں۔۔ ویسے میں زیادہ تر کلام عشق نامہ سے پوسٹ کروں گا جو 1999 میں چھپا پہے اور تازہ ترین ہے۔ اس کے بعد کا کچھ کلام رسائل سے مل سکتا ہے۔ لیکن اس کا اندازہ تم کو ہوگا کہ کیا زبردست شاعر تھا۔

عرفان صدیقی کی یہ غزلیں میں نے لکھی ہو ئی ہے

دلِ ناداں! طرفِ موجِ ہوا سوچ کے چل

فقیری میں یہ تھوڑی سی تن آسانی بھی کرتے ہیں

پرند نامہ بری میں کہاں سے آتے ہیں

اگر آپ لوگوں کی اجازت ہو تو میں‌ پوسٹ کردوں

شعیب خالق صاحب

ضرور عنایت کیجیے کہ آج کل ہمیں ہوکا ہے عرفان صدیقی کو پڑھنے کا۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ محمود۔ عرفان کا کلام جو ٹائپ کر رہے ہو، اس میں کچھ ڈپلیکیشن نہ ہو جائے۔ اس کا خیال رکھو۔ (جو پوسٹ ہو چکا ہے وہ دوبارہ ٹائپ نہ کرو)۔ میں نھی جب ٹائپ کروں گا تو دیکھ لوں گا،
 
Top