تعارف مجھ سے ملئے

السلام علیکم
مجھ سے ملئے میں اسلم پرویز قریشی ہوں ۔ میرا بچپن اور جوانی کا کافی عرصہ حیدر آباد میں گذرا پر تلاشِ معاش کی خاطر بہت سو کی طرح کراچی کو اپنانا پڑا۔ باوجود ایک بہت اہم پارٹی کے ابتدائی کارکن ہونے کے دوسرے اور لوگوں کی طرح پارٹی سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ محفل کی پالیسی مجھکو نہیں پتا کہ مجھکو اپنی پارٹی کا نام بتانے کی اجازت دے نہ دے اسلئے بس یہ جان لیں کے سندھ کی ایک بہت اہم پارٹی کو سندھ میں آرگنائز کرانے کا سہرا تھوڑا بہت مجھ پر بھی جاتا ہے۔ بہر حال یہاں سیاست کرنے(یا چمکانے) نہیں آیا سب سے محبتیں سمیٹنے آیا ہوں ۔ محفل کی اردو زبان کی خدمت کی تعریف سننے کے بعد یہاں آنے پر مجبور ہوا ہوں۔ بہت غریب ہوں اسلئے تھوڑے پر بھی قناعت کرتا ہوں۔ اردو لکھنے میں ابھی بہت کمزور ہوں (کمپیوٹر پر صرف)اسلئے غلطی معاف کیجئے گا ۔
 
خوش آمدید اسلم پرویز قریشی صاحب ۔ آپ محفل پر محبتیں سمیٹنے آئے ہیں انشاءاللہ آپکو محفل سے سب کی محبت ہی مل جائے گی
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید

اپنے متعلق اور بھی بتائیے، تعلیم کہاں تک حاصل کی، ابھی بھی پڑھ رہے ہیں یا سلسلہ روز گار سے وابستہ ہو گئے ہیں،
پاکستان کے کون کون سے علاقے دیکھے ہوئے ہیں۔

باقی باتیں بعد میں۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اسلم پرویز۔ امید ہے یہاں اچھا لگا ہو گا۔ سیاست سے پرہیز ہی کریں تو بہتر ہے۔
 
السلام علیکم
مجھ سے ملئے میں اسلم پرویز قریشی ہوں ۔ میرا بچپن اور جوانی کا کافی عرصہ حیدر آباد میں گذرا پر تلاشِ معاش کی خاطر بہت سو کی طرح کراچی کو اپنانا پڑا۔ باوجود ایک بہت اہم پارٹی کے ابتدائی کارکن ہونے کے دوسرے اور لوگوں کی طرح پارٹی سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ محفل کی پالیسی مجھکو نہیں پتا کہ مجھکو اپنی پارٹی کا نام بتانے کی اجازت دے نہ دے اسلئے بس یہ جان لیں کے سندھ کی ایک بہت اہم پارٹی کو سندھ میں آرگنائز کرانے کا سہرا تھوڑا بہت مجھ پر بھی جاتا ہے۔ بہر حال یہاں سیاست کرنے(یا چمکانے) نہیں آیا سب سے محبتیں سمیٹنے آیا ہوں ۔ محفل کی اردو زبان کی خدمت کی تعریف سننے کے بعد یہاں آنے پر مجبور ہوا ہوں۔ بہت غریب ہوں اسلئے تھوڑے پر بھی قناعت کرتا ہوں۔ اردو لکھنے میں ابھی بہت کمزور ہوں (کمپیوٹر پر صرف)اسلئے غلطی معاف کیجئے گا ۔

کیا آپ " پرویز قریشی" کے نام سے مشہور ہیں ؟؟؟؟
کیا آپ ایم این اے بھی رہے چکے ہیں پچھلی اسمبلی میں ؟؟؟؟
کیا آپ کا تعلق حیدر آباد کے علاقے امریکن کوارٹز سے ہے ؟؟؟؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید پرویز قریشی صاحب۔ آپ اپنی سیاسی جماعت کا نام بلا جھجک بتائیں، اس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ یہ فورم بنیادی طور پر اردو کے فروغ کے لیے مخصوص ہے لیکن اس پر رائے عامہ کے اظہار کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔ ہم سیاسی مباحث میں متوازن نکتہ نظر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سیاست کے سیکشن میں آپ کو خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن ایک سیاسی ورکر ہونے کی حیثیت سے آپ کے لیے یہ نئی بات نہیں ہوگی۔
 
آپ سب کا بہت بہت شکریہ واقعی یہاں تو بہت اچھے لوگ ہیں جیسا سنا تھا ویسا ہی پایا محفل کو۔
میں وہ ولن اسلم پرویز قریشی نہیں ہوں انکا تو انتقال ہوچکا ہے ہاں یہ امکان غالب ہے کہ میرا نام ان ہی کے نام پر رکھا گیا ہو کیونکہ میری پیدائش کا وہی زمانہ بنتا ہے جو انکے ہیرو آنے کا زمانہ تھا وہ ولن بعد میں بنے ۔ سیاست کارکن کے طور پر میں نے بہت کام کرلیا ہے اور اسکے لئے میرے پاس ابھی ایک وسیع میدان ہے لہٰذا کیا ضروری ہے کہ یہاں بھی سیاست میں پڑ جائوں بشرط کہ کوئی زیادہ مجبور نا کرے ۔ اپنی سیاسی وابستگی سے ہٹ کر ایک بات اور بتائوں کہ میں ایک زمانے میں پاکستانی فلموں کا انسائیکلو پیڈیا تھا پر جب فلموں نے اپنا وقار کھونا شروّ کیا تو میری دلچسپی بھی ختم ہوگئی پر ابھی بھی میں آپکو میں ہر پرانی فلموں کے ایک ایک گانے انمیں کن کن اداکاروں نے کام کیا سب بتاسکتا ہوں ۔
شمشاد بھائی میں نے میٹرک اور انٹر حیدر آباد سے کیا اور بعد میں کراچی میں جاب اور مزید تعلیم ساتھ ساتھ حاصل کی مگر پھر اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے ایم اے نہ کرسکا جس کا مجھ کو دکھ ہے۔
فرحان بھائی میں نے کہا نا کہ میں نے کبھی اپنی جماعت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ۔اور مجھے حیدر آباد سے آئے ہوئے کوئی 15 سال ہوچکے ہیں
 
شکریہ نبیل بھائی ۔ سیاست تو ہے ہی تنقید برداشت کرنے کا نام کوئی ایسی سیاسی پارٹی ایسی نہیں جس پر کوئی تنقید کرنے والا نہ ہو ہر کسی کے اپنے مفادات ہوتے ہیں اور اپنے نظریات ہوتے ہیں اور یہی نظریات اور مفادات جب کسی کے خلاف ہوجائیں تو وہ تنقید شروع کردیتا ہے ۔ ہم کو تنقید برداشت کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے اسی لیئے ہم میں تنقید برداشت کرنے کا بڑا حوصلہ ہوتا ہے
 
Top